Tag Archives: مانیٹرنگ ڈیسک ‏

لیڈز مانیٹرنگ ڈیسک ‏ انگلینڈ ‏ ایشز سیریز ‏ دو نئے ریکارڈ انگلینڈکی ٹیم آسٹریلیا

انگلینڈ پہلی اننگز میں کم اسکور بنا کر بھ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۳۸ شام ۲:۳۸ شام

لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔ انگلینڈکی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں67رنز بنا کر اؤٹ ہوئی۔کم سکور کے باوجود 132سال بعد انگلینڈ ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس جیت کیساتھ ہی انگلینڈ نے چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنا 91 برس پراناریکارڈ توڑ دیا۔ انگلش ٹیم نے 1928ء میں آسٹریلیا کیخلاف ہی 332 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے تعاقب می انگلش ٹیم پہلی اننگز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئے ہجری سال اتحادبین المسلمین لاہور مانیٹرنگ ڈیسک ‏ ‏ ایوان وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ‏ وزیر اوقاف و مذہبی امور v صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امور‏ ‏ راجہ بشارت‏ چیف سیکرٹری پنجاب ‏ یوسف نسیم کھوکھر

نئے ہجری سال کیلئے اتحادبین المسلمین کمی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ دن ۱۱:۵۱ دن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے ہجری سال محرم الحرام 1441 کے آغاز سے 5روز قبل ’’اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب‘‘ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں آج ہونے والے نئے ہجری سال سے متعلق اہم ترین اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے  ،  جبکہ کمیٹی کے چیئر مین صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھربھی اجلاس میں موجود ہوں گے ۔ کسی کے مسلک کو چھیڑو نہیں اور اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکہ پاکستانی سفارتکار اہلکار سفری پابندی واشنگٹن ‏ مانیٹرنگ ڈیسک ‏ سفارتی ذرائع ٹرمپ انتظامیہ ‏ پاکستانی سفارتکار‏ ‏2018

امریکہ کا پاکستانی سفارتکاروں اور اہلکار...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ دن ۱۰:۳۵ دن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں اور اہلکاروں پر سفری پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری سے متعلق ایک بڑی پیشرفت ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی سفارتکاروں پر 2018میں سفری پابندی عائد کی تھی۔ تاہم امریکی حکومتی حکام نے اب اپنے مذکورہ نئے فیصلے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے دفتر خارجہ پاکستان اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔ پہلے 25میل سے زائد سفر کیلئے پاکستانی سفارتکاروں کو امریکی انتظامیہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرینگر جنگی علاقے غیر ملکی میڈیا سرینگر ‏ مانیٹرنگ ڈیسک ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ بی بی سی وادی منظر کشی

سرینگر کسی بھی جنگی علاقے سے مختلف نہیں ،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۸ دن ۱۰:۲۸ دن

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں اس وقت صورتحال سخت کشیدہ ہے  ،  بی بی سی کے نمائندے نے وادی کا دورہ کیا اور اس کی منظر کشی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر کسی بھی جنگی علاقے سے مختلف نظر نہیں آتا۔ بی بی سی نمائندے کے مطابق  دکانیں اور بازار بند ہیں، سکول اور کالج بھی بند ہیں۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ تو کیا ہے لیکن اگر مزید کچھ دن دکانیں نہ کھلیں تو شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔وادی میں ٹیلیفون لائنز، موبائل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لوک سبھا کشمیر یشونت سنہا نئی دہلی ‏ مانیٹرنگ ڈیسک بھارت ‏ سابق وزیر خارجہ

لوک سبھا کشمیرکا فیصلہ کرنیکا اختیارنہیں...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۵ شام ۱۲:۲۵ شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ کہاکہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام کی آئینی وقانونی حیثیت مشکوک ہے اورتوقع ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ اس ترمیم کی اجازت نہیں دیگی۔ یشونت سنہا نے کہا کہ  کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام غیردانشمندانہ ہے کیونکہ لوک سبھا کوکشمیرکے عوام کی تقدیرکا فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ حاصل نہیں،اس اقدام سے کشمیرکے مسئلے میں عالمی قوتوں کو مداخلت کی دعوت دیدی گئی،اس فیصلے کے خطے اورعالمی سطح پراثرات مرتب ہوں گے ۔ بھارتی نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے بی جے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ‏ بجلی ‏ ‏6 پیسے یونٹ اسلام آباد ‏ مانیٹرنگ ڈیسک لائف لائن زرعی

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی 6 پیسے فی یونٹ م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۲ دن ۹:۱۲ دن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پی پی اے نے نیپرا کوبجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 6 اگست کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ، سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 29.19 اور کوئلے سے 15.49فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ اپوزیشن صوبائی دارالحکومت احتجاجی جلسے لاہور مانیٹرنگ ڈیسک رہبر کمیٹی ‏ اپوزیشن مبینہ دھاندلی مرکزی تقریب ‏ پشاور ‏ مال روڈچیئرنگ کراس ‏ ڈپٹی کمشنر لاہور

متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائیگی

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ شام ۱۱:۴۹ شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائے گی،  رہبر کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف صوبائی دارالحکومتو ں میں احتجاجی جلسے کئے جائینگے جبکہ مرکزی تقریب پشاور میں ہو گی ۔ لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس چوک میں متحدہ اپوزیشن جلسہ کریگی جس کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے  ، جبکہ دیگر مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔ جلسوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کو میزبانی سونپی گئی ہے اور اس سلسلہ کی مرکزی تقریب پشاور میں ہو گی جس سے مرکزی قائدین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران دورہ امریکہ ظفر ہلالی ‏ ہارون الرشید ‏ لاہور مانیٹرنگ ڈیسک تجزیہ کار ‏ وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ چینل92 ‏ ‏92 نیوز ‏ خصوصی ٹرانسمیشن ‏ معید پیرزادہ ‏ خان کے جلسے ‏ محبت اور والہانہ پن امریکی افغانستان میں پھنس گئے ‏ ثالثی کی بات ‏ پاکستان اوربھارت

عمران کا دورہ امریکہ کامیاب ہوگیا،ظفر ہل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ دن ۱۱:۲۳ دن

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید اورتجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ہوگیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ میں ملاقات کے موقع پر چینل92 نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران میزبان معید پیرزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکہ میں عمران خان کے جلسے کا اثر امریکی صدرٹرمپ نے قبول کیا ہے لیکن امریکہ کی اس طرح کی محبت اور والہانہ پن کئی بار دیکھ چکے ہیں، لگتاہے کہ امریکہ کو پاکستان کی پھر ضرورت پڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپین نمازی مسجد میڈرڈ ‏ مانیٹرنگ ڈیسک ‏

سپین میں مسجد پر2 نقاب پوش افراد کی فائرنگ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۵۷ دن ۹:۵۷ دن

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے خودمختار شہر سبتہ کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،3 گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز