Tag Archives: مالی

مالدیپ، سابق صدر، عبداللہ یامین، منی لانڈرنگ، الزام ثابت، مالی، 92 نیوز

مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین پر منی ل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

مالی (92 نیوز) مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین پر منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہو گیا۔ فوجداری عدالت نے سابق صدر کو 5 سال قید اور 5 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔ عبداللہ یامین پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں ملک کے متعدد جزیروں کی لیز کی مد میں پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے ملکی خزانے سے غیر قانونی طور پر 1ملین ڈالر حاصل کئے تھے، جزیروں کو ہوٹل ڈویلپمنٹ کیلئے لیز پر دیا گیا تھا۔ فوجداری عدالت میں یہ الزام سچ ثابت ہوا،جس کے بعد عدالت نے پہلے سے زیر حراست سابق صدر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مالی، 2 ہیلی کاپٹر، ٹکراگئے، 13 فرانسیسی فوجی ہلاک، بماکو، 92 نیوز

مالی میں 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 13 فرانسیسی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۰ شام ۳:۴۰ شام

بماکو (92 نیوز) مالی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے 13 فرانسیسی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق حادثہ شمالی مالی میں انتہاء پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران پیش آیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق فرانس کے صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوا۔ فرانس کے فوجی انتہاء پسندوں سے برسرپیکار تھے جنہوں نے حالیہ ہفتوں میں شمالی مالی میں کافی خونریز حملے کیے ہیں۔ تین ہفتے قبل بھی مشرقی مالی میں ایک فرانسیسی فوجی سڑک کنارے نصب بم کی وجہ سے ہلاک ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مالی ‏ شدت پسندوں کا حملہ ‏ ‏24فوجی ہلاک ‏29 زخمی ‏ ‏92 نیوز ‏ مغربی افریقی ملک

مالی ، شدت پسندوں کا حملہ ، 24فوجی ہلاک،29 ز...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام ۱۲:۲۹ شام

مالی  (92 نیوز )مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں کے حملے میں 24 فوجی اہلکار ہلاک اور انتیس زخمی ہوگئے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے مالی کے  علاقے تبن کورٹ میں گشت پر مامور فوجی  قافلے پر حملہ کردیا جس میں چوبیس اہلکار ہلاک اور انتیس زخمی ہوگئے ۔ رپورٹس کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ، رواں ماہ میں فوج پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے ۔ اس سے قبل یکم نومبر کوشدت پسندوں  کے حملے میں 54فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مالی، شدت پسندوں، 2 فوجی کیمپوں، حملہ، 25 اہلکار ہلاک، بماکو، 92 نیوز

مالی، شدت پسندوں کا 2 فوجی کیمپوں پر حملہ،...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۰ دن ۷:۲۰ دن

بماکو (92 نیوز) مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے 2 فوجی کیمپوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 25 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ مالی حکام کے مطابق جھڑپ میں 15شدت پسند بھی مارے گئے،حملے کے بعد مالی اور ہمسایہ ملک برکینا فاسو نے شدت پسندوں کیخلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کردیا۔مشترکہ آپریشن میں فرانسیسی فوج کی حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مالی نسلی فسادات ‏ ‏38افراد ہلاک ‏92 نیوز گنگافانی ‏ یورو ‏

مالی میں نسلی فسادات میں 38افراد ہلاک

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۳ شام ۱۲:۰۳ شام

مالی ( 92 نیوز) افریقی ملک مالی  کے 2 دیہات  میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کےنتیجےمیں  38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل مالی  کے 2 دیہات گنگافانی اور یورو میں حملوں کے دوران  38 افراد کو ہلاک اور متعددکو  زخمی کر دیاگیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مالی میں دوگن اور فولانی قومیتیں 2012 سے آپس میں بر سر پیکار ہیں جبکہ  گورنمنٹ اقوام متحدہ اور فرانسیسی فوج کی مدد سےامن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز