Tag Archives: لیب ‏


راولپنڈی بیل لیب کھڑیاں ‏ دروازے ‏ شیشے توڑ ڈالے ‏ ‏92 نیوز

راولپنڈی میں بیل لیب میں گھس گیا، کھڑیاں ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۷ شام ۵:۳۷ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی میں دندناتے بیل نے لیب میں داخل ہوکر تباہی مچادی ،  بپھرے بیل نے لیب کی کھڑکیاں، شیشے اور دروازہ توڑ ڈالا۔ راولپنڈی  کے  مری روڈ پر واقع لیب میں اچانک بیل داخل ہوگیا ۔ دندناتے بیل نے لیب کا دروازہ شیشے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں ۔ لیب میں ٹیسٹوں کے لیے آنے والے مریضوں اور عملے نےبمشکل بھاگ کر جانیں بچائیں ۔ آدھے گھنٹے تک مست بیل نے لیب میں اُدھم مچائے رکھی  ، بڑی مشکل سے بیل کو قابو کیا گیا ۔ خوش قسمتی سے  واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز