Tag Archives: لورالائی

لورالائی، پولیس کلرک، ماں،بہن اوربیوی قتل، خودکشی، 92 نیوز

لورالائی، پولیس کلرک کی ماں، بہن اور بیوی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۷ شام ۷:۴۷ شام

لورالائی (92 نیوز) بلوچستان کے شہر لورالائی میں پولیس کلرک نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے ماں، بہن اوربیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ لورالائی کے علاقے کٹوی موڑ کے قریب پولیس کلرک نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کر دیا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق پولیس کلرک ثاقب زیارت میں تعینات تھا۔ملز م نے تینوںخواتین کو قتل کرنے کے بعد خودکو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

لورالائی حملے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک ک...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس نے خود کش حملہ آوروں کو داخلی دروازے پر موثر انداز میں روکا ، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا ، جبکہ دو خودکش حملہ آور پولیس لائن میں داخل ہو گئے  جن میں سے  سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ایک ہلاک ہو گیاجبکہ دوسرے نے خود کو اڑالیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لورالائی

لورالائی میں ڈی آئی جی آفس میں دہشتگردو...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۰۹ شام ۲:۰۹ شام

لورالائی ( 92 نیوز) لورا لائی میں ڈی آئی جی آفس میں دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ، علاقے میں  دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دد دھماکوں کی آواز سنی گئی جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس بھرتی کے لئے انٹرویو کے دوران مسلح افراد نے ڈی آئی جی آفس میں گھسنے کی کوشش کی ، ناکامی پر فائرنگ کر دی ۔ حملے میں 14افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔  

تازہ ترین ویڈیوز