لواحقین

January 8, 2021
سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنا، اُنکی بات سننا وزیراعظم کا کام ہے، مریم نواز
کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکہتی ہیں ہزارہ برادری صرف ایک ہی مطالبہ کررہی ہے، وزیراعظم بتائیں کن مصروفیات کی وجہ سے وہ کوئٹہ نہیں جا رہے؟۔ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنا اور اُن کی بات سننا آپ کا کام ہے۔

January 6, 2021
سانحہ مچھ ، جانبحق افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری
کوئٹہ (92 نیوز) سانحہ مچھ میں جانبحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا مغربی بائی پاس پر میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

January 4, 2021
مچھ میں کان کنوں کے قتل کیخلاف لواحقین اور ہزارہ قبیلے کا میتیں رکھ کر احتجاجی دھرنا
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کے قتل کے خلاف لواحقین اور ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا مغربی بائی پاس پر جاری ہے۔ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

December 21, 2020
فیروز والا میں 10 روز قبل اغواء ہونیوالی بچی کی لاش مل گئی، لواحقین کا احتجاج
فیروز والا (92 نیوز) فیروز والا میں دس روز قبل اغواء ہونے والی بچی کی لاش مل گئی، لواحقین نے مظاہرہ کرتے ہوئے مین جی ٹی روڈ کو بند کر دیا،واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا، پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

August 4, 2020
طیارہ حادثہ، پی آئی اے انتظامیہ کا لواحقین کو ایک کروڑ فی مسافر ادائیگی کا اعلان
کراچی (92 نیوز) طیارہ حادثہ میں پی آئی اے انتظامیہ نے لواحقین کو ایک کروڑ فی مسافر ادائیگی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق رقم کے

May 15, 2020
کراچی کے جناح اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض جاں بحق
کراچی (92 نیوز) کراچی کے جناح اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض جاں بحق ہو گیا۔ لاش حوالے نہ کرنے پر لواحقین نے کورونا وارڈ میں ہنگامہ آرائی اور