Sunday, January 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا نواز شریف کو واپس بھیجنے کیلئے وزیر اعظم بورس جانسن کو خط
December 22, 2020
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا نواز شریف کو واپس بھیجنے کیلئے وزیر اعظم بورس جانسن کو خط
لندن (92 نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ نے نواز شریف کو واپس بھیجنے کیلئے وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھ دیا ، خالد لودھی نے لکھا نواز شریف علاج کیلئے آئے تھے، ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا۔
انگلش پریمیئر فٹبال لیگ، چیلسی کو ولور ہیمپٹن کے ہاتھوں شکست
December 16, 2020
انگلش پریمیئر فٹبال لیگ، چیلسی کو ولور ہیمپٹن کے ہاتھوں شکست
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں چیلسی کو ولور ہیمپٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ولور ہیمپٹن نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے اتھلیٹک کلب کو دو، ایک سے مات دےدی۔
دنیا بھر میں 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ شاندار انداز میں منائی جا رہی ہے
December 12, 2020
دنیا بھر میں 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ شاندار انداز میں منائی جا رہی ہے
لندن (92 نیوز) دنیا بھر میں 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ شاندار انداز میں منائی جارہی ہے،مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ کے حوالے سے دوتقریبات منعقد کی گئیں،شرکا نے اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننےپر نائنٹی ٹو نیوز یوکے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 34 برس کے ہو گئے
December 8, 2020
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 34 برس کے ہو گئے
لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، 8دسمبر 1986کو برطانیہ میں پیدا ہونے والے کنگ آف رنگ عامر خان نے 39 میں سے 34 فائٹس اپنے نا م کررکھی ہیں، عامرخان باکسنگ کے ساتھ پاکستان اوردنیا بھرمیں اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی پہچان رکھتے ہیں۔
انگلش پریمیئر لیگ، لیور پول نے ولور ہیمپٹن کو شکست دیدی
December 7, 2020
انگلش پریمیئر لیگ، لیور پول نے ولور ہیمپٹن کو شکست دیدی
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، لیور پول نے ولور ہیمپٹن کو چار صفر سے شکست دےدی، دوسرے میچ میں ٹوٹنہم نے آرسنل کو دو صفر سے مات دی، لیسسٹر سٹی نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو دو ایک سے ہرادیا۔
بھارتی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
December 7, 2020
بھارتی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
لندن (92 نیوز) بھارتی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔