Tag Archives: لاہور

مصباح، وقار، تجربات، پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم، لے ڈوبے، لاہور، 92 نیوز

مصباح اور وقار کے تجربات پاکستانی ٹی ٹوئن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ شام ۹:۳۳ شام

لاہور (92 نیوز) نت نئے تجربات ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو لے ڈوبے۔ سری لنکا سے وائٹ واش کے بعد ہیڈ کوچ  اورچیف سلیکٹر مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا کیخلاف اپنی دوسری اسائنمنٹ میں بھی ناکام رہے۔ چیف سلیکٹر، ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ مصباح الحق کا قوم کو دو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہار کا تحفہ دیدیا، نت نئے تجربے کرنے کی کوشش ٹیم مینجمنٹ کے گلے پڑگئی، بابر اعظم بطور کپتان  اپنے پہلے ہی امتحان میں ناکام ہوگئے۔ مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق کو تین پاور فل عہدے ملنے کے بعد سری لنکا کیخلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی ٹیم، آسٹریلیا، فلاپ شو، شائقین، دل توڑ دئیے لاہور، 92 نیوز

قومی ٹیم کا آسٹریلیا میں فلاپ شو، شائقین...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ شام ۹:۱۹ شام

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل توڑ دئیے۔ کہتے ہیں فخر، حارث، آصف، رضوان، عماد، شاداب، عامر، وہاب کھیلنا ہی بھول گئے۔ دورہ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کے اسٹار پلیئرز  کی چمک ماند کردی۔ اوپنر فخرزمان کا سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی فلاپ رہے ، بلے باز نے دو میچوں میں صرف 2 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل بھی آؤٹ آف فارم دکھائی دئیے اور تین میچز میں صرف 18 رنز تک ہی محدود رہے۔ ڈومیسٹک کے شیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، سعودی عرب ، پرواز ، مسافر ، بیگ ، چار کلو گرام ، منشیات ، برآمد

لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز سے مساف...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز سےمسافر کے بیگ سے چار کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز پی کے 725 کے مسافر سے تین کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔ ریاض جانیوالا مسافر بونیر کا رہائشی ہے۔ آئس کو بیگ میں چھپا رکھا تھا۔ مسافر کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پکڑی جانیوالی آئس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، مال روڈ ، نابینا ، افراد ، دھرنا ، چوتھے روز ، جاری

لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۳ شام ۵:۳۳ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ نابینا افراد نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ریلوے ٹریک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نابینا افراد نے کلب چوک مال روڈ کو دونوں طرف سے بند کر دیا۔ چودھری محمد اخلاق وزیر تعلیم اسپیشل ایجوکیشن  بھی کلب چوک پہنچ گئے۔ پی ٹی ائی ایم پی اے عائشہ اقبال مذاکرات کے لیے دھرنے کے شرکا کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد روانہ ہو گئی۔ عائشہ اقبال نے کہا میں زکوٰۃ کمیٹی کی ممبر ہوں نابینا افراد کے لیےکام کر رہی ہوں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسحاق ڈار ‏ جائیداد ‏ نیلامی درخواست مسترد لاہور ‏ ‏92 نیوز تبسم اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی جائیداد کو نیلامی سے روکنے ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۲ شام ۳:۴۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں  اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد  کر دی گئی ، نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا۔ تبسم اسحاق ڈار کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار نے لاہور کی جائیداد مجھے تحفہ میں دی تھی، تبسم اسحاق ڈار جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکیں۔ عدالت کی جانب سے گھر چھاپے کے دوران بنائی گئی نیب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ ینگ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس ہڑتال لاہور ‏ ‏92 نیوز

لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۴ شام ۳:۱۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے  ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو فوری ہڑتال ختم کرنےکاحکم دے دیا ، کہاکہ ہڑتال ختم نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن  نے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے ہڑتال کے خلاف درخواست کی سماعت کی ، ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ،  عدالت نے ہڑتال  فوری طورپر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اس کی تحریری یقین دہانی کرائی جائے۔ ینگ ڈاکٹرز کے وکیل  نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ہڑتال ختم کی جا رہی ہے،عدالت نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ‏ اسموگ ‏ ‏92 نیوز

لاہور میں اسموگ کے باعث آج اسکولوں میں چ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۰ دن ۹:۴۰ دن

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈالے رکھے ، گزشتہ رات اسموگ اس قدر بڑھ گئی کہ  شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ آنکھیں بھی بری طرح جلن کا شکار ہے ۔ صورتحال کے پیش نظر لاہور کے تمام سرکاری اسکول بند ہیں جب کہ شہر کے تمام نجی اسکولوں میں بھی آج چھٹی ہے ۔ بھارت سے اٹھنے والا زہریلا دھواں اسموگ کی صورت میں لاہور کی فضا پر چھا گیا ، زندہ دلان لاہور رات گئے بھارتی دھوئیں سے بننے والی اسموگ سے سخت اذیت میں مبتلا رہے  تاہم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جاتی امراء ‏ آئی سی یو ‏ ‏92 نیوز ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز العزیزیہ کیس ‏ جاتی امرا ء

جاتی امراء میں تیار آئی سی یو کی تصاویر 92...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۳ شام ۳:۰۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کے لئے  جاتی امراء میں تیار کئے گئے آئی سی یو کی تصاویر 92 نیوز نے حاصل کر لیں ۔آئی سی یو میں ایک بیڈ جب کہ کوئی کرسی موجود نہیں ہے ۔ العزیزیہ کیس میں سزا پانے کے بعد طبی بنیادوں پر 8 ہفتے کی ضمانت پانے والے نواز شریف لاہور کے سروسز اسپتال سے  ڈسچارج ہونے کے بعد جاتی امرا ء پہنچ گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کے لئے جاتی امراء میں ہی آئی سی یو قائم کیا گیا ہے ۔ مریم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ‏ سروسز اسپتال ‏ جاتی امراء ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ العزیزیہ کیس

نواز شریف جاتی امراء پہنچ گئے

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

لاہور ( 92 نیوز ) العزیزیہ کیس میں سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت  ملنے کے بعد سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہو کر جاتی امراء پہنچ گئے ،ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی  ہمراہ ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں انتہائی نگہداشت وارڈ قائم کی گئی ہے ، ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ  قائم کردہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رہبر کمیٹی ‏ مذاکرات ‏ اسلم اقبال ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اطلاعات پنجاب

رہبر کمیٹی کیساتھ مذاکرات بہتری کی طرف جا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۷ شام ۳:۳۷ شام

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات  پنجاب  میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی کیساتھ مذاکرات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، اس کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی ملک کا پیسہ لوٹا  ، وہ واپس آنا چاہئے ، پاکستان مشکل دور سے  گزر رہا ہے لیکن  مشکل کے بعد آسانیاں آتی ہیں ۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم جائیداد بنائیں گے نہ منی لانڈرنگ کریں گے ، آپ کا پیسہ پوری طرح آپ پر ہی خرچ ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف کے بیرون ملک جینیٹک ٹیسٹ کی تجو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۳ شام ۳:۰۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آسکی ، ان کے بیرون ملک جینیٹک ٹیسٹ کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ سروسزاسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آسکی  ،  میڈیکل بورڈ نواز شریف کے متعدد امراض کا بہت محتاط طریقے سے علاج جاری رکھے ہوئے ہے ۔ دل اور گردوں کی ادویات کے استعمال سے پلیٹ لیٹس کا دوبارہ گرنے کا خطرہ بدستور موجود ہے ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس گرنے کی مزید تشخیص کے لئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نامناسب ویڈیوز، تصاویر لیک، رابی شوبز سے کنارہ کش، لاہور، 92 نیوز

نامناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے پر راب...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ شام ۱۱:۲۱ شام

لاہور (92 نیوز) جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کیریئر تباہ کر دیا، نامناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے پر شوبز سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی چکاچوند دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا،رابی پیرزادہ نے اپنی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا،رابی پیرزادہ نے لکھا میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ، مولانا فضل الرحمٰن، دھرنے، شرکت نہ کرنیکا فیصلہ، لاہور ، 92 نیوز

ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں ش...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ شام ۸:۴۹ شام

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس کے بعد احسن اقبال نے کہا کہ احتجاج پرتشدد ہوا تو شریک نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مولانافضل الرحمٰن کےمارچ کی مکمل حمایت جبکہ دھرنے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کیا، نوازشریف نےمارچ تحریک کی صورت میں چلانے کا کہا تھا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دوسرا ویمن ون ڈے، پاکستان کو شکست، سیریز برابر، لاہور، 92 نیوز

دوسرا ویمن ون ڈے، پاکستان کو شکست، سیریز 1...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

لاہور (92 نیوز) بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا دیا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ مہمان ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ ناہیدہ خان نے مسلسل دوسری نصف سنچری سکور کی، کپتان بسمہ معروف نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز کی اننگز تراشی جبکہ جوریہ خان 24 رنز بنا کر قابل ذکر بلے باز رہیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فضل الرحمان خفیہ اتحادی شکوک و شبہات کا لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز جمعیت علماء اسلام ‏

فضل الرحمان کے پلان خفیہ رکھنے پر اتحادی ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ دن ۱۰:۳۵ دن

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز)  جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیرمولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپنے پلان کو خفیہ رکھنے پر ان کے اتحادی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئے ہیں،دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مائنس مولانا فضل الرحمن رابطے شروع کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے قائدین نے کئی بارمولانا فضل الرحمان  سے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کوئی جواب دیا نہ اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے دیگر ذمہ داروں نے کوئی اشارہ دیا ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین نے جمعیت علماء … Read More

تازہ ترین ویڈیوز