Tag Archives: لاہور

فریال تالپور ‏ مراد علی شاہ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز

زرداری نے ضمانت کیلئے اپیل کرنے سے انکار ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ شام ۱۰:۱۴ شام

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے ڈیل کی خبریں مسترد کردیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں۔ آصف زرداری کا کیس زیر سماعت ہے۔ شیخ رشید ڈیل کےدعوے کیسے کرسکتے ہیں۔ ؟ پروگرام ”ہوکیا رہا ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا آصف زرداری نے ضمانت کیلئے اپیل کرنے سے انکار کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا آصف زرداری شوگر کے مریض ہیں۔ ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ حکومت کی تمام انتقامی کارروائیوں کو باوجود زرداری صاحب نے ضمانت کیلئے اپیل نہ کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا پیپلزپارٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ نواز شریف ‏ بیرون ملک لاہور ‏ ‏92 نیوز

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بیرون ملک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں ، ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء  ہیں ، انہیں باہر کے ملک  جانے سے روکا جائے ۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ  نواز شریف کو بیمار قیدیوں کے بر عکس علاج کے لئے باہر بھجوانا بھی امتیازی سلوک ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

تاخیر ‏ نواز شریف ‏ خطرات ‏ مریم اورنگزیب لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏

تاخیرنوازشریف کی صحت کولاحق خطرات کی قیم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۷ شام ۲:۲۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر  ان کی  صحت کو لاحق خطرات کی قیمت پر ہو رہی ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ ن  مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد ہی ائیر ایمبولینس اور دیگر انتظامات شروع ہوں گے ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک  جانا چاہئے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکل جائیگا، گورنر پنجاب ‏

نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکل جائیگ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۰ شام ۱:۲۰ شام

لاہور (92 نیوز) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ نواز شریف کا نام آج ای  سی ایل سے نکل جائیگا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ  ملک سے انتہا پسندی کو ختم کریں گے ، نواز شریف کی صحت بارے فکر مند ہیں ، دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں صحت یابی عطا فرمائے ، ان کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے ،  انہیں بہتر طبی سہولتیں فراہم کی  گئی  ہیں ۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز پینل نے  نواز شریف کے بیرون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈینگی، کراچی، وبائی صورت، مریضہ چل بسی، 92 نیوز

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری، 58 نئے مریض سا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۰ شام ۲:۴۰ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 58 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کراچی میں مزید 231 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق کی گئی، رواں سال شہر میں 10 ہزار 747 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے کل 150 کنفرم مریض زیر علاج ہیں، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 58 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 48 مریض ڈسچارج ہوئے۔ راولپنڈی میں 31 ، لاہور 14 ، ملتان 4 ، اٹک، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاوالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرکار کی آمد مرحبا، جشنِ ولادت مصطفیﷺ، نہایت عقیدت و احترام، منایا جا رہا ہے، لاہور، 92 نیوز

سرکار کی آمد مرحبا، جشنِ ولادت مصطفیﷺ نہ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۸ دن ۱۲:۱۸ دن

لاہور (92 نیوز) آقا کی آمد مرحبا، سرکار کی آمد مرحبا، جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک گھڑی آ گئی، ملک بھرمیں ہر جانب درود و سلام اور ذکر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے فضائیں معطرہیں، جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی عید میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں مکمل  کرلی گئی ہیں، گلی محلوں اور عمارتوں پر چراغاں، جلوسوں کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، حفاظتی انتظامات کیلئے نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے اسلام آباد میں  پارلیمنٹ ہاوس، سپریم کورٹ سمیت سرکاری و نیم سرکاری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فلیگ شپ ریفرنس نوازشریف بریت اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

نواز شریف کی صحت بدستور تشویشناک، بیرون م...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ دن ۱۲:۰۷ دن

لاہور (92 نیوز) نواز شریف کی صحت بدستور تشویش ناک ہے، ای سی ایل سے نام نہ نکلنے پر علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کل تک مؤخر کر دی گئی، اب کل پیر کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر لندن روانہ ہونگے، ٹکِٹس بھی بک کرا لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ ڈاکٹر عدنان، شہباز شریف کی ٹکِٹس بک کی گئی ہیں۔ اس سے قبل نوازشریف کی آج بیرون ملک روانگی متوقع تھی۔ نیب نے درخواست پر وزارت داخلہ کو جواب بھیج دیا، مزید دستاویزات طلب کرلیں، کیس قانونی رائے کیلئے وزارت قانون کو بھیجنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل حمزہ شہباز لاہور 92 نیوز

شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہبا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۷ شام ۷:۴۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بیٹے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو  قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہ کیا  ،جبکہ نواز شریف کی ممکنہ بیرون ملک روانگی کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا۔ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں  قید ہیں ۔  حمزہ شہباز کیخلاف نیب کی جانب سے  کیس فائل کیا گیا ہے  ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

باٹا پور، 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد قتل، 2 ملزم گرفتار، لاہور، 92 نیوز

باٹا پور، 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد قتل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۹ شام ۷:۰۹ شام

لاہور (92 نیوز) باٹا پور کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد قتل ہوگئے، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ باٹاپور میں چند روز قبل امجد گروپ کی فائرنگ کے باعث رفافت گروپ کا ایک شخص زخمی ہوگیا تھا، گزشتہ روز دونوں پارٹیوں کو پولیس نے چوکی واہگہ میں تفتیش کی غرض سے بلوایا، راستے میں دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 40 سالہ امجد، 35 سالہ عمران، 30 سالہ اعجاز اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصباح الحق کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۹ شام ۵:۲۹ شام

لاہور (92 نیوز) مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں غلطیوں کو دور کرنے کےلیے تینوں شعبوں پر کام کرنا ہوگا۔ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے آسٹریلیا کیخلاف تینوں شعبوں میں خراب کا کرکردگی کا مظٓاہرہ کیا، اور ہمیں غلطیوں کو دور کرنے کے لیے تینوں شعبوں پر کام کرنا ہوگا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بابر اعظم اور افتخار احمد نے بہتر پر فارم کیا، باقی کسی بلے باز سے رنز نہیں ہوپائے، ٹی ٹوئنٹی میں کم از کم 180 یا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رانا ثناء اللہ درخواست ضمانت مسترد لاہور 92 نیوز انسداد دہشتگردی عدالت مسلم لیگ ن

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۷ شام ۴:۴۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ، ملزم کے خلاف 15 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔ انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ، اسپیشل جج سینٹرل نے بطور ڈیوٹی جج درخواست ضمانت مسترد کی ، رانا ثناءاللہ نے دوبارہ ضمانت کے لیے نئی درخواست دائر کی۔ کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے اینٹی نارکوٹیکس فورس  کے وکیل سےاستفسار کیا کہ کیا رانا ثناء اللہ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کسی کی بیماری پر سیاست میاں اسلم اقبال لاہور 92 نیوز صوبائی وزیر اطلاعات

کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ، م...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۳ شام ۲:۴۳ شام

لاہور ( 92 نیوز )ٌ لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ،  نیب نے جو رپورٹ عدالت میں دینی ہے اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ، جو بیمار آدمی جیل میں ہے اس کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہئے ۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک سے باہر جا رہا ہے تو دعا گو ہیں کہ انہیں صحت ملے  ، میاں صاحب کو واپس آ کر اسی طرح کیسوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصباح، وقار، تجربات، پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم، لے ڈوبے، لاہور، 92 نیوز

مصباح اور وقار کے تجربات پاکستانی ٹی ٹوئن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ شام ۹:۳۳ شام

لاہور (92 نیوز) نت نئے تجربات ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو لے ڈوبے۔ سری لنکا سے وائٹ واش کے بعد ہیڈ کوچ  اورچیف سلیکٹر مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا کیخلاف اپنی دوسری اسائنمنٹ میں بھی ناکام رہے۔ چیف سلیکٹر، ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ مصباح الحق کا قوم کو دو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہار کا تحفہ دیدیا، نت نئے تجربے کرنے کی کوشش ٹیم مینجمنٹ کے گلے پڑگئی، بابر اعظم بطور کپتان  اپنے پہلے ہی امتحان میں ناکام ہوگئے۔ مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق کو تین پاور فل عہدے ملنے کے بعد سری لنکا کیخلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی ٹیم، آسٹریلیا، فلاپ شو، شائقین، دل توڑ دئیے لاہور، 92 نیوز

قومی ٹیم کا آسٹریلیا میں فلاپ شو، شائقین...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ شام ۹:۱۹ شام

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل توڑ دئیے۔ کہتے ہیں فخر، حارث، آصف، رضوان، عماد، شاداب، عامر، وہاب کھیلنا ہی بھول گئے۔ دورہ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کے اسٹار پلیئرز  کی چمک ماند کردی۔ اوپنر فخرزمان کا سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی فلاپ رہے ، بلے باز نے دو میچوں میں صرف 2 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل بھی آؤٹ آف فارم دکھائی دئیے اور تین میچز میں صرف 18 رنز تک ہی محدود رہے۔ ڈومیسٹک کے شیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، سعودی عرب ، پرواز ، مسافر ، بیگ ، چار کلو گرام ، منشیات ، برآمد

لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز سے مساف...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز سےمسافر کے بیگ سے چار کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور سے سعودی عرب جانیوالی پرواز پی کے 725 کے مسافر سے تین کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔ ریاض جانیوالا مسافر بونیر کا رہائشی ہے۔ آئس کو بیگ میں چھپا رکھا تھا۔ مسافر کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پکڑی جانیوالی آئس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز