Tag Archives: لاہور ہائیکورٹ

چیئرمین نیب والدین کے قتل قتل کیس سزائے موت ملزم بری لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور ہائیکورٹ

چیئرمین نیب کے والدین کے قتل کیس میں سزائ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام ۳:۳۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنا پر رہا کردیا ، بری ہونے والوں میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال بھی شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی  ، اپیل کنندہ کی جانب سے ایڈووکیٹ شیبا قیصر  پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ لاہور ہائیکورٹ ‏ ضمانت ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏

مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۸ شام ۱۲:۰۸ شام

لاہور ( 92 نیوز ) مریم نواز نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ مریم نواز کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں  موق اختیار کیا گیا کہ  منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ضمانت پر رہائی  کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شاہد خاقان عباسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ ، تحریک انصاف ، رہنما ، سبطین خان ، رہا ، حکم

لاہور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے رہنما سب...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۳ شام ۸:۴۳ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی ضمانت منظور کر لی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کرپشن کیس میں گرفتار رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئےانہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے سبطین خان کو پچاس، پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کی درخواست … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ویڈیو اسکینڈل ‏ ملزموں کیخلاف مقدمہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ارشد ملک ‏ وزارت قانون ‏ گھناؤنی سازش

جج ارشد ملک کی خدمات باضابطہ طور پر لاہور ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۱۴ شام ۵:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں جج ارشد ملک کی خدمات باضابطہ طور پر لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ عدالتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز  میں اعتراف جرم کر لیا۔ بادی النظر میں وہ مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔ ان کےخلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جج ارشد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو اسکینڈل ، جج ارشد ملک کو واپس لاہور ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ شام ۱۰:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں جج ارشد ملک کو واپس لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت بھجوانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا پورا پاکستان جس ویڈیو پر سوال پوچھ رہا ہے ایف آئی اے نے اسکا فرانزک نہیں کرایا۔ ناصر بٹ کی ریکارڈ اوریجنل ویڈیو دستیاب نہیں تو کم از کیم ویڈیو کی کاپی ویڈیو کا فرانزک ہی کرا لیا جاتا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا مریم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ خواجہ برادران لاہور ‏ ‏92 نیوز پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخوا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۵۷ شام ۲:۵۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ، نیب نے  موقف اپنایا کہ  کیس میں ایک وعدہ معاف گواہ موجود ہے  ۔ لاہور ہائیکورٹ نے عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ نیب لاہور  خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں فائل  کر چکاہے جس میں سعد رفیق، سلمان رفیق، ندیم ضیا ، عمر ضیا اور فرخان علی ریفرنس میں نامزد ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں خارج، نی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستیں  خارج کر دیں ، نیب ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی  ، حمزہ شہباز شریف کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی گئی  جس پر عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں  ۔ حمزہ شہباز بھی نیب کے شکنجے میں آگئے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، رمضان شوگرملز اور آمدن سے زائد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز ‏ عبوری ضمانت ‏ ‏11 جون ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور ہائیکورٹ ‏ درخواست ضمانت ‏ موچی دروازہ ‏ صاف پانی کمپنی ‏ نیب پراسیکیوٹر ‏ اظہار ناراضی

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توس...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۱ شام ۱۲:۴۱ شام

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں  11 جون تک توسیع کر دی ۔ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ روز نعرے بازی ہو رہی ہے، ہائی کورٹ کو موچی دروازہ بنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس کا نمبر غلط بتانے پر نیب پراسیکیوٹر پر اظہار ناراضی بھی کیا۔ لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں11جون تک توسیع کردی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نیب کو پہلے ہی دن ملزمان کو پکڑ لینا چاہیے تھا۔ عدالت نے صاف پانی کمپنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 مئی تک ملتوی ‏

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت 27...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۵:۵۲ شام ۵:۵۲ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ برادران کی درخواست ضمانت 27 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت  کی ۔ خواجہ برادران کے وکیل نے موقف اپنایا کہ  نیب کئی ثبوت نہیں پیش کر سکا ، موکلان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جس عرصے میں مارکیٹنگ کی گئی کیا اس عرصے میں خواجہ برادرز کے پاس کوئی عوامی عہدہ تھا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی ضمانت منظور...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر پنجاب  علیم خان کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی۔ علیم خان کو  آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں  نیب  لاہور نے  گرفتار  کیا تھا،  ترجمان نیب کے مطابق علیم خان کی گرفتاری آف شور کمپنیز اور آمدن سے زائد اثاثوں پر عمل میں لائی گئی  تھی ۔ علیم خان کوعید سے پہلے ہی عید جیسی خوشی مل گئی ، کوٹ لکھپت  جیل میں پابندسلاسل  پی ٹی آئی رہنما کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظورکرلی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توس...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ شام ۱۲:۳۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں  ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی ۔ حمزہ شہباز شریف اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت پیش ہوئے جہاں  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ حمزہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  نیب کی جانب سے صرف تین دستاویزات فراہم کی گئی ہیں ،گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ۔ عدالتی حکم کے باوجود ہم کو یہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ،غیرشادی شدہ اور بیوہ بیٹی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام ۱۲:۰۰ شام

لاہور ( 92 نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کے حقوق سے متعلق بڑا فیصلہ دے دیا، عدالت نے غیرشادی شدہ اور بیوہ بیٹی کو والدین کی ڈبل پنشن کاحق دار قرار دیتے ہوئے وزارت خزانہ کا ایک پنشن دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ غیرشادی شدہ اور بیوہ بیٹی کووالدین کی ڈبل پنشن کی حقدارقراردے دیاگیا،لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقرنجفی نے رانا اسداللہ خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس علی باقرنجفی نے ریمارکس دیئے کہ بیٹی کو والدین کی پنشن سے محروم رکھنے کے حوالے سے قانون میں کہیں نہیں لکھا ، ملازمت پیشہ بیوی اپنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

علیم خان

احتساب عدالت لاہور نے علیم خان کو 15روزہ ج...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ دن ۱۱:۰۹ دن

لاہور ( 92 نیوز ) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں  لاہور کی احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کا حکم دیا، دوسری طرف  علیم خان  نے گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے علیم خان کی لیگل ٹیم نے درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف

شہباز شریف نے نام ای سی ایل میں ڈالنےکا اق...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ شام ۱۲:۲۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ شہبازشریف کی جانب سے حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پوتی کی تیمارداری اور دیگر مصروفیات کی بناء پر برطانیہ جانا چاہتا ہوں ، عدالت نے ضمانت منظور کر لی مگر حکومت نے نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔ شہباز شریف کی جانب سے دی گئی درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ ،  چیئرمین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال

سانحہ ساہیوال ، ذیشان کے بھائی احتشام کا ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۱۶ شام ۵:۱۶ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی کا بھی بیان قلمبند کر لیا جس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ سانحہ ساہیوال لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر مقتول خلیل کی فیملی کے بعد جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کی فیملی کو بھی بلا لیا۔ ذیشان  کے بھائی احتشام نے اپنے وکلاء کے ہمراہ جے آئی ٹی کو اپنا تحریری بیان پولیس کلب میں جمع کروا دیا ۔ تحریری بیان کے مطابق احتشام نے مؤقف اپنایا کہ اسکا بھائی شریف النفس انسان اور وہ کمپیوٹر اسیسریز اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز