Tag Archives: لاڑکانہ

لاڑکانہ کراچی ‏ ‏92 نیوز ورثاء ‏

لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے سے زخمی ہونیوالا...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن ۱۱:۴۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) لاڑکانہ میں کتوں کےکاٹے کا شکار 6 سالہ حسنین  کراچی کےاسپتال میں تین ہفتوں تک زیر علاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگیا،ورثاء  لاش لیکر آبائی علاقے لاڑکانہ روانہ ہوگے۔ سندھ میں آوارہ کتوں نے ایک اور گھر کا آنگن سونا کردیا ، لاڑکانہ میں کتوں کےحملے میں زخمی چھ سالہ حسنین زندگی کی بازی ہارگیا حسنین تین ہفتوں سے کراچی کے این آئی سی ایچ میں زیرعلاج تھا ، زندگی اور موت کی کشمکش کاشکار رہنےکےبعد آج دم توڑ گیا، شدت غم سےنڈھال حسنین کےاہلخانہ اس کی میت لیکرلاڑکانہ چلےگئے۔ چند ہفتے پہلے لاڑکانہ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاڑکانہ ، تحصیل ، رتوڈیرو ، ایڈز ،کیسز

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۳ شام ۲:۳۳ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 2 کیسزسامنے آ گئے۔ صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1199 ہو گئی۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق متاثرین میں 952 بچے جبکہ 247 مرد اور خواتین شامل ہیں۔ ایچ آئی وی کے 700 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے اب تک 37 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں ایچ آئی وی سے 42 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

نمرتا ہلاکت کیس ، لاڑکانہ ، پولیس ، فنگر پرنٹس ، شناخت ، بھجوانے ، انکشاف

نمرتا ہلاکت کیس ، لاڑکانہ پولیس کی فنگر پ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ شام ۱۰:۳۴ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) نمرتا ہلاکت کیس میں لاڑکانہ پولیس کی بے حسی کی انتہا ہو گئی۔ فنگر پرنٹس ایک ماہ بعد شناخت کیلئے بھجوانے کا انکشاف ہوا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی حاصل کردہ نادرا رپورٹ کے مطابق غیر معیاری فنگر پرنٹس کے سبب کسی ایک کی بھی شناخت نہ ہو سکی۔ تمام فنگر پرنٹس کارڈز اور پولیس کا کورنگ لیٹر لاڑکانہ واپس بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا رپورٹ جوڈیشل انکوائری کے جج کو پیش کردی گئی ہے۔ لاڑکانہ میں پولیس فرانزک لیب ہونے کے باوجود ایک ماہ تاخیر سے فنگر پرنٹس بھجوانے کے عمل نے کئی سوالات کھڑے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رتوڈیرو، ایڈز سے متاثرہ، 5 سالہ بچہ، جاں بحق، لاڑکانہ، 92 نیوز

رتوڈیرو، ایڈز سے متاثرہ 5 سالہ بچہ جاں بحق

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۲ شام ۹:۵۲ شام

لاڑکانہ (92 نیوز) رتوڈیرو کے نواحی گاؤں لشکری خان لولائی میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ سہیل  کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کا کراچی سے بھی علاج کرایا ،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ایڈز سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

لاڑکانہ ، کتوں ، کاٹنے ، زخمی ، بچہ ، کراچی ، زیر علاج، تشویشناک

لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے وا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 کراچی (92 نیوز) لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین کو بری طرح زخمی کر ڈالا۔ حسنین کو طبی امداد کے لیے لاڑکانہ سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین کو بھنبھور ڈالا۔ حسنین کو علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی بچے کو لاڑکانہ سے پہلے کراچی کے نجی اسپتال پھر سول اسپتال اور آخر میں این آئی سی ایچ اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ حسنین کے والد کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نمرتا کماری کیس، نیا موڑ، جنسی عمل کا انکشاف، میڈیکل رپورٹ، لاڑکانہ، 92 نیوز

نمرتا کماری کیس میں نیا موڑ، موت سے قبل جن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ شام ۱۰:۳۸ شام

لاڑکانہ (92 نیوز) میڈیکل طالبہ نمرتا کماری کے کیس نے نیا موڑ لے لیا، موت سے قبل جنسی عمل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر جسٹس فار نمرتا ٹرینڈ چلتا رہا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ساتھی طالب علموں نے احتجاج بھی کیا۔ آصفہ ڈینٹل کالج ہاسٹل میں نمرتا کماری کی پراسرار موت، مرنےسے قبل میڈیکل طالبہ سے جنسی عمل ہونے کا بھی انکشاف، میڈیکولیگل افسر نے 50 روز بعد حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی تو معاملہ پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہوگیا۔ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ موت سے قبل نمرتا کے ساتھ جنسی عمل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکمران، کشمیر کو ڈھال، استعمال، فضل الرحمن، لاڑکانہ، 92 نیوز

حکمران کشمیر کو ڈھال کے طور پر استعمال کر ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ شام ۱۰:۵۰ شام

لاڑکانہ (92 نیوز) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تمام اختیارات اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کےسپرد کر دئیے کہتے ہیں کہ حکمران کشمیر کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، انصار الاسلام پر پابندی قبول نہیں، آزادی مارچ کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔ آزادی مارچ کےروح رواں مولانا فضل الرحمن کا لہجہ مزید سخت ہوگیا، ہر سطح پر مذاکرات کےدروازے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا نے واضح کیا کہ چھاپے گرفتاریوں سے حالات بگڑیں گے ملک بھر میں لڑائی ہوگی ایک دو دن نہیں مہینے تک شاہراہیں بند رکھ سکتے ہیں۔ تلخ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن میں شکست، پیپلزپا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ دن ۹:۱۸ دن

لاڑکانہ ( 92 نیوز ) پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سیخ پا ہو گئی ، پارٹی نے تنظیمی عہدوں اور سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے پر غور کیا جانے لگا ۔ سندھ کابینہ  سے بھی  پیپلزپارٹی اپنے کئی وزراء کی چھٹی کرانے  پر غور کرنے لگی ،  شکست کےذمہ دار جیالے رہنماؤں کےخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ لاڑکانہ میں پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی نے تنظیمی عہدوں اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس 11 ‏ لاڑکانہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی درخواست مسترد لاڑکانہ ‏ ‏92 نیوز ریٹرننگ افسر ‏ جمیل سومرو ‏ پاکستان پیپلزپارٹی

پی ایس 11 لاڑکانہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ شام ۱۱:۴۰ شام

لاڑکانہ ( 92 نیوز) پی ایس 11 لاڑکانہ پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد  کر دی گئی ، ریٹرننگ افسر کی جمیل سومرو کو دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن ٹریبونل سےرجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب  میں ناکام ہونے والے  پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد سومرو نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ، جمیل احمد سومرو کی جانب سے پی ایس 11 کے تمام  138 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ۔ ریٹرننگ افسر  نے جمیل سومرو کی درخواست مسترد کردی ، موقف اختیار کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس 11، ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی، گڑھ میں شکست، معظم عباسی کامیاب، لاڑکانہ، 92 نیوز

پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی کو ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۸ دن ۱۲:۱۸ دن

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو اپنے ہی گڑھ میں شکست کا سامنا، جی ڈی بی اے کے معظم عباسی 31535 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف امیدوار پیپلزپارٹی کے جمیل سومروکو 26 ہزار 11 ووٹ ملے۔ پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی بی اے کے معظم عباسی 31 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 26 ہزار 11 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ریٹرننگ افسر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس 11 ، لاڑکانہ ، ضمنی انتخاب، پولنگ ، وقت ، ختم

پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب، پولنگ ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۶ شام ۵:۱۶ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ پولنگ اسٹیشنوں میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو اور جی ڈی اےکےمعظم عباسی کےدرمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے معظم عباسی کو جے یو آئی ف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے ، حلقے  کے ایک لاکھ 52 ہزار ووٹرز  امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ حلقے کے 138پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 حساس قرار  دیے گئے ہیں ، پاک فوج کےجوان پولنگ اسٹیشنز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس 11 ‏ ضمنی الیکشن پولنگ لاڑکانہ ‏ ‏92 نیوز

پی ایس 11 کا ضمنی الیکشن ، پولنگ کا عمل جار...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ دن ۸:۴۹ دن

لاڑکانہ ( 92 نیوز) پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی کےجمیل سومرو اور جی ڈی اےکےمعظم عباسی کےدرمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے معظم عباسی کو جے یو آئی ف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے ، حلقے  کے ایک لاکھ 52 ہزار ووٹرز  امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ حلقے کے 138پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 حساس قرار  دیے گئے ہیں ، پاک فوج کےجوان پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر تعینات ہیں ۔ دوسری جانب پی ایس 11 لاڑکانہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاڑکانہ ، ضمنی انتخاب ، فوج ، ہٹانے ، پیپلز پارٹی ، مطالبہ ، مسترد

لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں فوج ہٹانے کا پ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ شام ۵:۴۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں فوج ہٹانے کا پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فوج کی تعیناتی ہٹانے کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا رد عمل آ گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں فوج ہٹانے کا پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن پرامن، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

غیر ملکی فنڈنگ کیس پی ٹی آئی درخواستیں مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

لاڑکانہ کا ضمنی الیکشن، شبیر بجارانی، خو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ شام ۱۱:۴۴ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن سے قبل جیالوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں۔ صوبائی وزیر شبیر بجارانی اور رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو کو ایک اور نوٹس جاری ہو گیا۔ الیکشن کمیشن مانیٹرنگ ٹیم نے شبیر بجارانی، نثار کھوڑو اور خورشید جونیجو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ شبیر بجارانی، نثار کھوڑو اور خورشید جونیجو کے وضاحتی جواب بھی مسترد کر دیئے۔ وضاحتی بیان میں الیکشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا تھا جبکہ شبیر بجارانی کے وضاحتی جواب میں بھی غلطی سامنے آگئی۔ ڈسڑکٹ مانیٹرنگ افسر کے بجائے ریجنل الیکشن کمشنر کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی کا گڑھ لاڑکانہ بنیادی سہولیات ‏ ‏92 نیوز صوبائی حکومت ‏ زبانی جمع خرچ

پیپلزپارٹی کا گڑھ لاڑکانہ بنیادی سہولیات...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۷ دن ۹:۳۷ دن

لاڑکانہ ( 92 نیوز)  پیپلزپارٹیکا گڑھ لاڑکانہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، اپنے دعوؤں کے برعکس  صوبائی حکومت نے ترقیاتی کاموں پر توجہ دی ہے اور نہ ہی سیوریج کے نظام میں بہتری لائی جاسکی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں ، پیپلزپارٹی کا گڑھ  کہلوانے والے لاڑکانہ میں بھی  ترقیاتی کاموں کی صورتحال صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ہے، سیوریج کے خراب نظام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گندا پانی جمع ہونے سے کئی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں، جس کے باعث … Read More

تازہ ترین ویڈیوز