Tag Archives: لاس اینجلس

جیمز بانڈ، کیپٹن امریکا، نائیوز آؤٹُ، اکٹھے جلوہ گر، لاس اینجلس، 92 نیوز

جیمز بانڈ اور کیپٹن امریکا ’’نائیوز آؤ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۶ شام ۹:۴۶ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) جیمز بانڈ اور کیپٹن امریکا مسٹری مووی ’’نائیوز آؤٹُ‘‘میں ایک ساتھ مگر مختلف انداز میں اکٹھے نظر آئیں گے۔ ہالی ووڈ کی مسٹری مووی ’’نائیوز آؤٹُ‘‘ پردہ سکرین کی زینت بننے کو تیار ہے،، فلم  ستائیس نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

لاس اینجلس، اینی میٹڈ مووی، فروزن ٹو، رنگارنگ پریمیئر، 92 نیوز

لاس اینجلس میں اینی میٹڈ مووی فروزن ٹو کا ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ شام ۱۰:۴۸ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) لاس اینجلس میں اینی میٹڈ مووی فروزن کے سیکوئل فروزن ٹو کا رنگارنگ پریمیئر منعقد ہوا۔جس میں فلمی ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔ ڈزنی کی بلاک بسٹر فلم فروزن 2013 میں ریلیز ہوئی تھی، برفانی شہزادی کی کہانی نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔ فروزن ٹو میں دونوں برفانی شہزادیاں ایلسا اور اینا نئے روپ میں نظر آئیں گی، فلم میں ایلسااس راز کو تلاش کرتی نظر آئے گی کہ اسکے پاس  جادوئی طاقت کیسے آئی۔ سیکوئل میں بھی  کرسٹوف،اولف دی سنو مین اور سوین کے کردار شائقین کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔ فلم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہالی ووڈ، ایکشن مووی، گرینڈ آئل، نیا ٹریلر جاری، لاس اینجلس، 92 نیوز

ہالی ووڈ ایکشن مووی گرینڈ آئل کا نیا ٹری...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۴ شام ۹:۰۴ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ ایکشن مووی گرینڈ آئل کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم میں اداکار نکولس کیج نے ایسے نوجوان باپ کا کردار نبھایا ہے جسے قتل کے الزام کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ خود کو بیگناہ ثابت کرنے کیلئےاس کی تگ ودو فلم کا حصہ ہے۔ مووی 6 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین ویڈیوز

ہالی ووڈ فلم، انڈر واٹر، نیا ٹریلر جاری، لاس اینجلس، 92 نیوز

ہالی ووڈ فلم ”انڈر واٹر“ کا نیا ٹریلر جا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۹ شام ۵:۳۹ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کی ہارر اورایکشن سے بھرپور فلم” انڈر واٹر“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہالی ووڈ ڈائریکٹر ولیم ایوبنک کی یہ فلم ٹوئنٹی سنچری فوکس کے تعاون سے آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں کئی کلومیٹر گہرے سمندر میں خونی بلا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ ،وینسٹنٹ کیسل اور جون گلیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

جان سینا، فلم، پلیئنگ ود فائر، فائنل ٹریلر جاری، لاس اینجلس ،92 نیوز

جان سینا کی فلم” پلیئنگ ود فائر“ کا فائن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۲ شام ۱۰:۲۲ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) معروف ریسلر جان سینا بڑی سکرین پر اِن ایکشن آنے کو تیارہیں ، ہالی ووڈ کی مزاح سے بھرپور فلم” پلیئنگ ود فائر“ کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ڈبلیو ڈبلیوای کے معرو ف جان سینا کی یہ فلم آئندہ ہفتے یعنی 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جان سینا نے ان دنوں فلم کی ریلیز کے سلسلہ میں پروموشنل تقریبات میں شرکت کی غرض سے ڈبلیو ڈبلیوای سے بریک لے رکھی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی باکس آفس، چوتھے ہفتے، جوکر کا راج، لاس اینجلس، 92 نیوز

امریکی باکس آفس پر چوتھے ہفتے بھی فلم ”جو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ شام ۱۱:۴۵ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) خوبروجادوگرنی بھی اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے باوجود جوکر کا سحر توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی، امریکی باکس آفس پر چوتھے ہفتے بھی قاتل مسخرے کا راج برقرار رہا، میلیفی شنٹ ”مسٹریس آف ایول “ کا دوسرا اور ” دی ایڈمز فیملی “ کا باکس آفس پر تیسرا نمبر رہا۔ امریکی باکس آفس پر مسلسل چوتھے ہفتے بھی قاتل جوکر نے سحر جمائے رکھا اور مزید ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔ خوبرو جادوگرنی کی کہانی میلیفی شنٹ مسٹریس آف ایول دوسرے نمبر پر آگئی، جس نے مزید ایک کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تھرلر ، ایکشن فلم، ٹراما سنٹر، ٹریلر جاری، لاس اینجلس، 92 نیوز

تھرلر اور ایکشن فلم ” ٹراما سنٹر“ کا ٹری...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۷ شام ۴:۱۷ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) تھرلر اور ایکشن سے بھرپور فلم ” ٹراما سنٹر“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان زخمی خاتون کے بارے میں ہے جو ایک اسپتال کے وارڈ میں پھنس جاتی ہے اور اس کے پیچھے قاتل پڑے ہوئے ہیں، فلم 6 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  

تازہ ترین ویڈیوز

فلم، دی رائز آف سکائی واکر، فائنل ٹریلر جاری، لاس اینجلس، 92 نیوز

فلم دی رائز آف سکائی واکر کا فائنل ٹریلر ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) خلائی جنگ چھڑنے کے گھڑی قریب آگئی، مشہورِ زمانہ سیریز سٹار وار کی آخری کڑی دی رائز آف سکائی واکر کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم 20 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ مشہورِ زمانہ سیریز سٹار وار کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلمز ہمیشہ سے شائقین میں  منفرد مقام رکھتی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا، دنیائے موسیقی، بڑے ستاروں، اشیاء نیلام، لاس اینجلس، 92 نیوز

امریکا، دنیائے موسیقی کے بڑے ستاروں کی اش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ شام ۳:۲۹ شام

لاس اینجلس(92 نیوز) امریکا میں دنیائے موسیقی کے بڑے ستاروں ٓنجہانی گلوکار کرٹ کوبین سمیت دیگر کی اشیاء نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ان اشیاء میں میں آنجہانی گلوکار کرٹ کوبین کا سویٹر شامل ہے جو تین لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مائیکل جیکسن کی جیکٹ بھی ایک لاکھ ڈالر سے دو لاکھ ڈالر تک بکنے کا امکان ہے۔ دیگر اشیاء میں ایلس پریسلے کی جیکٹ اور بوب ڈیلن کے لکھے گانے بھی شامل ہیں۔ نیلامی چھبیس اکتوبر کو مین ہیٹن میں ہوگی۔

تازہ ترین ویڈیوز

فلم جوکر شائقین نمبر ون پسند لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز

فلم جوکر مسلسل شائقین کی نمبر ون پسند

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ شام ۱۱:۱۲ شام

سائیکو تھرلر فلم جوکر مسلسل شائقین کی نمبر ون پسند ہے ، ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے نمبر ون فلم بنی رہی ، دو ہفتوں میں  مجموعی طور پر 192 ملین ڈالر سے زائد کمائی کرلی۔ امریکی باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی خونی جوکر کا راج برقرار ہے ، فلم جوکر نے مزید 55 ملین ڈالر اپنی جھولی میں ڈال لئے  ہیں ۔ برطانیہ کے ایک قدیم خاندان پر بنی  فلم  دی ایڈمز فیملی بھی شائقین کو پسند آرہی ہے  جو باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۹ شام ۲:۲۹ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نے لاس اینجلس کے 4700 ایکڑ سے زائد رقبے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ یہ ایک گھنٹے میں 800 ایکڑ کو گھیر رہی ہے۔ اس آگ سمیت رواں سال آگ لگنے کے 275 واقعات ہو چکے ہیں۔ 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے ساڑھے آٹھ ہزار واقعات ہوئے تھے جن میں 100 لوگ جان کی بازی ہار گئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کامک فلم جوکر،امریکی باکس آفس، تہلکہ مچادیا، لاس اینجلس،92نیوز

کامک فلم ”جوکر“نے امریکی باکس آفس پر تہل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۹ دن ۷:۰۹ دن

لاس اینجلس (92 نیوز) خونی مسخرے کی شیطانی ہنسی نے بڑی سکرین پر قبضہ جمالیا، کامک فلم ”جوکر“ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، مووی نے صرف 3 روز میں 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کما لیے۔ خونی مسخرہ آیا اور چھاگیا، ڈی سی کامک کا دوسرا ولن بھی کامیاب رہا ، جوکر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، سائیکلوجیکل مووی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ شنگھائی میں بھٹک کر آنے والا کیوٹ سا ییٹی Yeti شائقین کے دلوں پر راج کرنے میں کامیاب ہوگئے، اینی میٹڈ مووی” ابومِن ایبل “نے رواں ہفتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈاؤن ٹاؤن ایبے باکس آفس لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز

ڈاؤن ٹاؤن ایبے کا باکس آفس پر راج برقرار

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن ۱۰:۱۴ دن

لاس اینجلس ( 92 نیوز) امریکی باکس آفس پرگزشتہ ہفتے ڈاؤن ٹاؤن ایبے  کا راج رہا، ڈاؤن ٹاؤن ایبے نے کمائی کے لحاظ سے باقی سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اوپننگ ویک میں 31ملین ڈالر کماکر امریکی باکس آفس پر گزشتہ ہفتے راج کرنیوالی فلم  ڈاؤن ٹاؤن ایبے  کی کہانی بیسیوں صدی کے ایک معروف انگلش خاندان کے گرد گھومتی ہے ،جنہیں کنگ جارج اور انکی ملکہ میری کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوتا ہے۔ ایڈ اسٹرانے بھی پہلے ہفتے 19 اعشاریہ دوملین ڈالر کمائے،فلم کی کہانی ناسا سے منسلک ایک خلانورد کے گرد گھومتی ہے،یہ کردار معروف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایمی ایوارڈز گیم آف تھرونز بہترین ڈرامہ لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز امریکی شہر ‏ ‏71ہویں ایمی ایوارڈز

ایمی ایوارڈز میں گیم آف تھرونز بہترین ڈر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۵ شام ۴:۴۵ شام

لاس اینجلس ( 92 نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس ایک بار پھر ستاروں کی محفل سے جگمگا اٹھا، 71ہویں  ایمی ایوارڈز  میں بہترین ڈرامہ گیم آف تھرونز قرار پایا۔ لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں اکہترویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز  کا رنگا رنگ شو ہوا جس میں  فلمی ستاروں نے تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ ایمی کی تاریخ میں چوتھی بار ایسا ہوا کہ تقریب کا کوئی میزبان ہی نہیں تھا ، تاہم امریکی کامیڈینز ڈارسی کارڈن اور کین جیونگ نے اپنے منفرد انداز سے مہمانوں کا دل بہلائے رکھا۔ مشہور زمانہ گیم آف تھرونز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیون ہارٹ ‏ شدید زخمی ‏ لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز

کیون ہارٹ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۵ شام ۴:۴۵ شام

لاس اینجلس ( 92 نیوز) معروف امریکی اداکار اور کامیڈین کیون ہارٹ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا جہاں اداکار کیون ہارٹ کی گاڑی بے قابو ہوکر دس فٹ گڑھے میں جاگری  ، 1 حادثے میں گاڑی کی چھت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی  کیون  کا دوست چلارہا تھا، رپورٹس کے مطابق  دونوں کی کمر میں شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے کیون ہارٹ  کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز