Tag Archives: لارڈز ‏

` ٹیسٹ متبادل کھلاڑی لارڈز ‏ ‏92 نیوز

ٹیسٹ میں پہلی بار متبادل کھلاڑی نے بیٹنگ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۳۲ شام ۴:۳۲ شام

لارڈز (92 نیوز) ٹیسٹ کی 142سالہ تاریخ میں  نئی تاریخ رقم  ہو گئی ، پہلی بار متبادل کھلاڑی نے میچ میں بیٹنگ کر کے تاریخ رقم  کی ، لبوشنگے نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں آخری روز بیٹنگ کی، آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ پہلی اننگز میں باؤنسر لگنے سے زخمی  ہو نے کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ لارڈز میں کھیلے گئے  ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں آسٹریلوی بلوے باز اسٹیو اسمتھ ، جوفرا آرچر کا باؤنسر لگنے سےمیچ سے باہر ہوگئےتھے اور لبو شنگے   دوسری اننگز میں  متبادل کھلاڑی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انگلینڈ، آئر لینڈ، لارڈز، واحد ٹیسٹ، میچ، 143رنز، شکست

انگلینڈ نے آئر لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ شام ۱۰:۳۹ شام

لندن (92 نیوز) انگلینڈ نے آئر لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں 143رنز سے شکست دیدی۔ آئر لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں  182رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 38رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرس ووکس نے 6اور اسٹیوارٹ براڈ نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ  پہلی اننگز میں 85اور دوسری اننگز میں303رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آئر لینڈ نے پہلی اننگز میں 207رنز بنائے تھے۔آئر لینڈ کے ٹم مرٹف نے پہلی اننگز میں 13رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔چار روزہ ٹیسٹ میچ تیسرے ہی روز اختتام پذیر ہوگیا، انگلینڈ کے جیک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ولیمسن ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی قرار

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۸ شام ۱۲:۳۸ شام

لارڈز ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن کو ٹورنا منٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کیوی کپتان کین ولیمسن کو ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، کین ولیمسن نے میز بان ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھاکہ فائنل میں ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین فائٹ کا مظاہرہ کیا۔ کین ولیمسن نے میگا ایونٹ میں 10میچوں میں 578رنز بنائے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

بین اسٹوکس بڑے میچ کا کھلاڑی لارڈز ‏ ‏92 نیوز انگلش آل راؤنڈر ‏

بین اسٹوکس نے خود کو بڑے میچ کا کھلاڑی ثاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ دن ۱۰:۳۶ دن

لارڈز ( 92 نیوز) انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک بار پھر خود کو بڑے میچ کا کھلاڑی ثابت کیا ۔ ورلڈ کپ 2019 کا ٹائٹل جیتنے  کا سہرا انگلینڈ کے سر بین اسٹوکس نے ہی سجایا ،  آل راؤنڈرنے سپر اوور سے قبل  84رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسکوربرابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ بین اسٹوکس نے سپر اوور میں بھی 8اسکور بنائے ،شاندار کارکردگی پر انگلش اسٹار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ شام ۱۱:۴۰ شام

لارڈز ( 92 نیوز)  ورلڈ کپ 2019 کا تاج انگلینڈ نے اپنے سر سجا لیا، انگلینڈ پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا ہے ، پہلے ورلڈ کپ کا فائنل  ، اس کے بعد سپر اوور  کا مقابلہ بھی ٹائی ہوا ، جس پر فیصلہ باؤنڈریز کی بناء پر کیا گیا۔ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ  کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی ٹیم بھی مقررہ 50 اوورز میں  241 رنز ہی بنا پائی جس کی بنا پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرکٹ کے بانی کرکٹ کے بادشاہ لارڈز ‏ ‏92 نیوز ‏

کرکٹ کے بانی کرکٹ کے بادشاہ بھی بن گئے

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ شام ۱۱:۳۵ شام

لارڈز ( 92 نیوز ) کرکٹ کے بانی آخر کار کرکٹ کے بادشاہ بن ہی گئے ، انگلینڈ کی ٹیم ماضی میں تین مرتبہ فائنل میچ کھیل چکی ہے ، مگر ہر بار قسمت کی دیوی ان سے روٹھی رہی  لیکن سال 2019 میں چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے والی انگلینڈ نے میدان مار  کر کرکٹ کی بادشاہت کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ورلڈ کپ  جو کہ 1979 میں کھیلا گیا ،   میں پہلی بار فائنل میں پہنچی اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کیا ، اس میچ میں سر ویون رچرڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انگلینڈ کی دعوت پر آسٹریلیا کی بیٹنگ جار...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۲ شام ۱:۱۲ شام

لارڈز ( 92 نیوز) ورلڈ کپ میں آج اہم میچ میں روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا مد مقابل ہیں جہاں انگلینڈ کی دعوت پر آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ۔ روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا لارڈز کے تاریخی میدان میں آمنے سامنے  ہیں ، میچ کی ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہوئی جب  کہ میچ کا باقاعدہ آغاز ڈھائی بجے ہوا۔ پوائنٹس ٹیبل  پر آسٹریلیا دس پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، میگا ایونٹ میں کینگروز  کو صرف بھارت سے شکست ہوئی ۔ انگلینڈ کےخلاف فتح سے  آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات واضح ہوجائیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی فیڈلرز ‏ لارڈز ‏ ‏92 نیوز جنوبی افریقہ ‏ سات کیچ ڈراپ ‏ محمدعامر ‏ چار کیچ چھوڑے ‏ سرفراز احمد ‏ وہاب ریاض ‏ ڈراپ کیچز ‏

پاکستانی  فیلڈرز نے کیچ چھوڑنے کی عادت نہ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۴ شام ۱:۱۴ شام

لارڈز ( 92 نیوز) پاکستانی  فیلڈرز نے کیچ چھوڑنے کی عادت نہ چھوڑی ، جنوبی افریقہ کےخلاف میچ میں ایک دو نہیں پورے سات کیچ ڈراپ کئے ، محمدعامر نے چار کیچ چھوڑے ۔ سرفراز احمد اور  وہاب ریاض بھی کیچ نہ تھام سکے ۔ ڈراپ کیچز پر سرفراز بھی پریشان  ہو گئے کہا کہ  مزید محنت کرنا ہوگی۔ مسلسل کیچ ڈراپ  کریں گے تو آگے کیسے بڑھیں گے؟ ، سرفراز الیون  جنوبی افریقہ کیخلاف میچ تو جیت گئی لیکن ڈراپ کیچز نے ناقص فیلڈنگ کی قلعی کھول دی،کھلاڑیوں نے ایک یادو نہیں  پورے سات کیچ گرا دیے۔ پاکستانی  فیلڈرز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ ‏154 اسکور ‏ لارڈز ‏ ‏92 نیوز ‏

پاکستانی ٹیم نے 154 اسکور باؤنڈریز سے ،154 ب...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ شام ۱۲:۲۰ شام

لارڈز ( 92 نیوز ) پاکستانی ٹیم نے کل کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 308 رنز بنائے تھے ۔ قومی ٹیم نے 154رنز باؤنڈریز لگا کر حاصل کیا ، 5 وائڈز اور ایک نوبال کا اسکور ملا جبکہ 6 لیگ بائیز سمیت 154اسکور کھلاڑیوں نے بھاگ کر بنایا۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے 31 چوکے لگائے گئے  جن سے 124 اسکور حاصل ہوئے ۔امام الحق اور فخر زمان  نے 6، 6 ، بابر اعظم نے 7 ،حارث سہیل نے 9 اور عماد وسیم نے  تین چوکے لگائے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے کل کے میچ میں 5 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۳۰ شام ۲:۳۰ شام

لارڈز ( 92نیوز) ورلڈ کپ  2019 کا رنگا رنگ ایونٹ  جاری ہے جہاں اہم میچ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مقابل ہیں ۔ دونوں ٹیمیں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے یقینی طور پر باہر ہو جائیگی ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرفراز احمد کا کہنا  تھا کہ  جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ،ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، حسن علی اور شعیب ملک کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی ٹیم  کل جنوبی افریقہ کیخلاف مید...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۲۵ شام ۴:۲۵ شام

لارڈز ( 92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019  میں  رہنا ہے تو سرفراز الیون کے پاس اب غلطی کا کوئی موقع نہیں ، گرین شرٹس کوسیمی فائنل کی دوڑ میں رہناہے تو   جنوبی افریقہ کو لازمی میچ ہرانا ہوگا ،پاکستان اور جنوبی افریقہ  کی ٹیمیں کل لارڈز کے گراؤنڈ میں ان ایکشن  ہوں گی، ہارنے والی ٹیم  یقینی طور پر ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ ایونٹ کے فائنل فور مرحلے میں جگہ بنانی ہے تو شاہینوں کو پروٹیز کیخلاف اونچی اڑان بھرنی ہوگی، قومی ٹیم نے لارڈز میں خامیوں پر قابو پانے کے لیے جم کر پریکٹس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز