Tag Archives: قومی اسمبلی

طلبا یونین کی بحالی کی راہ ہموار، وفاق بھ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ شام ۱۰:۴۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کیلئے بل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ سندھ کے بعد وفاق بھی پابندی کے خاتمے پر تیار ہو گئی۔ خواجہ آصف نے کہا طلبہ یونین سیاست کی نرسری ہوتی ہے۔ سعد رفیق بولے تمام جماعتوں میں اسٹوڈنٹس یونینز کے نمائندے موجود ہیں۔ پرویز اشرف بولے عمران خان یونینز کی بحالی کے متعلق ٹویٹ کر چکے۔ شیریں مزاری اور اسد عمر نے کہا یونینز بحال ہونی چاہئیں۔ مراد سعید نے کہا تمام جماعتیں مشترکہ بل لائیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف ن لیگ سینئر قیادت لاہور ‏ ‏92 نیوز

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۵ شام ۵:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میاں محمد شہباز شریف کا بطور چئیرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔   نوٹیفیکشن کے مطابق استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہو گا۔ قبل ازیں شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے تھے۔ 29 ارکان پارلیمان پر مشتمل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا تھا۔ شیخ روحیل اصغر نے چئیرمین کمیٹی کے لیے شہباز شریف کا نام تجویز کیا تھا تو مشاہد حسین سید نے تائید کی تھی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جمہوریت ، میز ، بات ، پرویز خٹک ، قومی اسمبلی ، مولانا فضل الرحمٰن

اگر جمہوریت چاہتے ہیں تو آئیں میز پر بیٹھ ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۶ شام ۲:۲۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا اگر جمہوریت چاہتے ہیں تو آئیں میز پر بیٹھ کر بات کریں۔ پرویز خٹک نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمٰن ادھر ہم سے بات کرتے ہیں اُدھر کہتے ہیں الیکشن کو نہیں مانتے۔ مولانا کہتے ہیں جرگہ ٹائم پاس کیلئے ہے۔ ٹائم پاس کی بات کرتے ہیں تو جائیں ہم بھی ٹائم پاس کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کیا انہوں نے آئین نہیں پڑھا؟ آئین میں آرڈیننس کی گنجائش موجود ہے۔ ادھر وزیر مواصلات مراد سعید بولے خواجہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خورشید شاہ، قومی اسمبلی ، اجلاس ، شرکت ، پروڈکشن آرڈر ، جاری

سید خورشید شاہ کے قومی اسمبلی اجلاس میں ش...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ شام ۸:۲۹ شام

 سکھر (92 نیوز) سید خورشید شاہ کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ پروڈکشن آرڈر کی کاپی نیب کو بھجوا دی گئی۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں سید خورشید شاہ نیب کی حراست میں ہیں اور دل کی تین شریانیں بند ہونے کے باعث این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں ۔ نیب نے خورشید شاہ کے اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگایا تھا۔ پی پی رہنما نے خاندان کے افراد کے نام پر 105 بینک اکاؤنٹس کھولے ۔ کراچی، سکھر اور روہڑی میں خاندان اور فرنٹ مینوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ‏ ‏7 نومبر ‏ آزادی مارچ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ عمران خان

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب ، حکوم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ شام ۱:۰۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی  کا اجلاس  7 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔ سات نومبر کو طلب کئے گئے قومی اسمبلی  کے اجلاس میں  آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی ،اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں  شریک ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ق...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ شام ۱۱:۰۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اسمبلی رکنیت دوبارہ بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قاسم خان سوری کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔ قبل ازیں قاسم سوری نےا لیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع تھا جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹربیونل نے شواہد کا جائزہ ہی نہیں لیا۔ نعیم بخاری کی وساطت سے دائر اپیل میں کہا گیا تھا کہ انتخابی عمل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایکواڈور، حکومتی معاشی پالیسیوں، مظاہرین، قومی اسمبلی، دھاوا، قوئیٹو ، 92 نیوز

ایکواڈور، حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۴ دن ۵:۱۴ دن

قوئیٹو (92 نیوز) ایکواڈور میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے قومی اسمبلی میں دھاوا بول دیا اور حکومت کیخلاف زبردست نعرے لگائے۔ ایکواڈور میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف دارالحکومت قوئیٹو میں ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے قومی اسمبلی کی عمارت میں دھاوا بولتے ہوئے حکومت کیخلاف  نعرے بازی کی۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو عمارت سے باہر نکال دیا۔ مظاہروں میں شدت کی وجہ سے وزیر اعظم لینن مورینونے دارالحکومت ” گائے کوئل ” منتقل کر دیا۔ ایکواڈور میں گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ‏ اسلام آباد ‏ ‏ 92 نیوز اسمبلی سیکرٹریٹ

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اب عام آدمی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ شام ۱۲:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اب عام آدمی بھی براہ راست دیکھ سکے گا۔ کسی خصوصی کارڈ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ عوام نے ایوان صدر اور گورنرز ہاوسز کی سیر تو کر لی لیکن اب باری ہے  قانون ساز ادارے پارلیمنٹ ہاوس کی۔ اگر آپ کا پارلیمنٹ ہاوس جانے کا خواب    ہے تو یہ خواب اب آسانی سے پورا ہو سکتا ہے۔ اب پارلیمنٹ ہاوس جانے کے لیے کسی خصوصی اجازت یا پاس کی ضرورت    نہیں، بس اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ لیں اور   قومی اسمبلی  کا اجلاس   دیکھنے پہنچ جائیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ، اجلاس ، فیصل واوڈا ، سیاسی مخالفوں ، کارٹون ، قرار

وفاقی وزرا کی اپوزیشن پر لفظی گولہ باری، ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۰ شام ۹:۲۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) فیصل واوڈا نے سیاسی مخالفوں کو کارٹون قرار دے دیا۔ بولے یہ کس لیے آ رہے ہیں؟ ایسے کارٹون پہلے بھی آتے رہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے ‏اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےاندر چوروں کی مجلس ہو رہی ‏ہے۔ یہ اپنے ابو بچاو مہم پر کام کر رہے ہیں۔ اس پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ جوابی وار کیا۔ لیگی رکن خواجہ آصف بولے کہ قومی ‏اسمبلی کا اجلاس انتہائی بھونڈے انداز میں ملتوی کیا گیا۔ نا اہل ڈپٹی سپیکر قاسم ‏سوری کو بچانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ، پیش ، آئینی ترمیمی بل ، سندھ اسمبلی ، ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیمی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۳ شام ۵:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل کے خلاف سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ جی ڈی اے رکن نصرت سحر کا پارا ہائی ہو گیا اور جیالوں پر سندھ سے بے وفائی کا الزام لگا دیا۔ بولیں جو وفادار ہے، وہ بات کرے۔ ماروی راشدی کی مداخلت پر نصرت سحر نے منہ بند کرنے کا مشورہ دیدیا۔ ادھر وزیر اطلاعات سعید غنی کی انٹری نے ایم کیو ایم پر گھن گرج شروع کر دی۔ انہوں نے کہا سازشیں بند کرو، سندھ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ قومی اسمبلی میں ترمیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ، اجلاس، حکومتی ، اپوزیشن ، ارکان ، گرما گرمی

قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومتی اور اپوزیشن ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۳ شام ۷:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی شروع ہو گئی۔ شیریں مزاری نے نوید قمر کو اسٹوپڈ کہہ دیا اور کہا ہر دو منٹ کے بعد نوید قمر اٹھ کر بتاتے ہیں ایوان کی کارروائی کیسے چلنی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا تو  قواعد معطل کرکے نجی کارروائی کے دن سرکاری بل پیش کئے جانے پر اپوزیشن ارکان نے خوب واویلا کیا ۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ  نجی کارروائی کے روزر سرکاری بلز  پیش کئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ‏ اسلام آباد ‏ ‏ 92 نیوز اسمبلی سیکرٹریٹ

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ دن ۱۰:۳۸ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کیا گیا ہے ، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا21نکاتی ایجنڈا جاری کردیا قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے 21 نکاتی ایجنڈے  کے مطابق فارن ایکسچینج ریگولیشن قانون 1947 میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا ، اسلام آباد میں ڈینگی میں اضافہ اوراس کے اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کیاجائےگا ۔ مختلف وزارتوں کی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھِی ایوان میں پیش کی جائیں گی ، سندھ میں ریبیز ویکسین کی عدم فراہمی پروفاقی ادارہ صحت کی جانب سے شازیہ مری تحریک پیش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی اپوزیشن ہنگامہ آرائی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی شدید ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۹ شام ۲:۱۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی ۔ بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے  شدید احتجاج کیا اور اسپیکر کے ڈائس ا گھیراؤ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری  کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کئے رکھا ۔ قاسم سوری نے اپوزیشن ارکان سے  کہا کہ وہ سیٹوںپر بیٹھ جائیں  ، دباؤ نہ ڈالیں اور ایجنڈا چلنے دیں  ، کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کی کالی پٹیاں دیکھیں تو لگا کشمیریوں سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تقسیم مراد سعید اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک ‏ قومی اسمبلی ‏ سندھو دیش ‏ زیادہ بارش زیادہ پانی کچرا کنڈی

تقسیم کی بات کرنیوالے خود تقسیم ہو جائیں ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۷ شام ۲:۰۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  تقسیم کی بات کرنے والے خود  تقسیم ہو جائیں گے ۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ وفاق نہیں بچے گا،  بلاول نے بیان دیا کہ سندھو دیش بن سکتا ہے ، حالیہ بارشوں سے  کراچی میں 43 افراد جاں بحق ہو ئے ، بلاول کہتے ہیں کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے ، زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کنسلٹنٹس اربوں کی ادائیگیاں شہباز شریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ‏ شکنجہ ‏ نیب

کنسلٹنٹس کو اربوں کی ادائیگیاں، شہباز شر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام ۳:۵۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کے گردشکنجہ مزیدسخت کردیاگیا،نیب نے کنسلٹنٹس کواربوں روپے اداکرنے پر تفتیش شروع کردی۔ ذرائع کےمطابق نیب لاہور نےدس سال کے پراجیکٹس کے دوران کنسلٹنٹس کو ادا شدہ اربوں روپے کی تفتیش شروع کر دی۔ نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دس برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے،   سرکاری محکموں میں مطلوبہ اہلیت کی افرادی قوت کے باوجود الیکشن کمپین کرنے والوں کو کنسلٹنسی کی مد میں نوازا گیا۔ عمران خان سے ہر چیز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز