Tag Archives: قلات

قلات، ٹریفک حادثے، جاں بحق افراد، شناخت ہوگئی، کمشنر مکران، 92 نیوز

قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افرا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ دن ۴:۱۹ دن

قلات (92 نیوز) قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین شامل ہے۔ لیویز کے مطابق تمام لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کی گئی تھیں، حادثہ قلات کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس میں سوار افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، قلات میں ہندو ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۲۷ شام ۳:۲۷ شام

قلات (92 نیوز) قلات میں ہندو پنچائیت کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی احتجاجی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں ہندو کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان کا ہر شہری کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیش پیش ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محصور بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر شہر ریلیاں  اور احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جمرود باب خیبر پر قبائلی عوام اور عمائدین نے کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی۔ صوابی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، گوادرمیں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد  ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے  رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر  میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سندھ کے علاقے نوابشاہ  ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز