Tag Archives: قسم


ایرانی جنرل ، امریکا ، خلیج فارس ، قسم ، مہم جوئی ، خبردار

ایرانی جنرل نے امریکا کو خلیج فارس میں مہ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ شام ۱۰:۰۵ شام

 تہران (92 نیوز) ایرانی جنرل نے امریکا کو خلیج فارس میں کسی قسم کی مہم جوئی سے خبردار کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے کور کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد نے ایران کے مخالف ممالک، خاص کر امریکا، کو خبر دار کیا کہ وہ خلیج فارس میں کوئی غیرذمہ دارانہ قدم اٹھانے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا باصورت دیگر علاقے میں موجود انکی فوجوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ایرانی جنرل نے بیان امریکی جنگی بیڑے ابراہم لنکن کی خلیج فارس میں آمد کی وجہ سے جاری کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز