Tag Archives: قرارداد ‏

مقبوضہ کشمیر خصوصی درجہ ختم بھارت قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر بھ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۵۹ شام ۷:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر بھارت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ چئیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام نے بھارتی اقدامات اور جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی ۔ قرارداد کے متن کے مطابق پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کردی ۔ قرارداد پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں ۔ پاکستان، بھارت اور کشمیری۔ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرارداد وں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین سینیٹ قرارداد ناکامی پیپلز پارٹی 5 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد کی ناکامی ، ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ دن ۱۰:۰۴ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد کی ناکامی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے دغاباز سینیٹرز کا سراغ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی کے تمام سینیٹرز سے پوچھ گچھ ہو گی اور 5 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی دی گئی۔ بلاول بھٹونےکمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ۔ کمیٹی ممبران میں یوسف رضا گیلانی، نئیر بخاری، صابر بلوچ، سعید غنی اور فرحت اللہ بابر شامل ہونگے ۔ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا ۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پیپلز پارٹی کے سینٹرز کے استعفوں پر تجویز دے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی ق...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۰۹ شام ۹:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہو گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر تیر اندازی بلاول بھٹو کو مہنگی پڑ گئی۔  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی  شیریں مزاری، اسد عمر اور  شفقت محمود کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کر لی ۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر ایوان کے نگہبان ہیں، بلاول کے الفاظ نامناسب اور اسپیکر کے عہدے کی توہین ہے۔ قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتیں واک آؤٹ کر گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کےخلاف قرارداد مسترد کر دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارح...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۱۹ شام ۲:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد پیش کی جسے ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے پر پاکستان احتجاجاً او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہا۔ ایوان پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بھی مسترد کرتا ہے۔ قرارداد میں پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش  کیا گیا ہے۔ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹرمپ ‏

ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ کیخلاف قرارداد پیش کرن...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات بڑھنے لگیں ، ڈیمو کریٹس نے صدر  ٹرمپ کیخلاف قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ  کر لیا۔ امریکی صدر کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس پارٹی نے بھی سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف ایوان نمائندگان میں  قرار داد  پیش کرنے کی تیاری کر لی ۔ امریکی  میڈیا کےمطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے یہ قرار داد کل ایوان نمائندگان میں پیش کرنےکا اعلان کیاہے ،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ قرارداد پیش ہونے سے پہلے ہی اپنا جواب دیدیاہے۔ ٹرمپ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز