Tag Archives: قتل کیس

مالٹا خاتون صحافی قتل کیس اہم پیشرفت وزیر اعظم مستعفی 92 نیوز جوزف مسکیٹ چیف آف اسٹاف کیتھ شیمبری

مالٹا کی خاتون صحافی کے قتل کیس میں اہم پی...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۱ شام ۳:۴۱ شام

مالٹا ( 92 نیوز) مالٹا میں خاتون صحافی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی ،  وزیراعظم جوزف مسکیٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف کیتھ شیمبری اور 2 وزرا پہلے ہی خاتون صحافی کے قتل کیس میں مستعفی ہو چکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم جوزف مسکیٹ 18 جنوری کوعہدہ چھوڑ دیں گے ، مسکیٹ کو خاتون صحافی ڈیفنی کاروانا گیلیزیا کے قتل کے معاملے مناسب اقدامات نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور ڈیفنی کاروانا کے اہلخانہ اور مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ قتل کیس میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

غازی عبدالرشید قتل کیس پرویز مشرف درخواست مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ ‏

غازی عبدالرشید قتل کیس، پرویز مشرف کی درخ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۸ شام ۳:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی مقدمہ خارجہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غازی عبدالرشید قتل کیس خارج کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر 2013 میں درج ہوئی، اب کیس کس مرحلے پر ہے، ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ کیس کا چالان 2014 میں عدالت میں جمع ہوا، کچھ معلوم نہیں ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین نیب والدین کے قتل قتل کیس سزائے موت ملزم بری لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور ہائیکورٹ

چیئرمین نیب کے والدین کے قتل کیس میں سزائ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام ۳:۳۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنا پر رہا کردیا ، بری ہونے والوں میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال بھی شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی  ، اپیل کنندہ کی جانب سے ایڈووکیٹ شیبا قیصر  پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران فاروق قتل کیس ، عشرت العباد سے بھی ت...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۴ شام ۶:۴۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ایف آئی اے نے  سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد ڈاکٹرعشرت العباد سے تفتیش کے لیے ایف آئی اے  کی ٹیم دبئی جاسکتی ہے ۔ چند روز قبل برٹش پولیس نے کیس سے متعلق اہم شواہد پاکستان کے حوالے  کرنے کا کہا تھا، جس پر  ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس عادل زمان کراچی ‏ ‏92 نیوز

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان کراچی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں رقم کے لین دین پرقتل کئے جانے والے اینکر مرید عباس اور دوست خضر حیات قتل کیس  کے اہم ملزم  عادل زمان کو کراچی میں موجودہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا ، ملزم سوشل میڈیا پربھی متحرک ہےاورجائیدادیں بھی فروخت کررہاہے۔ اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملزم   عاطف زمان کا بھائی عادل زمان کراچی  میں موجود ہے ،لیکن پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ، ذرائع کےمطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ قتل کیس ڈی جی نیب نیب سندھ انکوائری کراچی ‏ ‏92 نیوز چیئرمین نیب ‏ ٹی وی اینکر ‏ میڈیا ‏ جعلی ٹائر

مرید عباس قتل کیس ، ڈی جی نیب سندھ کو انکو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۴ شام ۹:۳۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین نیب نے ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب سندھ کو انکوائری کا حکم دے دیا ، ملزم کے خلاف کراچی پولیس مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کررہی ہے۔ عاطف زمان پر مرید عباس اور میڈیا کے افراد سے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر اربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے ،   اسی کاروبار کے دوران لین دین کے تنازع پر ملزم نے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضرحیات کو کراچی میں قتل کردیا تھا۔ عاطف زمان کیخلاف کارروائی عوام سے موصول ہونے والی شکایات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکر مرید عباس ‏ عاطف زمان ‏

مرید عباس قتل کیس ، ملزم کے وکلاء سے کل تک ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۶ شام ۳:۵۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس  قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کے وکلاء سے کل تک جواب طلب کرلیا  ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مرید عباس اور خضرحیات کو پیسے دینے کے بہانے بلا کرقتل کیا  جبکہ ملزم عاطف زمان پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرچکا ہے ۔ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں  ملزم عاطف زمان کے وکیل آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے ریمارکس میں کہا ہائی پروفائل کیس ہے، اس لیے چاہتے ہیں کہ غلطی کی کوئی گنجائش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس پراسیکیوشن مقدمے دہشتگردی دفعات منظوری

مرید عباس قتل کیس ، پراسیکیوشن نے مقدمے م...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۷ شام ۳:۰۷ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ پراسیکیوشن نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی منظوری دیدی۔ پولیس نے جمع کروائے گئے چالان میں بتایا کہ مقدمے میں چار عینی شاہد گواہوں کے ساتھ 35 گواہ شامل ہیں۔ چالان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان نے مرید عباس پر چار اور خضر حیات پر تین گولیاں چلائیں۔ یہ بھی بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے خول میچ کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عاطف زمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز