Tag Archives: قبضے

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں غیرقانونی تع...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۶ شام ۲:۳۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور قبضے واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ شام کو نجی مال کے اطراف مچھلی بازار لگتا ہے۔ ایکسپریس وے کو دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ کشمیر ہائی وے پر ڈر لگتا ہے ڈرائیور فٹ پاتھ پر گاڑی نہ چڑھا دے۔ اسلام آباد آدھا شہر اور آدھا دیہات بن گیا۔ عمارتیں گر جاتی ہیں، کوئی نظام ہے نہ پلان۔ سیاستدانوں کے کہنے پر اونچی عمارتوں کی اجازت دی گئی۔ کیا یہاں زلزلے نہیں آتے۔ کچرے کی صورتحال پر جسٹس گلزار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، پولیس ، عباسی شہید اسپتال ، چھاپہ ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز ، قبضے

کراچی پولیس کا عباسی شہید اسپتال میں چھاپ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ دن ۸:۴۹ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے رات گئے عباسی شہید اسپتال میں چھاپہ مارا اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے دروازے کا تالہ توڑ کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال عباسی شہید میں پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ جانیوالے راستے بند کرکے 20 سے زائد موبائل اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ سرچ آپریشن کیا۔ ڈاکٹرز اپارٹمنٹس اور ٹراما سینٹر کی تلاشی لی اور تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام پولیس موبائلز پر لکھے تھانوں کے ناموں اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی ، قبضے ، کل ، یوم سیاہ

جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۶ دن ۸:۰۶ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں اور جلوس نکال کر کشمیری عوام کو یکجہتی کا پیغام دیا جائے گا۔ کراچی سے خیبر اور گلگت تا گوادر  کشمیر تک پوری پاکستانی قوم نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی ناصرف آواز بنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ ، پاکستان کسٹمز ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ، مشترکہ ، آپریشن ، منشیات ، قبضے

پاک بحریہ ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ شام ۱۰:۱۶ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ ، پاکستان کسٹمز اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ پاک بحریہ ، پاکستان کسٹمز اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بلوچستان کے علاقے پشوکان کے نزدیک جیوانی میں مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے القمبرنامی فشنگ بوٹ کے ساتھ عملے کے 12 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ قبضے میں لئے گئے جہاز سے 102.90 کلو گرام کرسٹل اور 171.15 کلو گرام سینتھک ہیروئن کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر لی۔ برآمد کی گئی منشیات کو کشتی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل ڈی اے اسحاق ڈار چار کنال سترہ مرلے ہجویری بنگلہ قبضے

ایل ڈی اے نے اسحاق ڈار کا چار کنال اور ستر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام ۳:۵۲ شام

 لاہور (92 نیوز) عدالتوں سے مفرور اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے سابق وزیر خزانہ کا چار کنال اور سترہ مرلے کا ہجویری بنگلہ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کی پراپرٹی منجمد کیخلاف اہل خانہ نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ حکم امتناعی ختم ہونے پر آج ضلعی انتظامیہ نے بنگلہ تحویل میں لیا۔ ایل ڈی اے اور انتظامیہ نے کارروائی کر کے سابق وزیر خزانہ  کا بنگلہ قبضے میں لے لیا۔ اسحاق ڈار کا 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری  بنگلہ گلبرگ میں واقع ہے۔ انتظامیہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محکمہ اینٹی کرپشن ایم این اے روحیل اصغر قبضے سرکاری زمین واگزار آپریشن

محکمہ اینٹی کرپشن کا ایم این اے روحیل اصغ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۰ شام ۶:۵۰ شام

 لاہور (92 نیوز) اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سرکاری بھاری مشینری کے ہمراہ سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑانے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی فیکڑی پہنچ گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر وٹو نے ضلع انتظامیہ کے افسران اور بھاری مشینری کے ہمراہ فیروز والا میں چھاپہ مارا۔ ٹیم نے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ فیکٹری انتظامیہ نے چھاپہ مار ٹیم کو بتایا کہ شیخ روحیل اصغر نے اس اراضی کے حوالے سے پچیس جولائی تک حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ شیخ روحیل اصغر کے نمائندوں نے اینٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ مبارک ولیج کراچی منشیات سمگلنگ آپریشن قبضے

پاک بحریہ کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۵۴ شام ۷:۵۴ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے مبارک ولیج کراچی میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے بری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں۔   پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں سنہری پوائنٹ کے قریب 300 ملین روپے مالیت کی تقریباً 675 کلو گرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔ منشیات کو سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پکڑی جانے والی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برطانوی میرینز جبرالٹر ایران شام تیل ٹینکر قبضے

برطانوی میرینز نے جبرالٹر میں ایران کا شا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ دن ۱۰:۵۸ دن

 لندن (92 نیوز) برطانوی میرینز نے جبرالٹر میں ایران کا شام کیلئے تیل لیجانے والا ٹینکرقبضے میں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فورسز نے کہا کہ انہوں نے ایران کا تیل ٹینکر اس لئے قبضے میں لیا کیونکہ ایران کا شام کو تیل فراہم کرنے کا عمل یورپین اور امریکی پابندیوں کےخلاف ہے۔ دوسری جانب ایران نے برطانوی اقدام کو غلط قرار دے دیا اور برطانوی سفیر کو وضاحت کیلئے دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ امریکا نے ایرانی تیل ٹینکر کو قبضے کیلئے برطانیہ کی تعریف کی۔

تازہ ترین ویڈیوز