Tag Archives: فیصل آباد

ٹرینوں میں ناشتے رات کے کھانے ریٹ مقرر فیصل آباد ویب ڈیسک ‏ ریلوے حکام جناح ایکسپریس ‏ گرین لائن ‏ سرسید ایکسپریس ‏ اے سی ‏ اکانومی کلاس

ٹرینوں میں ناشتے ، دوپہر، رات کے کھانے کے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

فیصل آباد(ویب ڈیسک ) ریلوے حکام نے اپنی بہترین ٹرینوں میں ناشتے ، دوپہر اور رات کے کھانے کے ریٹ مقررکردئے ۔ جناح ایکسپریس ، گرین لائن اورسرسید ایکسپریس ٹرین میں اے سی اوراکانومی کلاس کے مسافروں کو ناشتہ اوردوپہر ، رات کے کھانے مقررکردہ ریٹ اورمعیار کے مطابق ہی فراہم کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے جاری کردہ مینو میں تحریرکیا گیا ہے کہ ناشتے میں تین سلائس بریڈ کی قیمت 15 روپے ، مکھن کی ٹکی  15 روپے ، جام  ٹکی پیک 10 روپے ، دو انڈوں کا آملیٹ 50 روپے ،ایک کپ چائے جس کے ساتھ چینی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مدینہ ٹیچنگ اسپتال ‏ فیصل آباد ‏ ہیپاٹائٹس ‏ عالمی دن ‏ آگاہی مہم ‏ ‏92 نیوز ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے ‏ صفائی نصف ایمان ‏ پیلا یرقان ‏ بد احتیاطی ‏ ماہر ڈاکٹر کالا یرقان ‏ سرنجز ‏ متاثرہ آلات ‏ برقت علاج ‏ جگرپہ حملہ ‏ ٹرانسپلانٹیشن ‏ ڈاکٹر شاہد ‏ آگہی واک ‏ پاکستان

مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں ہیپاٹائ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام ۷:۱۱ شام

فیصل آباد ( 92 نیوز) ورلڈ ہیپاٹائٹس  ڈے کا نعرہ ہے ’’ان لوگوں کو تلاش کرنا جو ہیپاٹائیٹس کا شکار ہیں لیکن وہ لاعلم ہیں‘‘، کہیں ہم تو ان میں سے نہیں؟، اس مرض سے بچاؤ کے حوالے سے مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں آگاہی مہم ہوئی۔ صفائی نصف ایمان ہے صرف اس پر عمل کیا جائے تو ہیپاٹاییٹس اے اور ای جسے عرف عام میں پیلا یرقان کہا جاتا ہے سے بچاؤ ممکن ہے کیونکہ یہ کھانے پینے میں بد احتیاطی سے پھیلتا ہے، ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی پھیلاو مہم کا اہتمام مدینہ ٹیچنگ اسپتال … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میڈیکل اور ڈینٹل کالج‏ انٹری ٹیسٹ ‏ ‏25اگست لاہور ویب ڈیسک ‏ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور‏ فیصل آباد ‏ ملتان‏ راولپنڈی‏ گجرات‏ گوجرانوالہ‏ سیالکوٹ ساہیوال سرگودھا بہاولپور حسن ابدال ڈی جی خان رحیم یار خان

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ25اگست کو ہوگا ۔ لاہور، فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال ، سرگودھا، بہاولپور، حسن ابدال، ڈی جی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں، انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوگا اور ساڑھے 12بجے اختتام پذیر ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کے پرچے کی تیاری سے لیکر اس کی ترسیل تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

رانا ثناء اللہ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ منشیات کیس ‏ فیصل آباد ‏

رانا ثناء اللہ کی جائیدادوں کی تحقیقات بھ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۵۱ شام ۵:۵۱ شام

لاہور ( 92 نیوز ) منشیات کیس کے الزام میں قید رانا ثناء اللہ کی جائیدادوں کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، اے این ایف ملزم کی جائیدادوں کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ایم این اے رانا ثناء اللہ  کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، سابق یو سی چیئرمین سمیت مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دو روز میں گرفتار افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ادھر منشیات کیس کے الزم میں قید رانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سر سید ایکسپریس ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز وی آئی پی ٹرین ‏ وزیر آباد سانگلہ ہل فیصل آباد خانیوال‏ روہڑی‏ حیدرآباد‏ لانڈھی ‏ ڈرگ روڈ ‏

سر سید ایکسپریس 4 جولائی سے اپنے سفر کا آ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ دن ۱۰:۰۲ دن

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پروی آئی پی ٹرین سرسید ایکسپریس 4 جولائی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ سرسید ایکسپریس (36ڈاؤن ) دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی اور ڈرگ روڈ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 12 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔ کراچی کینٹ سے (35 اپ ) رات 9 بجے روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل اوروزیر آباد سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز شام 6بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ یہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد موسلا دھار بارش ژالہ باری چاندی سفید لبادہ ٹھنڈی ہواوں

فیصل آباد ، شہر اور گردونواح میں موسلادھ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام ۴:۱۳ شام

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد ریکارڈ ژالہ باری ہوئی۔ آسمان سے چاندی برسی تو ہر کوئی سفید حسن کے سحر میں کھو گیا۔ فیصل آباد میں  ژالہ باری ہوئی تو سڑکوں نے چاندی کا سفید لبادہ اوڑھ لیا۔ برستی برف کے گالے جب زمین پر بکھرے پتوں کے سنگ ہوئے تو منظر سہانا ہو گیا ، ہر کوئی دیوانہ ہو گیا۔ صبح سے ہی ٹھنڈی ہواوں اور گھٹاوں کا راج تھا ،وقفے وقفے سے کہیں مدھم تو کہیں بارش ہوئی موسلا دھار۔ شہریوں نے حسین مناظر کو کیمروں میں محفوظ کر لیا۔ موسم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 5ارب ڈالر گھ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۵:۰۸ شام ۵:۰۸ شام

کراچی (92 نیوز ) ملکی برآمدات میں قلیدی کردار ادا کرنے والا ٹیکسٹائل سیکٹر بد ترین صورتحال سے دوچار ہے ۔ ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکڑ کا حصہ 50 فیصد تھا لیکن گذشتہ چند سالوں ٹیکسٹائل سیکڑ شدید گراوٹ کا شکار ہے۔ پہلے تو بجلی اور گیس کے بحران نے اس سیکڑ کو شدید دباو کا شکار کیا ۔رہی سہی کسر خطرناک حد تک بڑھتی پیداواری لاگت نے پوری کر ڈالی جس نے اس سیکڑ کی کمر ہی توڑ ڈالی اور برآمدات 25 ارب ڈالر سے گھٹ کر 20 ارب ڈالر پر آ گئی ہیں۔ برآمدکنندگان کا پچھلے کئی سالوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۵۱ شام ۲:۵۱ شام

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں میڈٰکل ویسٹ انس نریٹرز نہیں لگائے جا سکے ۔ چلڈرن اسپتال ، جنرل اسپتال سمن آباد اور ایف آئی سی میڈٰکل ویسٹ انسی نریٹرز سے محروم ہیں ۔ شہرکے چھ بڑے نجی اسپتالوں میں لگائے گئے انسی نریٹرز بھی غیر فعال ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ صحت اسپتالوں کوصرف نوٹسز بھجوانے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز