Tag Archives: فکس اٹ

فکس اٹ کےبانی عالمگیر خان اور کارکنوں پر ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ دن ۱۲:۰۲ دن

کراچی ( 92 نیوز) پولیس نے فکس اٹ کےبانی عالمگیر خان اور کارکنوں پر مقدمات درج کر لئے ۔ مقدمات میں ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، املاک کو نقصان پہنچانے  ، پولیس مقابلے اور زخمی کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ۔ ایک دوسرے مقدمے میں ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کی دفعات بھی لگائی گئیں ۔ پولیس کے مطابق طاہر نامی شخص سے اسلحہ برآمد ہوا ، ملزم کا تعلق کس جماعت سے تاحال واضح نہ ہو سکا۔ ادھر تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانے کے باہر دھرنا دے دیا، مظاہرین نے   حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس اہلکار عالمگیر خان تھپڑ ماردیا کراچی ‏ ‏92 نیوز ایم این اے ‏ تھانےمنتقل ‏ وزیر بلدیات ‏ وزیراعلیٰ ہاؤس ‏ پیپلزپارٹی ‏ تشدد کی سیاست ‏ حکمران جماعت ‏ فکس اٹ

پولیس اہلکار نے عالمگیر خان کو تھپڑ ماردی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۱ شام ۹:۲۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) پولیس اہلکار نے ایم این اے عالمگیرخان کو تھپڑ ماردیا،تھانےمنتقل کرنےکے  بعد رہائی ملی تو کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، پولیس نے دوبارہ پکڑلیا، عالمگیر خان نے کہا وزیر بلدیات پر مقدمہ درج کراؤں گا،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کروں گا،پیپلزپارٹی نے تشدد کی سیاست کو فروغ دیا۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم این اے اور فکس اٹ کے بانی  عالمگیر خان نے کچرہ اٹھایا اور وزیربلدیات سندھ سعید غنی کےدفتر کے باہر پھینک دیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکن بھی میدان میں آگئے اور ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے ۔ پولیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسائل ‏ احتجاج ‏ فکس اٹ ‏ تصادم ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز تین تلوار ‏ نعرے بازی ‏ میدان جنگ ‏ پولیس اہلکار ‏ ‏5 افراد زخمی ‏ وزیر بلدیات فریقین میں تکرار ‏ ہاتھا پائی ‏ ڈی ایس پی ‏ سب انسپکٹر ‏ مظاہرین ‏ منتشر ‏ لاٹھی چارج ‏ کارکنوں کی دوڑیں ‏ ‏ ایس ایس پی ساوتھ ‏ شیراز نذیر ‏

مسائل پر احتجاج ، فکس اٹ کے کارکنوں اور جی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۲۶ شام ۵:۲۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) فکس اٹ نے  کراچی کے مسائل پر تین تلوار پر احتجاج کیا تو  جیالوں کی بڑی تعداد  پہنچ گئی ،  دو طرفہ نعرے بازی کے بعد  کارکنوں میں تصادم ہو گیا جس پر  لاٹھیاں چل گئیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جب کہ  متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے  فکس اٹ نے احتجاج کیا ، کارکن تین تلوار پر وزیر بلدیات کے دفتر کے باہر پہنچے اور خوب نعرے بازی کی ۔ اطلاع ملنے پر جیالے بھی تین تلوار پہنچ گئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عالمگیر خان فکس اٹ

بغیر احتجاج حقوق نہیں ملتے ، عالمگیر خان

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۲۶ شام ۷:۲۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) فکس اٹ مہم کے بانی اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا بغیر احتجاج حقوق نہیں ملتے۔ عالمگیرخان نے کہا کہ اداروں کو خطوط لکھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، ابھی شروعات ہے  ، تمام مافیاز کا جینا حرام کر دیں گے ۔ عالمگیرخان نے کہا کہ اداروں کو انگیج کرکے کوئی فائدہ نہیں ، جب تک ہم سڑک پر آکر ان کے خلاف  مظاہرہ نہ کریں یہ عملی کارروائی نہیں کرتے ۔ عالمگیر خان نے کہا کہ اداروں کی مرضی کے خلاف کوئی قبضہ نہیں کر سکتا ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز