Tag Archives: فائرنگ

چیک ریپبلک، نامعلوم شخص، فائرنگ، 6 افراد ہلاک، اوسٹراوا، 92 نیوز

چیک ریپبلک، نامعلوم شخص کی فائرنگ، 6 افرا...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام ۳:۳۴ شام

اوسٹراوا (92 نیوز) چیک ریپبلک کے ایک اسپتال میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور فرار ہوگیا خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ اوسٹراوا شہر کے یونیورسٹی اسپتال میں پیش آیا، جہاں ایک حملہ آور نے انتظار گاہ میں بیٹھے افراد کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد حملہ آور وقوعہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔ اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ حملے کا مقصد پتا نہیں چل سکا۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ریاست ، فلوریڈا ، نیول بیس ، فائرنگ ، افراد ، ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کی نیول بیس میں فائر...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ شام ۹:۳۰ شام

فلوریڈا (92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کی نیول بیس میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ فلوریڈا کا بحری اڈہ صبح سویرے گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ زیر تربیت سعودی طالب علم کی فائرنگ سے تین افراد  ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ سے نیول بیس پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بیس کو کچھ وقت کیلئے بند کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، امامیہ کالونی پھاٹک ، دیرینہ دشمنی ، مخالفین ، فائرنگ، جاں بحق

لاہور ، امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب دیرین...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۱ شام ۲:۴۱ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں صداقت، شبیر اور اسد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ فیروزوالہ شیخوپورہ پولیس کی حدود میں پیش آیا ہے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

میکسیکو ‏ فائرنگ ‏ ‏20افراد ہلاک ‏ ‏92 نیوز فائرنگ کے واقعات ‏

میکسیکو میں رواں ہفتے فائرنگ سے 20افراد ہل...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن ۱۱:۴۵ دن

میکسیکو ( 92 نیوز) شمالی میکسیکو  میں بدامنی کا راج برقرار ہے ، ایک ہفتے میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق  منشیات گروہوں کی باہمی لڑائی نے شمالی میکسیکو میں تشدد میں اضافہ کر دیا ہے۔ میکسیکو کے صدر پر منشیات گروہوں کی باہمی لڑائی نے دباؤ میں اضافہ کر دیا  جب کہ امریکا نے پہلے ہی ان  گروہوں کو دہشت گرد قرار دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ صدر اینڈرس مینوئل لوپیز کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک سے کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گے۔ دوسری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عراق، مظاہرے جاری، سیکورٹی فورسز، فائرنگ، 21 افراد جاں بحق، بغداد، 92 نیوز

عراق میں مظاہرے جاری، سیکورٹی فورسز کی فا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۲ شام ۲:۱۲ شام

بغداد (92 نیوز) عراقی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے اعلان کے باوجود مظاہرے جاری ہیں، سیکورٹی فورسز کی پولیس ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ناصریہ شہر میں پیش آیا۔ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 90 بتائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ اس سے قبل مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی نے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے نئی حکومت  کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بغداد ، ناصریہ ، سکیورٹی فورسز ، احتجاجی مظاہرین ، فائرنگ ، 28 افراد ، جاں بحق

بغداد اور ناصریہ میں سکیورٹی فورسز کی احت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ شام ۸:۲۹ شام

 بغداد (92 نیوز) بغداد اور ناصریہ میں سکیورٹی فورسز کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ سے 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عراق میں حکومتی کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر 2 ماہ قبل  شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کے ساتھ سیاسی نظام میں انقلابی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بغداد میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ نجف اشرف میں رات گئے ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگائے جانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاو شہری فائرنگ ‏92 نیوز

پشاور میں شہری نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۷ دن ۹:۱۷ دن

پشاور ( 92 نیوز) پشاو میں نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی  اور والدہ کو قتل کردیا ، فائرنگ سے ملزم کی ایک بیٹی ،بہن اور والد  زخمی ہوگئے ، پولیس نے آپریشن کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ککڑ کلے خزانہ میں رات گئے پیش آیا ، پولیس کے مطابق عزت خان نامی شخص  آئس کے نشے کا عادی ہے  اس نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور والدہ کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے ملزم کی ایک بیٹی ، بہن اور والد شدید زخمی  ہوگئے ، ملزم نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، الفلاح رفاع عام سوسائٹی ، ڈکیتی ، مزاحمت ، فائرنگ، اے ایس ایف انسپکٹر ، زخمی

کراچی میں الفلاح رفاع عام سوسائٹی میں ڈکی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن ۹:۱۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کرائم بے قابو ہو گیا۔ الفلاح رفاع عام سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے اے ایس ایف انسپکٹر زخمی ہو گئے۔ ملیر کے علاقے الفلاح رفاع عام میں ڈکیتی کے دوران ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کا اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت دلشاد کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کا مقدمہ زخمی اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ الفلاح میں درج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی، پولیس اہلکاروں، فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایس ایس پی ساوتھ، 92 نیوز

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، ایک ش...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۴ دن ۹:۴۴ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس گردی کے واقعات تھم نہ سکے، فریئر ہال کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فریئر ہال کے قریب گزری پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی نبیل ہود بائے اور زخمی کی رضا امام کے نام سے شناخت ہوئی۔ واقعے کے بعد تفتیشی حکام جائے وقوعہ پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو ایس ایس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، ڈاکوؤں ، فائرنگ ، چار سالہ ، بچی ، جاں بحق

کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ شام ۱۱:۳۴ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ سدرہ اپنے ماموں کے ساتھ چیز لینے جا رہی تھی۔ کراچی میں شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ نہیں۔ نئی موٹر سائیکل چلانا شہریوں کی زندگی کیلئے رسک بن گیا ۔ کنیز فاطمہ سوسائٹی میں حمیر نامی شہری کی نئی موٹرسائیکل پر نظرے گاڑے بیٹھے ملزمان نے واردات کے بعد جاتے جاتے 23 سالہ حمیر اور 4 سالہ سدرہ پر گولیاں بھی چلا دیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے ننھی سدرہ تو موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ حمیر شدید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ، تین ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن ۹:۵۸ دن

اوکلوہاما  ( 92 نیوز ) امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست اوکلوہاما کے قصبہ ڈنکن میں ایک مارٹ میں فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ مارٹ کی پارکنگ میں ہوا اورایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں ایک کار میں ملیں جبکہ ایک شخص کار کے باہر مردہ پایا گیا۔ پولیس نے مارٹ کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سری لنکا، صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹرز، بس، نامعلوم حملہ آوروں، فائرنگ، کولمبو، 92 نیوز

سری لنکا میں صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۸ شام ۹:۳۸ شام

کولمبو (92 نیوز) سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے مسلمان ووٹرز کو لے جانے والی بسوں پر فائرنگ کر دی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات  کی دوڑ میں 35امیدوار مدمقابل ہیں۔ سابق وزیر دفاع گوٹابایا راجا پاکسا اور حکمران  یونائٹڈ نیشنل پارٹی کے سجیتھ پریماداسا کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں 12 ہزار 845 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جبکہ انتخابی عمل میں ایک کروڑ 60 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

جنوبی کیلیفورنیا ، ہائی اسکول ، فائرنگ ، طالبعلم ، ہلاک

جنوبی کیلیفورنیا کے ہائی اسکول میں فائرن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن ۸:۳۹ دن

 کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینٹا کلیریٹا کے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعتوں پر فائرنگ کر کے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس شیرف ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کیپٹن کینٹ ویگنر کا کہنا تھا کہ سولہ سالہ حملہ آور نے اپنے بیگ سے گن نکالی اور ہم جماعتوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا زخمی بھی ہوئے جن کو ایک نزدیکی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور ، زرعی یونیورسٹی ، ہاسٹل ، طلبا تنظیموں ، فائرنگ، 4 طالبعلم ، زخمی

پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن ۸:۱۶ دن

 پشاور (92 نیوز) پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا تنظیموں کے درمیان فائرنگ سے 4 طالبعلم زخمی ہو گئے۔ پشاورکے ایگریکلچر یونیورسٹی  میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ہاسٹل نمبر 7 میں پیش آیا۔ فائرنگ کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں طلباء کو بھاگتے ہوئے اور چھپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی طلباء میں عبداللہ، کاشف ، منصور اور اچک خان اچکزئی شامل ہیں ۔ زخمی طالب علم اچک خان اچکزئی پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہیں ۔ ایس پی یونیورسٹی کیمپس وسیم خلیل کے مطابق پولیس نے ہاسٹل پہنچ کر حالات پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، شاہ لطیف ٹاؤن ، سیکٹر 16 ، فائرنگ، پولیس ، اہلکار ، جاں بحق

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16 میں فائرنگ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ دن ۹:۴۲ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اہلکار اشرف ڈیوٹی مکمل کرکے سادہ لباس میں گھر کے قریب گراؤنڈ میں بیٹھا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہو گئے جس سے پولیس اہلکار اشرف زخمی ہو گیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ اہلکار کا پوسٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز