Tag Archives: غیر ملکی

غیر ملکی میڈیا نمائندگان ایل او سی آئی ایس پی آر راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏

غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو ایل او سی کا د...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ شام ۱۱:۲۴ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز ) غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا جس میں انہیں  سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے  آئی ایس  پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ غیر ملکی  میڈیا کے نمائندوں  کو  ایل او سی کا دورہ کرایا گیا ،  انہیں ایل او سی کی صورتحال ، سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے  آئی ایس  پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عماد وسیم ‏ غیر ملکی ‏ دلہنیا ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز غیر ملکی بھابھی ‏ آل راؤنڈر ‏ عماد وسیم‏ کرکٹرز ‏ حسن علی ‏

عماد وسیم بھی رواں ہفتے غیر ملکی دلہنیا ب...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ دن ۱۰:۳۱ دن

کراچی ( 92 نیوز) پاکستانی ایک اور غیر ملکی بھابھی کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہو جائیں ، آل راؤنڈر عماد وسیم  26 اگست کو سہرا سجائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان سمیت کئی اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوادئیے۔ کرکٹرز کی شادیوں کا موسم  چل رہا ہے ، حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی سر پر سہرا سجانے کو ہیں تیار،عمادوسیم 26اگست کو پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق کو جیون ساتھی بنالیں گے ۔ عماد وسیم نے شادی کی تقریب کے دعوت نامے بھجوادئیے،وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین پی سی بی احسان مانی ،ایم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیلیفورنیا ٹیک آف ‏92 نیوز شمالی کیلیفورنیا ‏ اوروول ائیر پورٹ ‏ غیر ملکی ‏ خبر رساں ادارے ‏

کیلیفورنیا میں ٹیک آف کے دوران چھوٹے طیا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ دن ۱۰:۱۲ دن

کیلیفورنیا ( 92 نیوز) امریکا کی ریاست شمالی کیلیفورنیا میں اوروول ائیر پورٹ پر ایک چھوٹے طیارے کو ٹیک آف کے دوران پھسلنے  سے آگ لگ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان آئن گریگر کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر طیارے کو ٹیک آف کیا تو طیارہ سوکھی گھاس میں پھسل گیا اور اسے آگ لگ گئی۔ اوروول کے پولیس چیف نے بتایا کہ طیارے پر سوار تمام 8 مسافروں اور 2 پائلٹس کو بچا لیا گیا۔ طیارہ اوروول سے اوریگان میں پورٹ لینڈ ائیرپورٹ جا رہا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر آرمی سیکرٹری مارک ایسپر وزارت دفاع واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز غیر ملکی ‏ خبررساں ایجنسی ‏ نائب وزیر دفاع ‏ پیٹرک شاناہان ‏

امریکی صدر کا آرمی سیکرٹری مارک ایسپر کو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ دن ۱۱:۵۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نےنائب وزیر دفاع پیٹرک شاناہان کو وزارت سے علیحدگی کےبعدآرمی سیکرٹری مارک ایسپر کو وزارت دینے کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے یہ اقدام سابق نائب وزیر دفاع پیٹرک شاناہان کے امریکی فوج کا سربراہ بننے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں  نے پیٹرک شاناہان کو نہیں کہا کہ وہ وزارت سے علیحدگی اختیار کرلے ،بلکہ پیٹرک شاناہان نےگھریلو تشدد کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ‏ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ تحریک انصاف پیپلزپارٹی ‏ ن لیگ کو نوٹسز جاری

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام ۷:۱۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز )  الیکشن کمیشن نے غیرملکی اورممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرلیا۔ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوٹسز جاری، 20 جون کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف تحقیقات تیز کردی ، ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ تینوں جماعتوں کو 20 جون کو الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم

غیر ملکی سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے وز...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ شام ۱۰:۰۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) غیر ملکی سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو سراہا۔ بین الاقوامی ادارہ آئی آر آئی نے نئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق عوامی سروے رپورٹ جاری کر دی۔ سروے کے مطابق تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خوا اضاٖفہ ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  سروے سے متعلق ٹویٹ کیا اور لکھا کہ پی ٹی آئی کے مقابلہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ دور تک نظر نہیں آئیں۔ یکم نومبر سے 22 نومبر تک کئے گے سروے میں 18 سال سے زائد عمر کے 3991 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز