Tag Archives: غفلت ‏

کراچی ، دارالصحت اسپتال ، ڈاکٹر ، مبینہ ، غفلت ، 19 سالہ ، لڑکی ، وینٹیلیٹر

کراچی کے دارالصحت اسپتال میں ڈاکٹر کی مبی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۷ دن ۹:۵۷ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے دارالصحت اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔ 19 سالہ لڑکی وینٹیلیٹر پر پہنچ گئی۔ جامعہ کراچی کے ملازم کی 19 سالہ بیٹی مدیحہ کو پیٹ کے درد  پر اسپتال لایا گیا تھا۔ جامعہ کراچی کا ملازم اپنی بیٹی کو 4 دن پہلے پیٹ کے درد کا علاج کروانے کیلئے اسپتال لایا تھا لیکن گزشتہ رات طبعیت اچانک زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث مریضہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے مدیحہ خود چل کر اسپتال آئی تھی لیکن علاج میں غفلت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈی ایچ کیو ، اسپتال ، جھنگ ، ڈاکٹرز ، مبینہ ، غفلت ، 7 بچوں ، جان

ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ڈاکٹرز کی مبین...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۳ شام ۲:۰۳ شام

 جھنگ (92 نیوز) ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے 7 بچوں کی جان لے لی۔ سی ای او ہیلتھ نے رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ارسال کر دی۔ سی ای او ہیلتھ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت ڈاکٹرز کے چیک اپ نہ کرنے سے ہوئی جس پر شہری تشویشں میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ کال کے باوجود ڈاکٹر ناصر عباس اور ڈاکٹر محمد ارشد نے مریض بچوں کو چیک ہی نہ کیا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عائزہ یاسمین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنرل اسپتال ، لاہور ، ڈاکٹرز ، مبینہ ، غفلت ، خاتون ، جاں بحق

جنرل اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن ۸:۳۹ دن

لاہور (92 نیوز) جنرل اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے غلط انجکشن لگایا جس سے ظریفاں بی بی کی موت واقع ہوئی۔ لواحقین کے مطابق ساٹھ سالہ ظریفاں بی بی کو طبیعت ناساز ہونے پر جنرل اسپتال لایا گیا ۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے بروقت مناسب علاج نہیں کیا اور حالت بگڑنے پر پرائیویٹ اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا جس سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ مبینہ غفلت برتنے پر لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کے بعد خاتون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ، صحت ، کنڈیشن ، جان لیوا ، حکومت ، صحت ، سہولیات ، مجرمانہ ، غفلت ، احسن اقبال

نواز شریف کی صحت کی کنڈیشن جان لیوا ہو سکت...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۸ شام ۶:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا نواز شریف کی صحت کی کنڈیشن جان لیوا ہو سکتی ہے۔ حکومت نے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا نواز شریف کو میڈیکل کیئر نہ ملنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ سب کچھ ان کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے امریکا میں کہا تھا میں واپس جاکر نواز شریف کا کھانا بند کردوں گا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد، یونیورسٹی انتظامیہ، غفلت، طالب علم جاں بحق، طلباء کا احتجاج،92 نیوز

اسلام آباد، یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت س...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۵ شام ۵:۴۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ یونیورسٹی کے بعد کامسٹیس یونیورسٹی کا طالبعلم انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گیا۔ طلباء کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بی بی اے کے طالبعلم انعام الحق جاوید کو جامعہ میں دل کا دورا پڑا، یونیورسٹی انتظامیہ نے باہر سے منگوائی ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت نہ دی، تاخیر کی بناء پر طالب علم دم توڑ گیا۔ طالبعلم انعام الحق جاوید کی ہلاکت پر طلباء کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، یونیورسٹی گیٹ بند کر دئیے گئے اور جامعہ میں آمدروفت  معطل کردی گئی، طلباءنے یورنیورسٹی انتظامیہ کے خلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھٹ شاہ ، عطائی ، ڈاکٹر ، غفلت ، غلط ، انجکشن ، آٹھ سال ، بچہ ، جاں بحق

بھٹ شاہ میں عطائی ڈاکٹر کی غفلت ، غلط انجک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۲ شام ۳:۳۲ شام

 کراچی (92 نیوز) بھٹ شاہ میں عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ سائیں سرکار نے سندھ والوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ اسپتالوں میں علاج کی سہولیات نا ہونے کے برابر ہے۔ بھٹ شاہ میں عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچے کو سانس کی تکلیف پر کلینک پر لایا گیا۔ بچے کی موت پر والدہ بھی بے ہوش ہو گئی جسے اسپتال منتقل  کر دیا گیا۔ پولیس نے عطائی ڈاکٹر محمد شریف کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز