Tag Archives: عید ‏

عید ‏ چھٹیاں ختم ‏ سرکاری ملازمین ‏ پشاور ‏ ‏92 نیوز دفاتر ویران

پشاور ، عید کی چھٹیاں ختم مگر سرکاری ملاز...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۲ شام ۸:۵۲ شام

پشاور ( 92 نیوز) عام لوگوں کی   عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں لیکن سرکاری ملازمین کی عید ختم نہ ہوئی ،عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے دوسرے روز بھی پشاور میں سرکاری دفاتر ویران رہے، کہیں تو دفاتر کے تالے بھی نہ کھل سکے، سرکاری ملازمین نے صوبائی حکومت کے احکامات عید کی خوشیوں میں اڑا دیے ۔ عید کی چھٹیاں تو ختم ہوگئیں مگر سرکاری ملازمین کی موج مستیاں ختم نہ ہوئیں، عید کے بعد سرکاری دفاترجمعہ کے روز کھل گئے لیکن سرکاری ملازمین کی اکثریت مسلسل دوسرے روز بھی غیرحاضررہی، پشاور میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دفاتر ہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی عید ‏92 نیوز برساتی پانی ‏ سیاسی چپقلش عید بارش پانی کی نذر

کراچی میں عید کا پہلا روز شہریوں کیلئے ام...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ دن ۱۰:۵۲ دن

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں بڑی عید کا پہلا روز شہریوں کےلیےبڑا امتحان ثابت ہوا، بعض علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کےسبب شہری گھروں میں محصور رہے تو کہیں آلائش تعفن اور کچرے کےڈھیروں نے بھی عید کے  رنگ پھیکے کر دیے ۔ انتظامی نا اہلی اور سیاسی چپقلش نے کراچی والوں کی عید بارش کے پانی کی نذر کر دی ، سرجانی  کے علاقہ میں تو لوگ گھروں سے ہی نکل نہ پائے ۔ نارتھ کراچی ،گلشن اقبال اولڈ سٹی ایریا اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی،م سعدی ٹاؤن میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شوبز عید لاہور ‏ ‏92 نیوز عید کی مبارکباد سوشل میڈیا عید الاضحیٰ ‏ فنکار ‏ اداکار ‏ علی ظفر ‏ ویڈیو پیغام ‏ اداکارہ ‏ صبا قمر ‏ ثروت گیلانی ‏ تصویر شیئر ‏ مومنہ مستحسن ‏ زاہد احمد

شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریق...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن ۱۰:۴۹ دن

لاہور ( 92 نیوز) شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریقے سے منانے میں مصروف ہیں ، مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کیلئے فنکاروں نے سوشل میڈیا کا سہارالے لیا۔ عید الاضحیٰ پر فنکار اپنے پرستاروں کو مبارکباد دینا نہ بھولے ۔اداکار اور گلوکارعلی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں اپنی پسندیدہ چیز کی قربانی کا درس دیتی ہے ۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا عید مبارک،اللہ ہماری قربانیوں کوقبول کرے ۔ ثروت گیلانی نے اپنے اہلخانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو عید مبارک دی۔ گلوکارہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف حمزہ مریم شاہد خاقان‏ زرداری ‏ فریال ‏ جیل ‏ عید ‏ اسلام آباد ‏ ‏92نیوز

نواز شریف، حمزہ ،مریم ،شاہد خاقان،زرداری...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

اسلام آباد ( 92نیوز) بڑی عید پر  ملک کی بڑی  جماعتوں کے بڑے رہنما عید جیل میں گزار رہے ہیں ۔ نواز شریف ، آصف علی زرداری ، مریم نواز ، فریال تاپور ، حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی اس وقت قید ہیں ۔ مختلف مقدمات میں اسیر بڑے سیاسی رہنما عید جیل میں ہی گزار رہے ہیں ۔ نوازشریف کوٹ لکھپت  جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس میں  قید کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ سابق صدر آصف زرداری بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ،منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عید اپنوں منانے پردیسیوں آبائی علاقوں لاری اڈوں ریلوے اسٹیشنز

عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام ۲:۵۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں کے لاری اڈوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا رش ہے۔ اسلام آباد سے بھی پردیسی اپنے علاقوں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ کہتے ہیں عید کا مزا تو اپنے پیاروں کے ساتھ منانے میں ہی آتا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد بس اسٹینڈ پر پردسیوں نے ٹرانسپورٹرز کے کرائے کا شکواہ کر ڈالا ۔ ٹرانسپورٹر نے کیمرے پر بات تو نہیں کی لیکن انوکھی منطق پیش کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رہبر کمیٹی عید اپوزیشن اے پی سی اعلان

رہبر کمیٹی کا عید کے بعد اپوزیشن کی اے پی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۵۵ شام ۴:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) رہبر کمیٹی نے عید کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا۔ رہبر کميٹی کا اجلاس کنوينئر اکرم درانی کی زير صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے عيد کے بعد بلائی گئی آل پارٹيز کانفرنس کی تفصيلات بتائيں اور حکومت پر تنقیدی نشتر چلائے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی۔ حکومت گرفتاريوں کے ذريعے کشمير ايشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مياں افتخار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والوں کا مقابلہ کریں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عید قرباں پشاور مویشی منڈیاں سج

عید قرباں کے قریب آتے ہی پشاور میں مویشی م...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام ۳:۳۴ شام

 پشاور (92 نیوز) عید قرباں کے قریب آتے ہی پشاور میں مویشی منڈیاں سج گئیں۔ رنگ روڈ پر لگی مویشی منڈی ملک بھر سے لائے گئے خوبصورت اور قیمتی جانوروں سے بھری پڑی ہے منڈی میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور موجود ہے جن کی صحت اور خوبصورتی دیکھنے والے تو بہت ہیں لیکن انہیں خریدنے والے کم ہی ہیں۔ مویشی منڈی میں پنجاب اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے بیوپاری بھی اپنے جانوروں کی اچھی قیمت پر فروخت کی امید پر ان جانوروں کی خوب خاطر مدارت کررہے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار جانور پالنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ‏ عید ‏ ‏92 نیوز

لاہور سے پردیسی عید اپنوں کیساتھ منانے کی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۱۸ شام ۴:۱۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور سے پردیسی عید اپنوں کیساتھ منانے کیلئے واپسی کا رخ کرنے لگے  ۔ لاہور سے پردیسی اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے  آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں ،  لیکن کیا کیا جائے جب واپسی کا ٹکٹ دستیاب ہو مہنگے داموں،لیکن لاری پھر بھی موجود نہ ہو اور روزے کی حالت میں شدیدگرمی میں گھنٹوں انتظارکرنا پڑے،ایسے میں گویا دن میں تارے نظر آنے لگتے ہیں۔ عید کا دن اپنوں کے ساتھ خوشیوں بانٹنے اور مل جل کربیٹھنے کا دن ہے ، ایسے میں ہر خاص اور عام کی کوشش ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۱ شام ۱۲:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) چاند کے تنازع کی اگلی قسط آگئی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی  ۔ کمیٹی میں وزارت سائنس، کامسیٹس ، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل  ہوں گی ۔ کمیٹی رمضان ، عید اور محرم کی تاریخوں کا ٹیکنالوجی کی مدد سے تعین کریگی۔ Ministry of Science n Tech Committee to resolve #moonsighting controversy constituted pic.twitter.com/LknTHNOsOe — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2019 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے 5رکنی کمیٹی کا اعلان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز