Tag Archives: عید الاضحی ‏

مردان اقرا ‏92 نیوز عید الاضحیٰ ‏

مردان کی اقرا کے قاتل گرفتار

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام ۵:۴۳ شام

مردان ( 92 نیوز)  مرادن میں عید الاضحیٰ کے روز لاپتہ ہونے والی بچی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔قتل کے الزام میں پڑوسی 4 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او سجاد خان کے مطابق مردان میں بچی کے قتل میں ملوث دو خواتین نے جُرم کا اعتراف کر لیا،ملزمان آپس میں بہن بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق  ملزمان نے مقتولہ کی ماں سے تکرار کے بعد انتقام لینے کے لئے بچی کی جان لی،  ملزمان نے 4 سالہ اقرء کو بدترین تشدد سے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ کرفیو ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز عید الاضحیٰ ‏ آرٹیکل 370‏ مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کا نواں رو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ دن ۱۱:۲۹ دن

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر   میں کرفیو کے نفاذ کا نواں روز ہے ، کشمیری عوام کو عید الاضحیٰ منانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، آرٹیکل تین سو ستر کا خاتمہ بھی کشمیریوں کا حوصلہ توڑ نہ سکا، بھارتی پابندیاں کشمیریوں کا حوصلہ پست کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی کو  بھارت  نے قید خانہ بنا دیا، کشمیر میں کرفیو کا مسلسل نواں روز ہے۔ وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکی، ہر دو قدم پر قابض اہلکار دندناتے نظر آتے ہیں۔ بھارت نے سچ کی آواز کو دبانے کیلئے مواصلاتی رابطے بھی بند … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شوبز عید لاہور ‏ ‏92 نیوز عید کی مبارکباد سوشل میڈیا عید الاضحیٰ ‏ فنکار ‏ اداکار ‏ علی ظفر ‏ ویڈیو پیغام ‏ اداکارہ ‏ صبا قمر ‏ ثروت گیلانی ‏ تصویر شیئر ‏ مومنہ مستحسن ‏ زاہد احمد

شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریق...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن ۱۰:۴۹ دن

لاہور ( 92 نیوز) شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریقے سے منانے میں مصروف ہیں ، مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کیلئے فنکاروں نے سوشل میڈیا کا سہارالے لیا۔ عید الاضحیٰ پر فنکار اپنے پرستاروں کو مبارکباد دینا نہ بھولے ۔اداکار اور گلوکارعلی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں اپنی پسندیدہ چیز کی قربانی کا درس دیتی ہے ۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا عید مبارک،اللہ ہماری قربانیوں کوقبول کرے ۔ ثروت گیلانی نے اپنے اہلخانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو عید مبارک دی۔ گلوکارہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ عالمی برادری ‏ کشمیر ‏ اسلام آباد ‏ v غاصبانہ اقدامات ‏ غاصب بھارتی افواج ‏ سری نگر ‏ عید الاضحیٰ

پاکستان کا عالمی برادری سے کشمیر کے معامل...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ دن ۱۲:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت نے یکطرفہ غاصبانہ اقدامات کی انتہا  کر دی ، غاصب بھارتی افواج نے کشمیریوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی سے روک دیا گیا  جس پر پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے بھارت کے محاسبے کا مطالبہ کر دیا ۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذہبی جذبے کیساتھ عید الاضحٰی کی نماز ادا کی جبکہ کشمیریوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا  ہے ، کشمیری مسلمانوں کی بنیادی مذہبی آزادی کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے ۔ قریہ ، قریہ ، نگر نگر نماز عید کے  اجتماعات کا انعقاد کیا گیا  جہاں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر ایک دوسرے کے گلے  ملے اور عید کی مبارکباد دی ، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ ملک بھر میں  عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ مختلف شہروں میں نمازعید کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قربانی وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عید الاضحی

قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام ۳:۵۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  عید الاضحی  کی مبارکباد  دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ  قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ  حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ  کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے،آج کے دن عظیم شخصیات نے اطاعت و ایثار کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ دعاہے عوام کی زندگی میں خوشیوں کے مواقع بار بار آتے رہیں،قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم  ترقی نہیں کرسکتی،پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کے دور سے گزر رہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرفراز احمد قربانی کراچی سپورٹس ڈیسک قومی کرکٹ ٹیم کپتان سر فراز احمد عید الاضحیٰ

سرفراز احمد قربانی کیلئے دو خوبصورت جانو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۷ شام ۳:۰۷ شام

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فراز احمد عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے دو خوبصورت جانور لے آئے ۔ اپنے ٹوئیٹر پر سرفراز احمد نے قربانی کے جانور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’تیاریاں مکمل ہیں، سٹیج سج چکا ہے ، بس عید قرباں کا انتظار ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’قربان ہونے کو ہمارے بچھڑے بھی تیار اور بے تاب ہیں، اللہ تعالیٰ سب کی قربانی اور تیاریاں قبول فرمائے ‘‘۔کپتان سر فراز احمد نے اپنے خوب صورت دو بچھڑوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح خوب پسند … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ پور کانجراں ‏ بکرے ‏ بیل ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز عید الاضحی

شاہ پور کانجراں منڈی میں بکرے اور بیل پہن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۳۳ شام ۷:۳۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) عید الاضحی آنے میں قریب 15 روز رہ گئے ، عوام نے بھی قربانی کی تیاریاں پکڑ لیں  جس کے پیش نظر  شاہ پور کانجراں منڈی لاہور میں بکرے اور بیل پہنچا دیے گئے ، خریداروں کو جانور تو پسند آتے ہیں مگر قیمتیں سن کر چپ سادھ لیتے ہیں، منڈیوں میں بارش کاپانی ہونے کی وجہ سے بھی شہریوں کومشکلات کاسامناہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق شہر کے سات مقامات پر سرکاری مویشی منڈیاں تو یکم اگست کو سجیں گی تاہم شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں ابھی سے رونقیں بڑھنے لگی ہیں۔ شہری منڈی کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوٹیلٹی اسٹورز ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ماہ مقدس ‏ عید الفطر ‏ عید الاضحی ‏

یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود اشیاء بھی مہنگی ہ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ شام ۱۰:۰۵ شام

لاہور ( 92 نیوز) حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، لاہور کے یوٹیلٹی اسٹورز  پر جہاں اشیاء خورونوش  کی سپلائی ممکن نہ ہو سکی وہیں یوٹیلٹی اسٹورز  پر موجود اشیا مہنگی ہونے لگیں۔ ماہ مقدس اور عید الفطر گزر گئی ، اب تو عید الاضحی  کی آمدآمد ہے مگریوٹیلٹی اسٹورز کی حالت میں کوئی تبدیلی نہ آئی ،  شہر کے متعدد اسٹورز پر   خالی ریکس خریداروں کو منہ  چڑانے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستی اشیاء خریدنے کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز کا رخ کرتے ہیں مگر حکومتی عدم توجہ کے باعث مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز