Tag Archives: عمران اسماعیل ‏

مولانا فضل الرحمان ‏ گورنر سندھ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز عمران اسماعیل

مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۸ شام ۶:۴۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ، فنڈنگ کیس سے مولانا کو خوشی کا موقع نہیں ملے گا ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سربراہ اب گھرجاکر آرام کریں، فنڈنگ کیس میں کوئی ایسی چیز نہیں جس سے مولانا کو خوشی ملے۔ عمران اسماعیل نے سندھ میں گندم کے بحران کا خدشہ بھی ظاہر کردیا  اور اس کی ذمہ داری ابھی سے سندھ سرکار پر ڈال دی  ، ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت پر وفاقی حکومت کوکلین چِٹ دے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ‏ وطن چھوڑنے پر رنج ‏ ‏ گورنر سندھ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز عمران اسماعیل

نواز شریف کے وطن چھوڑنے پر بہت رنج ہے ، گو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۷ شام ۲:۳۷ شام

کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کہا کہ نواز شریف کے وطن چھوڑ کر جانے پر  مجھے بہت رنج ہے ، دعا ہے کہ وہ صحتیاب ہو کر جلد آئیں اور حساب دیں ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہماری بانڈ کی شرط کو رد کردیا، عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر، کسی کواین آر او دیا اور نہ ہی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے دھرنا فیل ہوچکا، آہستہ آہستہ یہ دھرنا ختم ہوتا جارہا ہے،  یہ لوگ سڑکیں بند کر رہے  ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران اسماعیل ‏ خالد مقبول وزیر اعظم کراچی ‏ ‏92 نیوز

عمران اسماعیل کا خالد مقبول سے رابطہ ، وز...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۵ شام ۵:۱۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر  گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر  خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور انہیں  وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کی شعلہ بیانی سے  شعلے بھڑکے تو ضرور لیکن آشیانہ محفوظ رہا، گورنر سندھ نے مفاہمتی کردار ادا کرتے ہوئے  ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور  مینڈیٹ کے احترام اور ساتھ چلنے کا عزم دہرادیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خالد مقبول کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا، بتایا کہ ایم کیو ایم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گورنر ، سندھ ، عمران اسماعیل ، داتا دربار ، حاضری، مزار ، چادر ، چڑھائی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی داتا دربار پر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے داتا دربار پر حاضری دی۔ گورنر سندھ نے مزار پرچادر چڑھائی اور دعا کی، لنگر بھی کھایا۔ داتا دربار کمپلیکس پہنچنے پر گورنر سندھ کا ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل اور ڈائریکٹر فنانس ملک عبدالوحید نے استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے مزار پر انوار حضرت سید بن عثمان الہجویریؒ پر چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔ ڈائریکٹر فنانس اوقاف ملک عبدالوحید نے گورنر سندھ کی چادر پوشی کی۔ گورنر سندھ نے داتا دربارسے لنگر کھایا۔ مینیجر داتا دربار شیخ جمیل اور نعمان سیفی نے گورنر سندھ کو داتا دربار کے سالانہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، پی ٹی آئی ، کارکن ، آصف ہارون ، قتل ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، مقتول ، گھر ، آمد، اہلخانہ ، اظہار تعزیت

پی ٹی آئی کارکن آصف ہارون کا قتل ، گورنر ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۲ شام ۳:۴۲ شام

 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کی کراچی میں پی ٹی آئی کارکن آصف ہارون کے گھر آمد ہوئی ، مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے ، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے ۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو حکومت نے کنٹرول کیا ہوا ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انتخابی ضابطہ اخلاق وزیراعظم الیکشن کمیشن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

وفاقی دارالحکومت کے مسائل کو ماضی میں یکس...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام ۲:۴۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا وفاقی دارالحکومت کے مسائل کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا ۔ گرین ایریاز میں کمی کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں مزید اضافہ ہوا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری، ممبر قومی اسمبلی اسد عمر، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی سمیت اعلی حکام کی شرکت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا وفاقی دارالحکومت کے مسائل کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا۔ مسائل نظرانداز کرنے کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ہٹانے فیصلہ عدلیہ سسٹم عمران اسماعیل

جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۲۵ شام ۴:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ سسٹم   نے کہا جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے ۔ انکا اپنا سسٹم ہے وہ خود جانے یہ معاملہ کیسے حل کرنا ہے۔ عمران اسماعیل نے شہید ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس  کے گھروالوں سےتعزیت کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کاعمل جاری ہے، نتائج اچھے ہی آئنگے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں اسمگلنگ عروج پر ہے۔ روک تھام کےلئے موثر اقدامات  کئے جارہے ہیں۔ گورنرسندھ نے تاجربرادری سے ہڑتال نہ کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ گورنر سندھ‏ وفاقی وزیر قانون‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران اسماعیل ‏ ڈاکٹر فروغ نسیم ‏ میئر کراچی ‏ یئر حیدرآباد ‏

وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر قا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۳۷ دن ۹:۳۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی ، ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا  جبکہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا، وز یراعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعظم آفس میں عمران خان سےہونےوالی ملاقات میں میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیے جانے پربھی  اتفاق کیا گیا۔ان معاملات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیر اعظم نے وفاقی وزیرقانون اور گورنر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۵۱ شام ۵:۵۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر تحریک انصاف بٹ گئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام تبدیل  کرنے کے فیصلے  کی مخالفت کر دی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل  نام تبدی کرنے پر ڈٹ گئے ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر تحریک انصاف  تقسیم ہو گئی ، پی ٹی آئی کی اکثریت نام تبدیل کرنے کی حامی جبکہ کپتان  کے نائب نے اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے حق میں دے دیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گورنر سندھ

گورنر سندھ کا پی ایس ایل فور کے فائنلسٹ کے...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۵۳ شام ۵:۵۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ایس ایل فور کی فائنلسٹ  کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔صدر عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  پاکستان پُرامن ملک ہے، ملک میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں، آئندہ بھی کرکٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔ عمران اسماعیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور  آفیشلز کو  خوش آمدید کہا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں ، احسان مانی اور انکی ٹیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی عمارت منہدم

کراچی میں تین منزلہ عمارت زمین بوس، دو اف...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ دن ۱۰:۱۱ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ، ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ملیر جعفر طیارسوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس  ہو گئی ، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔رش اور جگہ تنگ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا بھی رہا ۔ امدادی کام کے دوران اسکول یونیفارم پہنچے ایک بچے کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ،رہائشیوں نے ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری کا انتظام خود کیا  ،شہریوں نے انتظامیہ کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز