Tag Archives: علیم خان

پی ٹی وی ، حملہ ، کیس، انسداد دہشت گردی ، عدالت ، علیم خان ، گرفتار ، پیش ، حکم

پی ٹی وی حملہ کیس، انسداد دہشت گردی عدالت ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام ۳:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علیم خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ۔ عدالت نے پولیس کو ملزم علیم خان کو 30 ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کپتان ‏ سادگی ‏ سکیورٹی حصار ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ایئرپورٹ ‏ پروٹوکول کھلاڑیوں کے کپتان ‏ والہانہ استقبال ‏ وزرا ‏ پارٹی رہنما پھولوں کے ہار عام لوگ لاؤنج ‏ استقبال ‏ پارٹی کارکن ہٹو بچو ‏ خوشگوار حیرت ‏ کپتان کی سادگی ‏ عش عش ‏ ویلکم ‏ قریبی عزیز‏ جہانگیر ترین وفاقی وزیرشفقت محمود غلام سرور خان ‏ مبارکباد ‏ ‏ فردوس عاشق اعوان اعظم سواتی مراد سعید علی امین گنڈا پور علیم خان وزیر اعلیٰ کے پی ‏ محمود خان پرویز خٹک ‏ ڈھول کی تھاپ ‏ معاون خصوصی ‏ جوش وخروش ‏ جذبہ دیدنی ‏ پی ٹی آئی ‏ ووٹر ‏ دیانتدار قیادت

کپتان کی وطن واپسی پر سادگی ، کوئی سکیورٹ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ دن ۶:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکا کے کامیاب دورے سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی کپتان کی سادگی دیکھنے لائق تھی ، کوئی پروٹوکول تھا نہ ہی سکیورٹی حصار ۔ کھلاڑیوں کے کپتان کی وطن واپسی پر  والہانہ استقبال کیا گیا ،وزرا اور پارٹی رہنماؤں نے کپتان کو پھولوں کے ہارپہنائے، وزیراعظم عام لوگوں کی طرح لاؤنج سے باہرآئے، عمران خان کے استقبال کے لیے شہریوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم کے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے پر نہ ہٹو بچو کی صدائیں آئیں نہ کوئی سکیورٹی حصار تھا ، اسلام آبادایئرپورٹ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی ضمانت منظور...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر پنجاب  علیم خان کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی۔ علیم خان کو  آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں  نیب  لاہور نے  گرفتار  کیا تھا،  ترجمان نیب کے مطابق علیم خان کی گرفتاری آف شور کمپنیز اور آمدن سے زائد اثاثوں پر عمل میں لائی گئی  تھی ۔ علیم خان کوعید سے پہلے ہی عید جیسی خوشی مل گئی ، کوٹ لکھپت  جیل میں پابندسلاسل  پی ٹی آئی رہنما کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظورکرلی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

علیم خان

احتساب عدالت لاہور نے علیم خان کو 15روزہ ج...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ دن ۱۱:۰۹ دن

لاہور ( 92 نیوز ) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں  لاہور کی احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کا حکم دیا، دوسری طرف  علیم خان  نے گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے علیم خان کی لیگل ٹیم نے درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

علیم خان

علیم خان کے دفتر پر نیب کا چھاپہ ، اہم ریک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۲۷ شام ۷:۲۷ شام

لاہور (92 نیوز) نیب کی ٹیم نےتحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے دفتر چھاپہ مار کرکاروباری دستاویزات اور آف شورکمپنیوں کے حوالے سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ان کے قریبی عزیزوں کوبھی شامل تفتیش کرلیاگیا۔ تحریک انصاف کے رہنما  کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا  ،  ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے علیم خان کی پراپرٹی اور آف شورکمپنیوں کے حوالے سے بھی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی جانب سے سابق سینئر وزیر پنجاب  کے قریبی عزیزوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق نیب  نے علیم خان کے قریبی عزیز فراز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ٹی آئی علیم خان جسمانی ریمانڈ نیب پراسیکیوٹر جایئداد احتساب عدالت

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے ریمانڈ میں دس...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۳ شام ۱۲:۰۳ شام

 لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے علیم خان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب کے وکیل نے عدالت سے علیم خان کے پندرہ روزہ مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نےاستفسار کیا سب سے پہلے یہ بتائیں پچھلے نو روزہ ریمانڈ میں نیب نے کیا تفتیش کی ہے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتیس گواہ بلائے گئے تھے لیکن ابھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

علیم خان پینتیس کمپنیوں اور زمین کی خریدا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

 لاہور (92 نیوز) علیم خان پینتیس کمپنیوں میں ایک ارب روپے کی رقم اور زمین کی خریداری میں چھ سوملین کی رقم  سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔ نیب لاہور نے علیم خان سے  بارہ کمپنیوں سے متعلق تفتیش کی ہے۔ نائنٹی ٹونیوز کو موصول تفتیشی رپورٹ کے مطابق علیم خان نے مجموعی طورپر پینتیس کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔ یہ کمپنیاں دو ہزار تین سے دو ہزار تیرہ کے دوران بنائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق علیم خان پینتیس کمپنیوں میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔ تفتیشی رپورٹ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری علیم خان استعفیٰ ناصر حسین شاہ قمر زمان کائرہ طلال چودھری

جیسے علیم خان نے استعفیٰ دیا، اس سے کلچر ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۳۲ شام ۶:۳۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا جس طرح علیم خان نے فوری استعفیٰ دیا، اس سے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف میں کیا کلچر ہے اور باقی جماعتوں میں کیا ہے؟ ۔ علیم خان کی گرفتاری کے بعد سمجھ نہیں آتا اپوزیشن اب کیا بہانہ بنائے گی؟ ۔ فواد چودھری نے کہا احتساب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا علیم خان کی گرفتاری آنکھوں میں دھول جھونکنے کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

علیم خان

سینئر وزیر پنجاب علیم خان کو نیب نے گرفتا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۳۵ دن ۹:۳۵ دن

لاہور ( 92 نیوز) آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں  نیب  لاہور نے علیم خان کو گرفتار کرلیا،  ترجمان نیب کے مطابق علیم خان کی گرفتاری آف شور کمپنیز اور آمدن سے زائد اثاثوں پر عمل میں لائی گئی ۔ نیب نے حکمران جماعت کے اہم رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان  کو گرفتار کرلیا،  عبدالعلیم خان کو گرفتاری کے بعد نیب حوالات منتقل کر دیا گیا  ۔ انہیں  کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ استعمال کےلیے گھر سے اشیا منگوانے کی بھی اجازت دے دی گئی۔ عبدالعلیم خان نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یکساں بلدیاتی نظام

یکساں بلدیاتی نظام لانے پر تین صوبوں کے ب...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ شام ۱۱:۰۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) یکساں بلدیاتی نظام لانے پر تین صوبوں کے بلدیاتی وزرا  ہو گئے پنجاب،کے پی اور بلوچستان کے بلدیاتی وزراء نے  لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ، پنجاب کے سینئروزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ   پورے پاکستان کو ایک جیسا بلدیاتی نظام دینا چاہتے ہیں،سندھ کے وزیر بلدیات کو مس کیا،انہیں محبت بھرا سلام بھیجا ہے۔ پنجاب،کے پی اور بلوچستان کےبلدیاتی وزراء کی لاہور میں بیٹھک ہوئی جس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں پنجاب کے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز