Tag Archives: علاقے ‏

قصور ، علاقے ، چونیاں ، 2 ماہ ، سات بچے ، لاپتہ ، لاش ، ہڈیاں

قصور کے علاقے چونیاں میں 2 ماہ میں سات بچے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۷ شام ۷:۴۷ شام

قصور (92 نیوز) قصور کے علاقے چونیاں میں 2 ماہ میں سات بچے لاپتہ ہوئے۔ ایک کی لاش اور دو کی ہڈیاں مل گئیں۔ قصور میں معصوم زندگیوں سے کھلواڑ پھر شروع ہو گیا۔ ایک بار پھر بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات سامنے  آنے لگے۔ چونیاں میں دو ماہ کے دوران تین بچے لاپتہ ہوئے ۔ دو بچوں کی کھوپڑیاں اور ایک کی لاش چونیاں انڈسٹریل ایریا سے برآمد ہو گئی۔ ایک بچے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوگئی جبکہ تین کھوپڑیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ مبینہ طور پر چاروں بچوں کو زیادتی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، علاقے ، قائداعظم انڈسڑیل ایریا ، خاتون ، رکشا سوار ، افراد ، قتل

لاہور کے علاقے قائداعظم انڈسڑیل ایریا می...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ دن ۱۱:۲۷ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے قائداعظم انڈسڑیل ایریا میں واک کے لیے آنے والی خاتون کو رکشا سوار افراد نے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پنڈی اسٹاپ کی رہائشی حاجرا سہیلی کے ہمراہ واک کرنے کیلئے پارک آئی تھی۔ خاتون پارک میں داخل ہوئی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے مقتولہ کو جائیداد کے تنازع پر دیرینہ رنجش پر قتل کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں برساتی پانی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۵۷ شام ۴:۵۷ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افسوسناک واقعہ  پیش آیا۔ برساتی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ بچے کھیل کے دوران پانی کے گڑھے میں ڈوبے تھے۔ بچوں کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ طالبعلم عثمان کے والد نے کہا کہ انسٹرکٹرز کے ہوتے ہوئے سنگین غلطی کسطرح ہوگئی ۔ گرفتار انسٹرکٹرز کا کہنا ہے عثمان کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ دی گئی تھی لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ عثمان نے کوئی چیز اپنے منہ میں  رکھی ہوئی ہے۔ ڈی جی پرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حب کے علاقے وندر میں ویگن اور بس میں تصادم...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۴۶ دن ۹:۴۶ دن

حب (92 نیوز) حب کے علاقے وندر میں ویگن اور بس میں تصادم میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ وندر حسن ہوٹل کے قریب کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے وندد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کے ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق میر پور خاص سندھ سے ہے جو کہ پسنی سے ہائی کے ذریعے اپنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقے اسٹیل ٹاؤن فارم ہاؤس دیوار مگرمچھ

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فارم ہاؤس ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۴۳ شام ۴:۴۳ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فارم ہاؤس کی دیوار گرنے سے 7 مگرمچھ بھاگ نکلے ۔ پولیس نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی مدد سے 5 مگر مچھ پکڑ لیے۔ کراچی اسٹیل ٹاون میں بارش کے پانی نے فارم ہاوس کی بنیاد کمزور کر دی، دیوار زمیں بوس ہوتے ہی سات مگر مچھ باہر نکل آئے۔ اطلاع ملی تو ملیر پولیس اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم مدد کو آپہنچی۔ بلاآخر کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد مگر مچھوں کو پکڑ کر فارم ہاوس منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

تھانے

کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی قاسم میں دھماکا،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۵ شام ۳:۳۵ شام

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک کلی قاسم میں دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکا مدرسے میں نماز جمعہ کے وقت ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور خیبر پختونخوا علاقوں بارش نشیبی علاقے زیر آب

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن ۱۱:۴۲ دن

 پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بنوں، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان میں بھی ابر رحمت خوب برسا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پشاور میں رات سے چھائے بادل صبح سویرے کھل کر برسے۔ گرج چمک کے بعد ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ، باچا خان چوک، بھانہ ماڑی، باڑہ روڈ اور دیگر علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور علاقے شادباغ گتہ فیکٹری آگ 4 گھنٹے قابو

لاہور کے علاقے شادباغ میں گتہ فیکٹری میں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقےشادباغ میں گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق شاد باغ میں عامر روڈ پر گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ آگ فیکٹری کے بیسمنٹ میں لگی جہاں پر گتے کے رول اور سکریپ موجود تھا۔ آتشزدگی کی وجہ سے ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ فیکٹری رہائشی علاقے میں ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دہشتگردوں سرحد شمالی وزیرستان سرحدی علاقے حملہ پاک فوج جوان شہید

دہشتگردوں کا سرحد پار سے شمالی وزیرستان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ دن ۴:۰۰ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 جوان دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر معمور جوانوں کو نشانہ بنایا۔ شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن بھی شہداء میں شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

ڈونلڈ ٹرمپ شمالی و جنوبی کوریا درمیان غیر فوجی علاقے کم جونگ اُن ملاقات

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی و جنوبی کوریا کے درمی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

 سیول (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقے میں کم جونگ اُن سے ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ امریکا اور شمالی کوریا میں برسوں سے جاری سرد جنگ ختم ہونے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جا پہنچے۔ ڈونلڈ  ٹرمپ  اور شمالی کورین سربراہ  کم جونگ اُن کے درمیان غیر فوجی علاقے “پنمن جوم ” میں رسمی ملاقات ہوئی۔  دونوں رہنماؤں  میں مصافحہ ہوا۔ کل تک الزام تراشی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جانگ کو بہترین دوست قرار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہریار آفریدی ‏

جنگ تباہی ، ہم امن کی بات کرتے ہیں ، شہریا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ شام ۵:۲۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی  نے کہا کہ  جنگ تباہی ہے، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کاکہناہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کےلیے کام کیا ، دہشت گردی کےخلاف سب سے بڑی جنگ پاکستان نے لڑی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شہریار آفریدی  کا کہنا تھا کہ کراچی کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں، آئندہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ، ان کا مقصد انسانیت کی تذلیل ہے ،پاکستان 1989 سے اب تک بہت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز