Tag Archives: علاقوں

ملک ، علاقوں ، یوم دفاع ، حوالے ، ریلیاں

ملک کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع کے حوالے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۹ شام ۴:۵۹ شام

 گوجرانوالہ (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں جس میں بچے، بوڑھے، جوان  کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ گوجرانوالہ میں یوم دفاع کے حوالے سے نجی سکول کے بچوں کی بھارت کے خلاف احتجاجی  ریلی نکالی گئی۔ بچوں نے پاک آرمی کی وردی پہن کر پاکستان زندہ آباد اور پاک افواج زندہ باد  کے نعرے لگائے۔ قصور ، میاں چنوں میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں بھی یوم دفاع و شہدا بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ کشمور، نواب شاہ، شاہ پور چاکر، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لو پریشر مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری ،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۰۵ شام ۵:۰۵ شام

 کراچی (92 نیوز) لو پریشر مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری سے شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ۔ گلشن معمار، پاور ہاؤس چورنگی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا میں بارش ہوئی۔ ویسے تو بادل شہر بھر میں برسے لیکن نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ اور ناگن چورنگی ، سرجانی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، ائر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، صدر اور لیاری میں بھی ابر رحمت نے رنگ جمایا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کہتے ہیں خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ سے بننے والا سسٹم کراچی میں داخل ہوچکا ہے۔ شہر میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور علاقوں بارش گلیوں پانی بادلوں موسلادھار بارش ملک

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، گلیوں می...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ دن ۱۱:۱۶ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور اٹک میں بادل جم کے برسے۔ بازاروں ،گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ ملک بھر میں بادلوں نے مستقل ڈیرے ڈال لئے۔ ساون کا مہینہ ختم ہونے کے باوجود ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے محتلف علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس کا خاتمہ ہو گیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سیالکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ  میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مراد علی شاہ کراچی علاقوں دورہ کورنگی کازوے پل

مراد علی شاہ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا د...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۲۷ شام ۳:۲۷ شام

 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کورنگی کازوے پل ٹوٹنے کے مقام کا جائزہ لیا۔ کراچی کا بارش سے برا حال ہو گیا۔ سڑکیں تالاب، انڈر پاس سوئمنگ پول بن گئے۔ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی۔ شہریوں نے دہائی دی تو وزیراعلی سندھ بھی متحرک ہوئے۔ وزیرا کو ساتھ لیا اور شہر کے دورے پر نکل پڑے۔ کورنگی کاز وے پہنچے صورتحال اور انتظامات کاجائزہ لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اتنی بارش نہیں ہوئی۔ مراد علی شاہ نے دعاکی کہ بارش کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ پنجاب ‏ خیبرپختونخوا ‏ زلزلے کے جھٹکے ‏92 نیوز خیبر پختونخوا ‏ لاہور پشاور راولپنڈی جھنگ چنیوٹ بنوں دیر بالا شمالی وزیرستان ‏ ہندوکش ریجن ‏ افغانستان ‏ تائیوان ‏ جیالوجیکل سروے ییلان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ، بونیر، مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 70 کلو میٹر اور مرکز افغانستان ، تاجکستان کی سرحد تھی۔ قبل ازیں اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا بھی زلزلے سے لرز اٹھا تھا ۔ لاہور ، پشاور ،راولپنڈی ،جھنگ ، چنیوٹ ، بنوں اور دیر بالا  سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ شمالی وزیرستان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقوں گرج چمک بارش گلشن حدید شارع فیصل مون سون خوشگوار موسم

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گلشن حدید، ملیر، ایئرپورٹ، شارع فیصل، ماڈل کالونی میں ابر کرم برس پڑا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم سہانا کر دیا۔ سندھ میں بھی مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغاز ہو گیا۔ حیدر آباد میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ سیہون شریف، دادو، میھڑ، جوہی،ٹھٹھہ بدین، خیرپور ناتھن شاہ اور نواحی علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ادھر باغوں کے شہر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان پنجاب علاقوں ٹریفک حادثات جاں بحق

بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۰۰ شام ۱:۰۰ شام

 چمن (92 نیوز) بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے شہر چمن میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ چمن سے کراچی جارہی تھی۔ حادثہ چھوڑی  گاڑی کا اسٹیرنگ راڈ نکل جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسری جانب خانیوال کے علاقہ مخدوم پور کے قریب  کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک کے نیچے گھس گئی جس سے کار میں سوار 2 خواتین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور خیبر پختونخوا علاقوں بارش نشیبی علاقے زیر آب

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن ۱۱:۴۲ دن

 پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بنوں، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان میں بھی ابر رحمت خوب برسا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پشاور میں رات سے چھائے بادل صبح سویرے کھل کر برسے۔ گرج چمک کے بعد ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ، باچا خان چوک، بھانہ ماڑی، باڑہ روڈ اور دیگر علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی موسلا دھار بارش وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ علاقوں دورہ

کراچی میں موسلا دھار بارش ، وزیر اعلیٰ سن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام ۶:۵۵ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں وقفے وقفے سے جاری تیز بارش نے شہر کا نقشہ بدل دیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی صورتحال کا جائزہ لینے سڑکوں پر نکل پڑے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طارق روڈ پر پڑنے والے گڑھے کی فوری مرمت کی ہدایت بھی کر دی۔ کراچی میں دو روز کی بارش نے شہر میں تباہی مچا دی۔ ندی نالے ابل پڑے، سڑکیں تالاب بنیں تو محلے گندگی کے ڈھیرے میں تبدیل ہو گئے۔ صورتحال بد سے بدترہوئی تو میئر کراچی نے بھی ہاتھ اٹھالئے اور بولے مزید دو دن بارش ہوئی تو مسائل پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ دن ۱۰:۵۸ دن

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں آج سے تیس جولائی تک کھل کر بادل برسنے کا امکان ہے۔ مون سون کے دوران مختلف حادثات میں مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارشوں کی وجہ سے  دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔ نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نالوں میں طغیانی ہے تو شمالی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں انسانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقوں ہلکی بارش موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے مو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن ۱۱:۴۱ دن

 کراچی (92 نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملک میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی  بارش ہوئی ۔ ڈائریکٹر میٹ کے مطابق راجھستان سے آنے والا بارش کا سسٹم کل کراچی میں داخل ہو گا۔ 29 اور 30 جولائی کو شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گجرات، حافظ آباد، سرگودھا، جہلم اور میانوالی میں بادل جم کے برسے، جل تھل ایک ہو گیا۔ پشاور میں طوفانی بارش سے کوہاٹ روڈ، بھانہ ماڑی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہرقائد بادلوں انٹری گلستان جوہر علاقوں ہلکی بارش

شہرقائد میں گہرے بادلوں کی انٹری ، گلستان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۱ شام ۳:۴۱ شام

 کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں گہرے بادلوں کی انٹری ہو گئی۔ گلستان جوہر، کلفٹن، ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ شہر قائد بادلوں کی  لپیٹ میں ہے۔ سورج بھی دیکھائی نہیں دے رہا۔ مختلف علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش بھی ہو رہی ہے ،موسم خوشگوارہے، ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اچھی خبر سنا دی۔ کہتے ہیں پیر اور منگل کو شہرقائد میں  تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ بادل خوب گرجیں گے اور جم کر برسیں گے۔ دوسری جانب برساتی نالے کچرے کا ڈھیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار موسلادھار بارش لاہور علاقوں دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا موسلادھا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۱۱ شام ۵:۱۱ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موسلادھار بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شملہ پہاڑی، بوہڑ والا چوک، مال روڈ، منٹگمری روڈ، لکشمی چوک، جی پی او چوک اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھایا اور انہیں ان کے متعلقہ مقام پر پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقوں ہلکی بارش موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے مو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۵۷ دن ۸:۵۷ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شاہراہ فیصل، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ نارتھ ناظم آباد، صدر، بہادر آباد، طارق روڈ میں بھی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ نمائش چورنگی، لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا جبکہ شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف آج سے اتوار تک خیبرپخونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج ابرکرم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی مختلف علاقوں پانی بحران شہری سڑکوں

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران، ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۵:۳۳ شام ۵:۳۳ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔ دہلی کالونی اور شیر شاہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور صوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ دہلی کالونی میں پانی کی عدم فراہمی کے لئے مکینوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران سب میرین چورنگی سے پنجاب چورنگی تک سڑک ٹریفک کے لئے بند رہی۔ مظاہرین شریک شہریوں کا کہنا ہے نااہل انتظامیہ نے ان کے لئے پانی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا۔ شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب پانی نہ ہونے پر مکین سڑک پر نکل آئے۔ مظاہرین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز