Tag Archives: عاطف زمان

مرید عباس ‏ خضر قتل کیس ‏ انسداد دہشتگردی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز

مرید عباس قتل کیس ، دو گواہوں نے عادل زمان...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

 کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ دو گواہوں نے ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو بھی عدالت میں شناخت کر لیا۔ گواہوں نے بتایا کہ ہم خضر حیات کے ساتھ رقم لینے بخاری کمرشل گئے تھے۔ عاطف زمان سفید گاڑی میں آیا۔ عاطف نے خضر کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ کر دی جس کے بعد عاطف اور عادل گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پر گر گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس پراپرٹی ریکور کرنا ہے۔ مزید تفتیش کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عاطف زمان ‏ اہم دستاویزات ‏ ‏92 نیوز ‏ کراچی ‏ مرید عباس

عاطف زمان کو قم دینے والوں کی اہم دستاویز...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ شام ۱۰:۳۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کےقتل اورمالی اسکینڈل میں مزید اہم انکشافات سامنےآگئے،92 نیوز نے عاطف زمان  کورقم دینےوالوں کی اہم دستاویزحاصل کرلیں۔ عاطف زمان نے کسی کونہ بخشا، کراچی کے نیوز اینکرز ہوں یا ملک کے دوردراز علاقوں کے سادہ لوح شہری ، سب کو منافع کا لالچ دیا، لوگوں نےپلاٹ،زیورات اوردیگر قیمتی سامان فروخت کرکے عاطف زمان کو پیسہ دیا۔92 ٹونیوز نےسرمایہ کاروں کی مکمل فہرست حاصل کرلی۔ شاطر دماغ عاطف  نے 66 سے زائد افراد کو ایک ارب9 کروڑ 54 لاکھ 4ہزار232 روپے کا چونا لگایا، میڈیا پرسنز، تاجروں، زراعت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکر مرید عباس ‏ عاطف زمان ‏

مرید عباس قتل کیس ، ملزم کے وکلاء سے کل تک ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۶ شام ۳:۵۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس  قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کے وکلاء سے کل تک جواب طلب کرلیا  ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مرید عباس اور خضرحیات کو پیسے دینے کے بہانے بلا کرقتل کیا  جبکہ ملزم عاطف زمان پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرچکا ہے ۔ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں  ملزم عاطف زمان کے وکیل آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے ریمارکس میں کہا ہائی پروفائل کیس ہے، اس لیے چاہتے ہیں کہ غلطی کی کوئی گنجائش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ عاطف ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکرمریدعباس ‏ خضرحیات ‏

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا اقبا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۰ شام ۷:۲۰ شام

 کراچی (92 نیوز) مرید عباس قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آ گیا۔ ملزم عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا اور کہا وہ اپنا کیس لڑے گا۔ ملزم کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئےایمولینس میں عدالت لایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کرنے ایمبولینس میں گئے تاہم ملزم نے کہا وہ بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا، عدالت میں اپنا دفاع کرے گا۔ ملزم عاطف زمان کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا۔ بیان میں عاطف زمان نے کہا مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں ٹائروں کی دکان کھول کر دی۔ ٹائروں کی مارکیٹ میں کئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا ڈرائ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور عینی شاہد ندیم جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ندیم کو گزشتہ رات فینائل پینے سے حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا۔ ندیم کو بیان لینے کیلئے پولیس نے طلب کیا لیکن وہ نہیں گیا تھا۔ گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت میں مرید عباس اور خضرحیات قتل کیس کی سماعت ہوئی لیکن  زخمی ملزم عاطف  کو عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا ، عدالت کو بتایا گیا کہ عاطف زمان کےعلاج کا بل نہیں دیا جا رہا۔ ملزم کے وکیل اور ماموں نے استدعا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اینکر مرید عباس قتل پولیس عاطف زمان عادل زمان گرفتار

اینکر مرید عباس کا قتل ، پولیس قاتل عاطف ز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ شام ۲:۴۹ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس اور دوست خضرحیات کے قتل کیس میں پولیس چار روز گزرنے کے بعد بھی قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں عادل زمان عاطف زمان کے ساتھ نظر آرہا تھا۔ فوٹیج میں عادل زمان کو بھائی کو روکنے کے بجائے اس کی مدد کرتے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق عادل زمان کے موبائل کی آخری لوکیشن بالاکوٹ آئی تھی۔ پولیس کی ایک ٹیم آج بالا کوٹ روانہ ہو گی لیکن کیا ملزم پولیس کے انتظار میں وہاں بیٹھا ہو گا؟ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس نماز جنازہ کراچی ‏ ‏92 نیوز نجی ٹی وی ‏

مرید عباس قتل کیس ،عاطف زمان نے بڑے منافع ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام ۴:۱۳ شام

 کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس قتل کیس میں نئے انکشافات ہو گئے۔ ملزم عاطف زمان نے بڑے منافع کا لالچ دیکر 60 سے زائد شخصیات سے دھوکا کیا ۔ رقم واپس نہ کر پانے پر تین نیوزاینکرز سے جھگڑا ہوا، مجبور ہو کر فائرنگ کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شاطر ملزم نے بڑے منافع کا لالچ دے کر میڈیا انڈسٹری کے بڑے ناموں کو گھیرا۔ ٹائر کے بزنس کے نام پر خوب سرمایہ کاری کروائی۔ ابتدا میں منافع بھی خوب دیا۔ تفتیش کے مطابق خطیر رقم ہاتھ آئی تو میڈیا انڈسٹری کے دیگر لوگوں نے عاطف زمان کو بھاری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز