Tag Archives: طیارہ

پنجاب حکومت ہیلی کاپٹر طیارہ ٹربائن لاہور روزنامہ 92 نیوز پرانے ائیرپورٹ

پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر،طیارہ دھونے کی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۳ شام ۲:۵۳ شام

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر اور بیچ جیٹ دھونے کیلئے 56لاکھ کی لاگت سے پرانے ائیرپورٹ پر ٹربائن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لاہور کے پرانے ائیر پورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سرکاری دوروں کے استعمال ہونے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹرایم آئی  172اور ہاکر 400بیچ جیٹ ایکس پی پارک ہیں۔ پنجاب حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ پرانے ائیر پورٹ پر پنجاب حکومت کے دفاتر بھی ہیں جو اس ہیلی کاپٹراور جیٹ کی حفاظت ، دیکھ بھال اور انتظامی امور کو دیکھتے ہیں۔ مواصلات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، سعودی ولی عہد ، طیارہ ، کینیڈا ، نیو یارک ، واپس ، حکومتی ترجمان

وزیراعظم کیلئے سعودی ولی عہد کا طیارہ نی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۷ شام ۲:۱۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی ترجمان نے کہا وزیراعظم عمران خان کے لیے سعودی ولی عہد کا طیارہ کینیڈاسے نیو یارک واپس نہیں بلایا گیا تھا۔ حکومتی ترجمان نے ہفتہ وار میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کی تردید کر دی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلانے کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا۔ حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی قیادتیں انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ ہفتہ وار میگزین میں شائع ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

راولپنڈی طیارہ حادثے شہدا نماز جنازہ چکلالہ گیریژن

راولپنڈی طیارہ حادثے کے شہدا کی نماز جناز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۸ شام ۷:۲۸ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی طیارہ حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ راولپنڈی  کے علاقے موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں دو افسروں سمیت  5 اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ  حادثہ میں پائلٹ  لیفٹیننٹ کرنل ثاقب،پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وسیم  ،نائب صوبیدار افضل ،حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت  شہید ہو گئے۔ حادثے میں 12 شہری بھی جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایتھوپین ائیر لائنز

ایتھوپیا کا طیارہ نیروبی میں گر کر تباہ ، ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۳۵ شام ۳:۳۵ شام

نیروبی ( 92 نیوز) ایتھوپیا کا طیارہ نیروبی میں گر کر تباہ  ہو گیا  ، طیارے میں   157افراد سوار تھے ۔ ایتھوپین وزیر اعظم کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ بوئنگ 737 تھا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے تاہم حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ادیس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 حادثے کا شکار ہوئی، مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ پاکستان نے المناک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

را طیارہ افغانستان مودی سرکار پائلٹ پاک بحریہ آبدوز این ڈی ایس

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۲۲ شام ۶:۲۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کے لیے افغانستان سے بھی مدد مانگ لی۔ وطن عزیز کی جانب میلی نظر سے دیکھنے والے بھارت کے منہ پر پاکستانی شاہینوں نے ایسا طمانچہ مارا کہ دہشتگرد مودی سرکار ہوش حواس ہی کھو بیٹھی۔ فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ کو حراست میں لیا تو دوسری جانب پاکستان کے پانیوں میں پاک بحریہ نے دشمن کی آبدوز کے داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ہر محاذ پر رسوائی ہوئی تو بھارت سہارا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

بھارتی وزارت خارجہ نے طیارے گرنے ، پائلٹ ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۱۵ شام ۱:۱۵ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے طیارہ گرنے اور پائلٹ لا پتہ ہونے کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے  تصدیق کی کہ ایل او سی پر  بھارت کی پاکستانی شاہینوں سے جھڑپ ہوئی تھی  جس میں ایک طیارہ گرا اور پائلٹ لاپتہ ہو گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے محض ایک منٹ کی  پریس بریفنگ دی گئی جس میں طیارہ گرنے اور پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے صحافیوں  کے سوالات کے جوابات بھی نہیں دیے گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز