Tag Archives: طلب

الیکشن کمیشن ، فردوس عاشق اعوان ، نوٹس، نو دسمبر ، ذاتی حیثیت ، طلب

الیکشن کمیشن کا فردوس عاشق اعوان کو نوٹس،...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۵ شام ۵:۳۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نو دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ن لیگ نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف الیکشن کمیشن کے بارے متنازعہ بیان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور انکے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی بینک اکائونٹس کیس، نیب راولپنڈی، قائم علی شاہ، طلب، راولپنڈی، 92 نیوز

جعلی بینک اکائونٹس کیس، نیب راولپنڈی نے ق...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۳ شام ۶:۴۳ شام

راولپنڈی (92 نیوز) نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کو بھی طلب کر لیا۔ 4 دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے معاملہ میں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلی سندھ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا بھی الزام ہے۔ 4 دسمبر کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ، کور کمیٹی ، اجلاس ، آج ، طلب

وزیر اعظم نے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ دن ۹:۱۳ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نوازشریف کو بیرون ملک اجازت کے معاملہ پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت ہو گی۔ پی ٹی آئی منشور کے عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے پلان بی سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پر بات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق وفاقی وزیر ‏ اکرم درانی ‏ نیب میں پیشی ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز

نیب نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو ایک ب...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ شام ۱۱:۵۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔ جے یو آئی کے رہنما کو آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اکرم درانی پر کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق  سابق وزیر نے مبینہ طور پر ڈی ایچ اے فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکٹر 1-12 اور 1-16 میں اپنے رشتہ داروں کو پلاٹ الاٹ کیے تھے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔ وہ 2002 سے 2007 تک خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تحریک انصاف ، کور کمیٹی ، اجلاس، بنی گالہ ، طلب

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گال...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۱ شام ۳:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں جای ہے۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی تجویز پر بھی مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ معاہدہ کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔ اجلاس میں پرویز خٹک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کور کمیٹی کو پیش کریں گے۔ وزیراعظم نے پارٹی کی کور کمیٹی کو اعتماد میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۵ شام ۳:۴۵ شام

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کر لی۔ نواز شریف کو ضمانت کیلئے ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ میاں نواز شریف کی ضمانت ہونے پر کارکنوں نے جشن  منایا ۔ اسپتال کے باہر کارکنوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔  اس موقع پر شہباز شریف نے کہا عوام سے درخواست ہے نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کریں۔ پیر کے دن مریم نواز کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہو گی۔ شہبازشریف بولے مریم نواز نے بیٹی کے طور پر نوازشریف کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، سانحہ ساہیوال ، خصوصی عدالت ، فیصلے ، پنجاب حکومت ، اپیل ، ہدایت

وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت کے متعلق پنج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۳ شام ۵:۱۳ شام

  اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کر لیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلی فون رابطہ ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے کہا محمد نوازشریف کو اسپتال میں بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور اسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا محمد نوازشریف کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خدمات کی فراہمی وزیر اعظم کا نوٹس اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم عمران خان

حکومت کا آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ، اہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۱ شام ۷:۰۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور اعظم سواتی سمیت اہم وزارء سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔ آزادی مارچ حکومت روکنے کے لئے خیبرپختونخواہ حکومت اور پنجاب حکومت سے بھی مشاورت طلب کرلی گئی۔ مارچ کو کس کس جگہ پر روکا جائیگا، حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ وزیراعظم کو تمام وزراء اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت نے پارلیمان کا اجلاس طلب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، مخالف ، آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحمٰن ، حمایتی مدارس ، تفصیلات ، طلب

حکومت مخالف آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحم...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ شام ۴:۱۹ شام

 لاہور (92 نیوز) حکومت مخالف آزادی مارچ کے معاملے پر وزارت داخلہ نے صوبوں سے مولانا فضل الرحمٰن کے حمایتی مدارس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان کے بعد اہم ادارے متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اہم اداروں نے حکومت کو آزادی مارچ کی آڑ میں دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبوں سے مولانا فضل الرحمنٰ کے حمایتی مدارس،ان کے اساتذہ اور طلبا کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ دینے والی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب لاہور نے میسرز ری ڈیپ کے چیئرمین ریحا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ شام ۱۰:۱۱ شام

 لاہور (92 نیوز) سرکاری اور غیرسرکاری اداروں سے مسائل کے حل کے نام پر عوام سے مبینہ لوٹ مار کرنے والے ادارے کے خلاف نیب حرکت میں آگیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے میسرز ری ڈیپ کے چیئرمین ریحان اظہر کو 8 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق میسرز ریڈیپ کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے کام کرنے کا دعوی کیا جاتا ہے۔ ریڈیپ سے متعلقہ دیگر کمپنیوں اور عوام سے ہونیوالے والے معاہدات کی تفصیلات بھی نیب لاہور نے طلب کر لی ہیں۔ریڈیپ کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ فیس بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر ، بے نامی ، جائیدادیں ، ایکشن، یونس قدوائی ، اسلم مسعود ، طلب

ایف بی آر کا بے نامی جائیدادیں رکھنے والو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۸ شام ۳:۲۸ شام

 کراچی (92 نیوز) ایف بی آر نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سابق صدر  آصف زرداری کے 2 قریبی ساتھی یونس قدوائی اور اسلم مسعود کو طلب کر لیا گیا۔ ٹریبونل نے اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کی اہلیہ کو بھی طلبی کا نوٹس تھما دیا ۔ یونس قدوائی اور اسلم مسعود جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی نامزد ملزمان ہیں ۔ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانس آپریٹنگ آفیسر تھے اور انہیں جدہ سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے ۔ دوسری جانب سابق ڈی جی پارکس کیخلاف نیب نے گھیرا مزید تنگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر ، تاریخی ، تصفیہ ، طلب ، تنازع ، چینی ، وزیر خارجہ

کشمیر تاریخی تصفیہ طلب تنازع ہے ، چینی وز...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ دن ۱۰:۳۱ دن

 نیویارک (92 نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا اور کہا کشمیر تاریخی تصفیہ طلب تنازع ہے۔ چین ،ترکی اور ملائیشیا نے بھی اقوام متحدہ میں  مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔ پاکستان کے دوست ممالک نے بھرپور انداز میں کشمیریوں کے حق میں بات کی۔ جنرل اسمبلی میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد اور چینی وزیرخارجہ وانگ ژی  نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بھرپور آواز اٹھائی اور کہا مسئلہ کشمیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انتخابی ضابطہ اخلاق وزیراعظم الیکشن کمیشن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۴ شام ۷:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ۔ اس حوالے سے 16 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا جس کے مطابق حکومت نے نیکٹا کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ نیکٹا کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ مفاد عامہ کے لئے نئے اقدامات پر بحث کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ، طالبان ، مذاکرات ، منسوخی ، امریکی ایوان نمائندگان ، خارجہ امور کمیٹی ، زلمے خلیل زاد ، طلب

امریکا کی طالبان سے مذاکرات کی منسوخی پر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۹ شام ۱۲:۴۹ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے طالبان سے مذاکرات کی اچانک منسوخی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں نمائندے زلمے خلیل زاد کو طلب کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے زلمے خلیل زاد کو 19 ستمبر کو کھلی سماعت کے دوران افغان امن منصوبے پر جوابدہی کیلئے بلا لیا۔ کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین ایلیٹ اینجل نے کہا کہ انہوں نے سمن پر دستخط اس لیے کیے کیوں کہ امریکی  وزارت خارجہ خلیل زاد کو افغان امن منصوبے اور انتظامیہ کے لائحہ عمل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر تین بجے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ امریکہ پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ افغان امن عمل، مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز