Tag Archives: ضمنی الیکشن

کل ضمنی الیکشن نتیجہ کٹھ پتلی سیاست پیغام بلاول بھٹو

کل کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ کٹھ پتلی سیاست ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۱۵ شام ۷:۱۵ شام

 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کل کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ کٹھ پتلی سیاست کرنے والوں کیلئے ایک پیغام ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا گھوٹکی اور سندھ کےعوام کا شکرگزار ہوں۔ این اے 205 کی نشست پہلے سلیکٹیڈ کےساتھ تھی ، اب اپوزیشن کے پاس قومی اسمبلی میں ایک نشست بڑھ گئی۔ گھوٹکی ضمنی الیکشن میں کامیابی سیاسی یتیموں کے لیے واضح پیغام ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بولے عوام کےحقوق پر سودے بازی کرینگے تو عبرتناک انجام ہو گا ۔ آج ملک کےعوام مہنگائی کےسونامی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

این اے 205 ‏ گھوٹکی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز قومی اسمبلی ‏ ضمنی الیکشن ‏ پیپلزپارٹی ‏ محمد بخش مہر ‏ آزاد امیدوار ‏ احمد علی مہر

این اے 205 گھوٹکی کا انتخاب 5 دن کیلئے موخر

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کو الیکشن کمیشن نے  پانچ دن کے لیے مؤخر کردیا۔ ضمنی الیکشن اب  23 جولائی کو ہوں گے ،پیپلزپارٹی کے محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار احمد علی مہر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ نوٹس الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر جاری  کیے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن بروقت نہ ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۰۴ دن ۹:۰۴ دن

 گھوٹکی (92 نیوز) این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن بروقت نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے ایک ہفتے تک الیکشن مؤخر کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 205 گھوٹکی کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی امیدوار کی اہلیت کا فیصلہ 16 جولائی کو سنانا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے سفارش کی ہے کہ حلقہ کے بیلٹ پیپرز فیصلے تک نہ چھاپے جائیں، صوبائی الیکشن کمشنر نے ایک ہفتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ‏ حکومتی ارکان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز رانا ثنااللہ ‏ ن لیگ ‏ باغی ارکان ‏ وزیراعلیٰ پنجاب ‏ عثمان بزدار ‏ غیر فطری اتحاد ‏ منطقی انجام ‏ اے پی سی ‏ رہی سہی ساکھ ‏ وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ بغاوت کا اعتراف ‏ وزیراطلاعات پنجاب ‏ صمصام بخاری ‏ پارٹی قیادت ‏ ضمنی الیکشن ‏ شہباز گل ‏ پنجاب اسمبلی

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کیساتھ بھی مخل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) رانا ثنااللہ کو ن لیگ کے باغی ارکان  کے حوالے سے بیان مہنگا پڑگیا ،حکومتی رہنماؤں نے کھری کھری سنا ڈالیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ،اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، رانا ثناء اللہ نے اپنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

election 2

پی کے 30 مانسہرہ ، پی ٹی آئی کے احمد شاہ ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۵۵ دن ۷:۵۵ دن

مانسہرہ ( 92 نیوز) پی کے 30 مانسہرہ  کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احمد شاہ نے میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی نے ن لیگ سے پی کے 30 مانسہرہ کی نشست چھین لی ، احمدشاہ چھیالیس ہزار 438 ووٹ لیکر کامیاب قرار  ، مسلم لیگ ن کے مظہر علی قاسم 39 ہزار 945 ووٹ لے سکے ، الیکشن کمیشن نے غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے امیدوار عطاء اللہ 1402 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔ حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار830 تھی جن میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولنگ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی کا ضمنی میدان سج گیا، پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ ووٹنگ شام پانچ بجے تک  بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی ، پی ایس پی اور پی پی پی کے امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز اور پانچ سو چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی حاصل ہو گا۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی۔ انتخابی سامان کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی میں پی ایس 94 ضمنی الیکشن کی انتخابی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ دن ۸:۲۳ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس 94 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ پی ایس 94 پرضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کل ہو گی۔ 27 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی ، پی ایس پی اور پی پی پی کے امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز اور پانچ سو چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی حاصل ہو گا۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی۔ انتخابی سامان کی ترسیل آج ہو گی۔ انتخابی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز