Tag Archives: ضلعی انتظامیہ ‏

راولپنڈی، 24 گھنٹوں،94 شہری،ڈینگی،شکار ، ضلعی انتظامیہ،92 نیوز

راولپنڈی، 24 گھنٹوں میں مزید 94 شہری ڈینگی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۸ شام ۳:۱۸ شام

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 94 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ مجموعی طور پر مرض کا شکار افراد کی تعداد 1374 ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کی زیادہ تر تعداد ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈینگی کا مرض راولپنڈی کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں سر اٹھا رہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم عاشور ‏ ریسکیو 1122 ‏ ڈیوٹی پلان ‏ لاہور ویب ڈیسک ‏ ضلعی انتظامیہ ‏ محرم الحرام ‏ جلوس و مجالس

یوم عاشور کیلئے ریسکیو 1122 کا ڈیوٹی پلان ج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ دن ۱۰:۴۵ دن

لاہور(ویب ڈیسک )ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم عاشور  پر ریسکیو 1122 کا ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ۔ محرم الحرام کے جلوس و مجالس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈیوٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ جاری کردہ پلان کے مطابق یوم عاشور پر  ریسکیو 1122 کے 500 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہوں گے  جو مختلف امام بارگاہوں سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے  ، 50 ایمنبولینسز   مختلف پوائنٹس پر کھڑی ہوں گی۔ پلان کے مطابق فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں مختلف پوائنٹس پر موجود ہوں گی اور55 ریسکیو موٹر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ضلعی انتظامیہ یوم انسداد ڈینگی انسداد ڈینگی یوم ‏ ڈی سی لاہور صالحہ سعید سرکاری دفتر صفائی ستھرائی

ضلعی انتظامیہ کا آج انسداد ڈینگی ڈے منان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

لاہور( نیٹ نیوز)ضلعی انتظامیہ لاہور نے آج  (جمعرات کو) انسداد ڈینگی ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تمام سرکاری دفتر میں صفائی ستھرائی کی جائے گی اوردفاتر کی چھتوں کو چیک کیا جائے گا ، تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز تیاریاں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں واک کا اہتمام کیا جائے گا اور ضلعی سطح پر بھی واک کا اہتمام کیا جائے گا ، واک میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ ڈی سی لاہور نے ضلعی سطح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ضلعی انتظامیہ مسلم لیگ نون سنٹرل سیکرٹریٹ دو پارک واگزار

مسلم لیگ نون کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے متصل دو ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۴۵ شام ۸:۴۵ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ نون کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے متصل دو پارکوں کو واگزار کرا لیا۔ عوامی خدمات اور فلاح کی دعوے داروں نے ماڈل ٹاؤن میں بچوں کے دو ملحقہ پارکوں پر قبضہ کر لیا۔ قبضے کا معاملہ نوٹس میں آنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا کی قیادت میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں ایک سو اسی ایچ سے متصل بچوں کے لئے دو پارکوں  کو واگزار کرا لیا گیا۔ پرائیویٹ گرڈاسٹیشن، ویٹنگ ایریا اور جنریٹر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ کسی بھی اجلاس کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بچی فرشتہ ، قتل ، کیس ، پولیس ، جیو فینسنگ ، رپورٹ

فرشتہ کیس میں جوڈیشل انکوائری افسر دو روز...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) فرشتہ کیس میں ضلعی انتظامیہ تذبذب کا شکار ہو گئی ،  جوڈیشل انکوائری افسر  2 روز بعد ہی تبدیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی فرشتہ کے کیس میں ضلعی انتظامیہ تذبذب کا شکار نظر آتی ہے ، جوڈیل انکوائری افسر کو دو روز بعد ہی تبدیل کر دیاگیا۔ دوسری جانب غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او اور تفتیشی کو گرفتار کر لیا گیا  ہے جب کہ پوسٹمارٹم میں تاخیر پر پولی کلینک کے میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حضرت مادھو

حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کی تین ر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۵۷ شام ۶:۵۷ شام

لاہور (92 نیوز) حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات جاری  ہیں ۔ میلہ چراغاں پر ہزاروں عقیدتمندوں نے دھمال ڈال کر اپنے  اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ، ملک بھر سے آئے زائرین مزار تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں۔ رقصِ مستانہ کرتے  درویشِ خدامست مادھو لعل حسین کے عقیدت مند ہیں ، ان کی یہ دھمال اللہ کے ولی سےبے لوث عقیدت کااظہارہے۔ صوبائی وزیر اوقاف  پیر سیدسعیدالحسن شاہ نے اس موقع پر خصوصی دعا کروائی ،  صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ اولیا کرام محبت اور خلوص کا درس دیتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ

کوئٹہ ، کروڑوں مالیت کی فینسی اسٹریٹ لائٹ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ دن ۹:۴۷ دن

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ بیوٹی فکیشن کا منصوبہ ناکام ہو گیا ، سٹرکوں پر لگائی گئی کروڑوں مالیت کی فینسی اسٹریٹ لائٹس ایک ماہ بعد ہی خراب ہو گئی جبکہ اکثرسٹرکوں سے بجلی کے تار بھی چوری ہوگئے ۔ صوبائی دارلحکومت میں کروڑوں روپے کا بیوٹیفکیشن منصوبہ تاحال مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا ، اسی منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر کی بیشتر اہم شاہراہوں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے اسٹریٹس فینسی لائٹس نصب کی گئیں تھیں  جو محض ایک ماہ ہی روشن رہنے کے بعدجواب دے گئیں ۔ جناح روڈ پر لگی ان لائٹس کی بیشتر بدتیاں گل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتح...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال  ہے جس کے باعث  10 ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں ۔ حالیہ طوفانی بارشوں اور برف باری نے بلو چستان بھر میں تباہی مچادی  ہے ، کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی  سے سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے  جبکہ رابطہ سٹرکیں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث  تاحال شاہراہیں بند ہے  ۔ نوشکی ،چاغی ،واشک ، قلعہ عبد اللہ ، زیارت، پشین سمیت دیگر علاقوں میں بھی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی پانی گھر وں میں داخل ہوگیا ہے ،بڑی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملتان میں گوالوں کے لئے بنائے جانے والے م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۶:۲۲ شام ۶:۲۲ شام

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں گوالوں کے لیے بنائے جانے والے منصوبے میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ۔ ضلع کونسل چیئرمین کے جعلی دستخط کر کے رہن شدہ کروڑوں روپے کی اراضی گوالا منصوبہ کے نام پر فروخت کر دی گئی۔ ضلع کونسل حکام نے گوالا منصوبہ کے مالکان سابق ایم پی اے اسحاق بچہ اور ان کے بیٹوں کے خلاف کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن حکام سے رجوع کر لیا ہے۔ ملتان میں متی تل روڈ پر 2003 میں گوالوں کے لئے رہائشی منصوبہ شروع کیا گیا تھا ۔ جس میں کروڑوں روپے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز