Tag Archives: صورتحال

وزیرخارجہ کا سعودی عرب کے ہم منصب سے ٹیلی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۳۹ شام ۱:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور جنوبی کورین ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے کیئے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اور امن کی خراب صورتحال پر گفتگو کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ غاصبانہ اقدامات کرکے جبرا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ طاقت کے زور پر مسلمانوں کی اکثریت، اقلیت میں بدلنے کے درپے ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نہتے کشمیریوں کو تالا بندی اور بد ترین کرفیو کا سامنا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم کے عا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن ۸:۳۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ کو فون کیے۔ عمران خان نے کہا بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کا اردن کے شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدرایمونئیل  میکرون سے  ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے دونوں سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تفصیلاً آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم  نے بتایا کہ  مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور انسانی حقوق کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں رائے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۴۲ شام ۲:۴۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نادرا ہیڈکواٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں ملاقاتوں کا شیڈول طے کر رہے ہیں۔ عمران خان کشمیر کا مقدمہ بڑے ٹھوس انداز میں جنرل اسمبلی میں رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔ پاکستان نے بار بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن مودی سرکار ایک سال سے گھونگھٹ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‎ اقوام متحدہ کو کشمیر میں صورتحال کو ابت...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا اقوام متحدہ کو کشمیر میں صورتحال کو ابتر ہونے سے روکنا ہو گا۔ حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی قائم مقام انڈر  سیکرٹری جنرل برائے پیس آپریشنز خالد خیری سے ملاقات ہوئی جس میں ملیحہ لودھی نے کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کشمیر میں کرفیو اور انسانیت سوز پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں۔ بھارتی بربریت سے حالات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کابینہ اجلاس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتح...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۴۱ شام ۶:۴۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کابینہ اجلاس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم نے قوم سے خطاب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ کابینہ نے جمعتہ المبارک کو قومی یکجہتی منانے کے فیصلے کی توثیق کی ۔ انہوں نے کہا کشمیر کی خاطر پوری قوم کا سڑکوں پر نکلنا دنیا کو ڈومور کا پیغام ہو گا۔ جمعہ کے روز تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم کا شہزادہ محمد بن سلمان سے رابط...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام ۱۲:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  مسلسل عالمی رہنماؤں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، ادویات اور خوراک کی قلت سمیت وادی کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں جاری  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے بھی بتایا۔ سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق عمران خان سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قربانی وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عید الاضحی

کشمیر کی خطرناک صورتحال کی گونج پوری دنیا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۴ شام ۳:۰۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کشمیر کی خطرناک صورتحال کی گونج پوری دنیا کو سننی چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔  بھارت پر ہندونسل پرست، فاشسٹ قیادت اور آئیڈیالوجی نے ایسے ہی قبضہ جما لیا ہے جیسے نازیوں نے جرمنی پر قبضہ جمایا تھا۔ The World must also seriously consider the safety & security of India's nuclear arsenal in the control of the fascist, racist Hindu Supremacist Modi Govt. This is an issue that impacts not just the region but the … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سلامتی کونسل، ارکان، کشمیر، انسانی حقوق، صورتحال، تشویش ، چینی مندوب

سلامتی کونسل کے ارکان کو کشمیر میں انسانی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ شام ۱۱:۵۴ شام

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں چین کے مندوب ژانگ جون نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان  کو جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت کشیدہ اور خطرناک ہے جبکہ سلامتی کونسل کے ارکان کی رائے تھی کہ متعلقہ فریقین کوکوئی بھی یکطرفہ اقدام اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس میں روس نے پاکستانی موقف کی حمایت کر دی۔ روس کے اقوام متحدہ میں اول نائب مستقل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف صدر آزاد کشمیر مسعود خان ملاقات مقبوضہ کشمیر صورتحال تبادلہ خیال

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۲۸ شام ۵:۲۸ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال زیر غور آئی۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر کثیرالجہتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ محمود قریشی وزیراعظم ملاقات مقبوضہ کشمیر صورتحال بریفنگ

شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات، مق...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ دن ۹:۳۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی ‏تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین ‏میں چینی قیادت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہونے والی گفتگو سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر حکومت کی  آئندہ کی حکمت ‏عملی پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‏ چین کے دورے سے متعلق وزیر خارجہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت، مقبوضہ کشمیر، صورتحال، جائزہ کمیٹی، توسیع ،فیصلہ

حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ شام ۱۱:۱۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کیا جائیگا۔ آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشم...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔ بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے سے گریز  کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک کو ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل  کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی دفتر خارجہ کا  ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۲ شام ۱۱:۵۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہو گی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مشاورت ہو گی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ مسلم ممالک سمیت عالمی دنیا سے رابطوں متعلق بھی بات چیت ہو گی۔ اجلاس  سہ 3 بجے ہو گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی سعودی عرب سے وطن واپس بلا لیا گیا۔ شاہ محمود قریشی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا مقبوضہ کشمیر کی صور...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ شام ۱۰:۱۸ شام

سری نگر (92 نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یک طرفہ بھارتی فیصلے سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گی، اس فیصلے نے کشمیری لوگوں کو کنارے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شہری آزادی اور ذرائع مواصلات پر پابندی  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مرضی کے بغیر فیصلے کئے جارہے ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز رابطوں کیلئے سٹیلائٹ فون استعمال کررہے ہیں۔متعدد مقامات پر پٹرول … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مہاراشٹر سڑکوں خراب صورتحال کانگریسی رہنما انجینئر کیچڑ پھینک

مہاراشٹر میں سڑکوں کی خراب صورتحال پر کان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۰۴ شام ۲:۰۴ شام

نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سڑکوں کی خراب صورتحال پر کانگریسی رہنما اور حامیوں نے انجینئر پر کیچڑ پھینک دیا۔ قانون ساز اسمبلی کے رکن اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے  اور حامیوں نے  انجینئر پر اُس وقت کیچڑ پھینکا جب وہ ایک پُل کا معائنہ کر رہے تھے۔ مشتعل افراد نے انجینئر کو دھکے بھی دیئے اور بعد میں پُل سے باندھ دیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے  نتیش رانے سمیت سولہ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز