Tag Archives: صمصام بخاری

خود خادم اعلی ٰ چہرہ صمصام بخاری وزیر اطلاعات پنجاب

خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے متعلق برطانوی کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا۔ حکومتی وزرا اور معاونین برطانوی اخبار کی رپورٹ پر شریف خاندان پر برس پڑے۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ تمام چیزیں کھل کر سامنے آچکی ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاملہ انکوائری کمیشن میں لے جانے کا اعلان کیا ، مزید گرفتاریوں کا عندیہ بھی دے دیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کہتے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیخوں کی اصل وجہ 10 سال کا حساب مانگنا ہے ، ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ شام ۱۲:۳۱ شام

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ چیخوں کی اصل وجہ گزشتہ 10برسوں کا حساب مانگنا ہے ، نوازلیگ کو اپوزیشن میں آنے کے بعد ہی ورکرز کنونشن کیوں یاد آگئے؟۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انارکی پھیلانے کیلئے نوازلیگ نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے ، عوام کسی کی کرپشن کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے کرپشن بچانے کیلئے جھوٹ کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے، چیخوں کی اصل وجہ گزشتہ 10برسوں کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عدلیہ متنازعہ صمصام بخاری ڈراپ سین شہباز گل لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اطلاعات پنجاب

عدلیہ کو متنازعہ بنا کر نہیں بچا جا سکتا، ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۲۸ شام ۶:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے مریم نواز شریف کی جانب سے مبینہ ٹیپ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو متنازعہ بنا کر خود کو نہیں بچایا جا سکتا ،  ن لیگ نے پھر عدلیہ  پر حملہ کیا  لیکن منہ کی کھانا پڑ گئی ۔  شہبازگل بولے بیگم صفدر کی پریس کانفرنس کا ڈراپ سین ہوگیا،جج کے انکار کے بعد شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ حکومتی ترجمانوں نے  جج ارشد ملک کی ویڈیو کو پراپیگنڈا قرار دے دیا،  وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کہتے ہیں نواز لیگ سیاست کو پوائنٹ آف نو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رانا ثناء اللہ صمصام بخاری لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر اطلاعات پنجاب ‏

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے ، ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ دن ۱۰:۰۰ دن

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، سسٹم کی کمزوری ہے ورنہ انہیں بہت پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا، ظلم کی انتہا کرنیوالے بالآخر قانون کے کٹہرے میں آ ہی گئے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی درست نہیں، عدالتیں آزاد ہیں،جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے، نواز لیگ کی توپوں کا رخ ہمیشہ غلط سمت میں رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا، یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ‏ حکومتی ارکان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز رانا ثنااللہ ‏ ن لیگ ‏ باغی ارکان ‏ وزیراعلیٰ پنجاب ‏ عثمان بزدار ‏ غیر فطری اتحاد ‏ منطقی انجام ‏ اے پی سی ‏ رہی سہی ساکھ ‏ وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ بغاوت کا اعتراف ‏ وزیراطلاعات پنجاب ‏ صمصام بخاری ‏ پارٹی قیادت ‏ ضمنی الیکشن ‏ شہباز گل ‏ پنجاب اسمبلی

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کیساتھ بھی مخل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) رانا ثنااللہ کو ن لیگ کے باغی ارکان  کے حوالے سے بیان مہنگا پڑگیا ،حکومتی رہنماؤں نے کھری کھری سنا ڈالیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ،اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، رانا ثناء اللہ نے اپنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ٹی ایم ملک دشمن نہیں ، کچھ گروپ ملک دشم...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۰۷ شام ۳:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی ایم ملک دشمن جماعت نہیں بلکہ کچھ گروپ ملک دشمنی کی بات کرتے ہیں ۔ وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری  کا کہنا ہے کہ  پشتون ہمارے سر کا تاج ہیں، محسن داوڑ اور علی وزیر نے جو کام کیا اس پر کارروائی ہونی چاہیے، دونوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ قابل شرم ہے،  کچھ لوگ  پٹھانوں کے جذبات سے کھیل کر سیاست کرتے ہیں، بلاول سے ایڈز پر سوال کرتے ہیں وہ محسن داوڑ کی بات کرتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تبدیلی آرہی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا، صمصام بخاری

تبدیلی آرہی ہے ، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۵۷ شام ۳:۵۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ تبدیلی آ رہی ہے، انشاء اللہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ تبدیلی آرہی ہے ، آئندہ 6ماہ میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے، سابقہ حکومت کی ترقی لاہور کے چند علاقوں سے باہر نہیں نکلی۔ انہوں نے کہا کہ  تحفظات کے باوجود ماضی کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں، نواز لیگ نے آخری سال الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا، نوا ز لیگ کے جاری منصوبوں کےلئے 35سے40سال درکار ہیں۔ سید صمصام بخاری نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صمصام بخاری پنجاب وزیر اطلاعات نائنٹی ٹو نیوز میڈیا انڈسٹری

نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے نائنٹی ٹو...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ شام ۱۱:۲۰ شام

 لاہور (92 نیوز) صمصام بخاری پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات بن گئے۔ صمصام بخاری نے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔ عہدے کا حلف لینے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے نائنٹی ٹونیوز کے دفتر کا دورہ کیا جہاں سی ای او 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد رشید نے انکا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ میڈیا انڈسٹری میں 92 نیوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دنوں میں 92 نیوز ملک، قوم اور افواج کے ساتھ کھڑا رہا جو قابل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز