Tag Archives: صلاح الدین

کامونکی میں صلاح الدین کے والد نے رحیم یا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۸ شام ۶:۰۸ شام

 کامونکی (92 نیوز) کامونکی میں صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کو مبینہ قتل معاف کر دیا۔ مقتول کے والد کے تین مطالبات میں سے دو  پنجاب حکومت نے تسلیم کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق 2 مطالبات میں گاؤں کی پکی سڑک اور سوئی گیس کی فوری فراہمی شامل ہے۔ معافی نامہ موضع گورالی کی جامع مسجد میں لکھا گیا۔ معافی نامے کے دوران قائم مقام ڈی سی گوجرانوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔   صلاح الدین نے اے ٹی ایم سے کارڈ چرائے اور کیمرے کو منہ چڑایا تھا۔ پولیس نےحراست میں لے کر مبینہ طور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دوبارہ پوسٹمارٹم ‏ صلاح الدین ‏ قبر کشائی ‏ کامونکی ‏ ‏92 نیوز پولیس حراست

دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے صلاح الدین کی قبر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام ۶:۳۶ شام

کامونکی ( 92 نیوز) پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے لئے قبر کشائی کی گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی کی زیر نگرانی قبر کشائی کا عمل  ہوا۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ دوبارہ پوسٹمارٹم اور قبر کشائی سے  بہت تکلیف ہوئی ، تفتیش کا نظام بہتر ہونا چاہئے ۔ میڈیکل بورڈ نےصلاح الدین کے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل کرلیا ،  نمونے فرانزک لیب لاہور جائیں گے اور وہیں سے حتمی رپورٹ جاری ہوگی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ سے صلاح الدین کی میت گورالی کیلئے روانہ کر دی گئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس حراست صلاح الدین سپرد خاک کامونکی ‏ ‏92 نیوز رحیم یارخان ‏ ذہنی معذور ‏ اے ٹی ایم

صلاح الدین موت سے قبل جسمانی تشدد کا نشان...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۷ شام ۶:۵۷ شام

 رحیم یارخان (92 نیوز) رحیم یارخان میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کی فرانزک رپورٹ آگئی۔ رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائیں بازو اور پیٹ کے بائیں حصہ پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ خون کے لوتھڑے جمے ہوئے تھے۔ صلاح الدین کو پھیپھڑوں کی بیماری تھی۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ موت میں تشدد اور پھیپھڑوں کی بیماری کے ساتھ مل کر نیورجینک شاک سمیت کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں صلاح الدین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صلاح الدین والد پوسٹمارٹم رپورٹ رحیم یار خان ‏ 92 نیوز جوڈیشل مجسٹریٹ قبر کشائی

صلاح الدین کے والد کا پوسٹمارٹم رپورٹ پر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۶ شام ۱:۳۶ شام

رحیم یار خان( 92 نیوز) پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے پوسٹمارٹم رپورٹ پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے قبر کشائی کی درخواست کر دی۔ صلاح الدین کے والد افضال نے جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کی عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دائر کی جس میں صوبائی میڈیکل بورڈ سے لاش پر تشدد کے نشانات کو  بھی دوبارہ نوٹ کرنے کی استدعا کی گئی ۔ وکیل کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں دانستہ طور پر تشدد کی نشاندہی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صلاح الدین ذہنی مریض مشتبہ حرکات اسلام آباد روزنامہ 92نیوز انسانی حقوق کمیشن پاکستان ‏ فیکٹ فائنڈنگ مشن

صلاح الدین ذہنی مریض ،دو بار جیل میں رہا، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۶ شام ۳:۰۶ شام

اسلام آباد(روزنامہ 92نیوز) صلاح الدین ذہنی مریض قرار  دے دیا گیا ، انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مشکوک حرکات کی بناء پر  صلاح الدین پہلے بھی دو بار جیل جا چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کے ممبران ڈاکٹر بشیر ایچ شاہ اور صفدر چودھری نے پولیس تشددسے ہلاک ہونیوالے شہری صلاح الدین کے گاؤں کا دورہ کیا اور اس کے والد، بھائی اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اورصلاح الدین بارے معلومات حاصل کیں۔ فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین مرغی کے بچوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب حکومت نے صلاح الدین کا دوبارہ پوسٹ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے ورثا کا مطالبہ مان لیا۔ گزشتہ روز پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد اور اہل خانہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی ۔ صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے تھے ۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے  پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ  صلاح الدین جیسے بے گناہوں کو بچانے کے لئے پولیس نظام میں اصلاحات کی جائیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس ، حراست ، ہلاک ، صلاح الدین ، والد ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آٹھ ، مطالبات

پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۴ شام ۴:۱۴ شام

لاہور (92 نیوز) پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد اور اہل خانہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات ہوئی۔ صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے  پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  صلاح الدین جیسے بے گناہوں کو بچانے کے لئے پولیس نظام میں اصلاحات کی جائیں۔ صلاح الدین کی قبر کشائی کی جائے تاکہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کرکے حقائق سامنے لائے جا سکیں، قتل میں ملوث ایس پی حبیب کو معطل کیا جائے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

Remove term: پولیس پولیسRemove term: حراست حراستRemove term: انتقال انتقالRemove term: صلاح الدین صلاح الدینRemove term: والد والدRemove term: پوسٹمارٹم رپورٹ پوسٹمارٹم رپورٹRemove term: عدم اطمینان عدم اطمینان

پولیس کی حراست میں انتقال کرنیوالے صلاح ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ شام ۹:۳۰ شام

رحیم یار خان (92 نیوز) پولیس کی حراست میں انتقال کرنے والے صلاح الدین کے والد نے پوسٹمارٹم رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ والد نے کہا پوسٹمارٹم رپورٹ کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔ اپنے بیٹے کو خود  غسل دیا، دوسرے بیٹے نے تصاویر بنائی، ساری تصویریں ٹھیک ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیس کی خود انکوائری کریں، پنجاب پولیس سے تفتیش نہیں کروانا چاہتا۔ دوسری طرف ڈی پی او رحیم یار خان نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست دے دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل  نے کہا ایس ایچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس حراست صلاح الدین سپرد خاک کامونکی ‏ ‏92 نیوز رحیم یارخان ‏ ذہنی معذور ‏ اے ٹی ایم

پولیس حراست میں دم توڑنے والا صلاح الدین ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۳ شام ۱:۲۳ شام

کامونکی ( 92 نیوز) رحیم یارخان پولیس حراست  میں دم توڑنے والا صلاح الدین کامونکی میں سپردخاک کر دیا گیا ،  صلاح الدین کے والد کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او ،تفتیشی اور اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، صلاح الدین کی مبینہ  پولیس  تشدد سےہلاکت پر اہل علاقہ  میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ رحیم یارخان پولیس کی بربریت کا نشانہ بننے والے ذہنی معذور صلاح الدین  کو کامونکی میں سپردخاک کردیا گیا،نماز جنازہ  میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او محمود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صلاح الدین پولیس حراست انکوائری ‏92 نیوز اے ٹی ایم

صلاح الدین کا پولیس حراست میں انتقال، انک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ دن ۱۱:۴۴ دن

رحیم یار خان ( 92 نیوز) اے ٹی ایم مشینیں توڑ کر کارڈ چوری کرنے والا ملزم صلاح الدین   رحیم یارخان پولیس کی حراست میں انتقال کر گیا،ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ملزم صلاح الدین پرتشددکرتے رہے ہیں ، مقتول والد کا کہنا تھا کہ بیٹا ذہنی معذورتھا،پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اے ٹی ایم مشینیں توڑ کر کارڈ چوری کرتے ہوئے ٹیڑھی میڑھی شکلیں بنانے والا ملزم پولیس حراست میں موت کئی سوال چھوڑ گئی ، صلاح الدین کےورثا شیخ زید اسپتال رحیم یار خان پہنچے تو لاش دیکھ کر آب دیدہ ہوگئے۔ ملزم صلاح الدین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز