Tag Archives: صفائی مہم ‏

سندھ، صفائی مہم، غیر موثر، وزیراعلیٰ سندھ، کراچی، 92 نیوز

سندھ میں جاری صفائی مہم غیر موثر ہونے لگی

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ دن ۹:۴۵ دن

کراچی (92 نیوز) سندھ میں 21 ستمبر سے شروع کی گئی صفائی مہم غیر موثر ہونے لگی، وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے 18 ارکان کو مانیٹرنگ کمیٹی میں شامل کیا تھا لیکن صوبائی وزراء نے خود کو گھروں تک ہی محدود کر لیا ہے جس کے باعث مانیٹرنگ کمیٹیاں غیرفعال ہو گئی ہیں۔ سندھ سرکار کی صفائی مہم جاری ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی مختلف علاقوں میں طوفانی دورے کئے، مہم کا کپتان میدان میں ہے لیکن کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی سے صفائی مہم غیر موثر ہونے لگی، صوبائی وزراء اپنے ہی علاقوں میں جانے سے کترانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صفائی مہم ‏ گیارہواں روز ‏ جوں کی توں ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وزیراعلیٰ سندھ

صفائی مہم کا گیارہواں روز ، کراچی کی حالت ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ شام ۱۲:۱۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کو کچرے اور گندگی سے صاف کرنے کیلئے سندھ حکومت کی صفائی مہم کو 10 دن مکمل  آج گیارہواں روز ہے  لیکن شہر کی حالت جوں  کی توں ہے ۔ صفائی مہم  کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے دورے بھی کیے  لیکن اس کے باوجود آج بھی شہر کا بڑا حصہ گندگی سے اٹا ہوا ہے ، شہری کہتے ہیں اعلانات کی بجائے کام کیا جائے ۔ صفائی مہم صرف ٹویٹر پر چل رہی ہے ، سعید غنی کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر  ہیں ، شہر کو صاف کرنے کیلئے ایک کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صفائی مہم ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏ میئر کراچی ‏ مرتضی وہاب

صفائی مہم کے باوجود کراچی صاف ہونےکا نام ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں وفاقی حکومت اور میئر کراچی کے بعد سندھ حکومت نے صفائی مہم شروع کی ہے،لیکن شہرہے کہ صاف ہونےکا نام ہی نہیں لےرہا، آج بھی جگہ جگہ کچرےکےڈھیر موجود ہیں ، سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب کہتےہیں کراچی کو صاف کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں کچرا ہے اور کچرے پر سیاست کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے  شہر میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے لیکن  جگہ جگہ کچرے کےڈھیر جوں کے توں موجود ہیں ۔ گٹروں سےابلتاپانی بھی شہریوں  کاامتحان لےرہاہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعلیٰ سندھ ، صفائی مہم ، دوسرے ، دن ، کراچی ، علاقوں ، دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا صفائی مہم کے دوسرے دن ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۰ شام ۱۲:۱۰ شام

 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صفائی مہم کے دوسرے دن کے آغاز پر ہی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کچرا اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا ۔ مراد علی شاہ سب سے پہلے لیاری پہنچے جہاں شہریوں کے مسائل سنے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری میں قائم تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اپنے دفتر کے باہر موجود کچرا نظر نہیں آرہا ۔ مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر افسران کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت سندھ ‏ کراچی ‏ صفائی مہم ‏ ‏92 نیوز

حکومت سندھ نے کراچی میں صفائی مہم شروع کر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۱ شام ۶:۴۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ، ضلع وسطی سمیت کئی علاقوں کی سڑکیں صاف کر دی گئیں جبکہ  گندگی کے ڈھیر اٹھنے پر شہریوں نے  بھی سکھ کا سانس لیا۔ حکومت سندھ کی جاری کردہ صفائی مہم پہلے ہی روز بد نظمی کا شکار ہو گئی ،  ضلع شرقی میں  صفائی کا کام بدنظمی کا شکار ہوا ۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی صفائی کا مہم کا جائزہ لینے شہر کے دورے پر نکل  آئے،کلفٹن میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ برہم ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صفائی مہم ‏ ٹویٹر ‏ سعید غنی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز سندھ ‏ وزیر اطلاعات ‏ میئر کراچی ‏ علی زیدی ‏

صفائی مہم صرف ٹویٹر پر چل رہی ہے ، سعید غن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۱ شام ۳:۳۱ شام

کراچی  ( 92 نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات سعیدغنی میئر کراچی اور علی زیدی پربرس پڑے،کہاکہ صفائی مہم صرف ٹویٹر  پرچل رہی ہے،نالوں کاکچراسڑکوں اورپارکوں میں پھینکاجارہاہے،بتایاکہ سندھ حکومت کراچی میں 115ارب روپے لگانےجارہی ہے ۔ سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب نے کہاکہ وسیم اخترکو فوٹو سیشن کےعلاوہ کچھ نہیں آتا۔ کراچی میں ہرجگہ کچرا ہی کچرا ہے  جس پر شہری اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں ۔وزیراطلاعات سندھ نےوسیم اختراور علی زیدی پر تنقید کےتیر چلائے اور کہاکہ صفائی مہم ٹویٹر پرچل رہی ہے ، سعید غنی نے کہاکہ میئرکراچی سندھ حکومت کو ٹیکس دینےسے منع کررہے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میئر کراچی کو سعودآباد میں صفائی مہم سڑکو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

 کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کو ملیر کے علاقے سعودآباد میں صفائی مہم سڑکوں سے شروع کرنا مہنگا پڑگیا ۔ علاقہ مکینوں نے کے ایم سی کی ٹیم کو گھیر کر احتجاج کیا اور سڑکوں سے پہلے گلیاں مُحلے صاف کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ خواتین سمیت علاقہ مکین کے ایم سی کیخلاف پھٹ پڑے اور مُحلے صاف نہ کرنے پر کے ایم سی اور میئر کیخلاف دل کی خوب بھڑاس نکالی ۔ میئر وسیم اختر پہنچے تو سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ بارشوں کے بعد ابھی تک گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ کچرا ‏ وفاقی وزیر علی زیدی ‏92 نیوز گندگی سے پاک ‏ موثر انداز ‏ کراچی چیمبر ‏ صفائی مہم ‏ بحری امور ‏

کراچی کا کچرا صاف کرکے ہی دم لیں گے،وفاقی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ شام ۸:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کی ٹھان لی، مہم کو مزید موثر انداز میں چلانے کا عزم دہرادیا، کہا کہ  کچرا صاف کرکے ہی دم لیں گے، ادھر کراچی چیمبر آف کامرس نے صفائی مہم میں ایک کروڑ دینے کا اعلان بھی کردیا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کی ٹھان لی ،  چیمبر آف کامرس میں خطاب کے دوران کہا کہ اب پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا، شہرکا کچرا صاف کرکے دم لیں گے۔ وفاقی وزیر نے شہر قائد کے مسائل کے حل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آؤ کراچی صاف کریں ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏ سندھ حکومت ‏ صفائی مہم ‏ ایف ڈبلیو او ‏ گجرنالہ نہرخیام لانڈی ‏ کورنگی ‏ علی زیدی ‏ تحریک انصاف

آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہو گئی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام ۳:۵۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کی آؤ کراچی صاف کریں  مہم شروع ہو گئی ۔  سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم کی حمایت کردی ۔  ایف ڈبلیو او نے گجرنالہ،نہرخیام،لانڈی اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں قائم نالوں سےکچرا نکالنے کام شروع کردیا ،شہریوں نےصفائی مہم پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی محنت رنگ لے آئی اور آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہوگئی ، ایف ڈبلیواو نے شہرکے بڑے نالوں کوصفائی شروع کردی،بڑی مشینوں کے ذریعے نالوں سے کچرا نکالاجارہاہے۔ مہم کے پہلے دن نہرخیام،گجرنالہ اورلانڈھی میں بڑے نالے کی صفائی کی جارہی ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ صفائی مہم ‏ شوبز ‏ ستارے ‏ ‏92 نیوز پاکستان تحریک انصاف ‏ علی زیدی ‏ کراچی صفائی مہم

کراچی صفائی مہم میں شوبز کے ستارے بھی مید...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ شام ۱۲:۵۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کی کراچی صفائی مہم میں شوبز کے ستارے بھی اتر آئے ، جنہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں سے درخواست کردی ۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب  کراچی  ہے لیکن سب سے زیادہ مسائل کا گڑھ بھی ہے  جس کی گلیاں، محلے اور بازار  ،ہر جگہ کچرے کے ڈھیر  ہیں ۔ معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے صفای مہم کا افتتاح کردیا ۔ آج سے پہلے مرحلے میں بڑے نالوں کی صفائی شروع کی جائے گی ، صفائی مہم میں 10 ہزار سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ دبئی ‏ علی زیدی ‏ ‏92 نیوز صفائی مہم صوبائی حکومت تنقید کے نشتر ‏ ایف ڈبلیو او ‏ پاک فوج ‏ میئر کراچی وزیر اعلیٰ سندھ ‏ تعاون کی اپیل وسیم اختر نالوں کی صفائی شہر قائد کے پی ٹی ‏ رجسٹریشن ‏ رضاکارانہ

کراچی کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے ، علی زیدی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۳ شام ۸:۵۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی کا پیسہ دبئی چلاجاتا ہے ، دبئی میں کچھ پیسے کم بھیج کر  شہر پر لگا دیں تو صاف ہو جائے گا۔ کراچی میں صفائی مہم سے متعلق وفاقی وزیر علی زیدی نے صوبائی حکومت پر خوب تنقید کے نشتر برسائے ۔ ایف ڈبلیو او کی تعیناتی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد کی صفائی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ میں ایک بار پھر صفائی مہم کا آغاز کر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو 21دنوں پر مشتمل ہوگی ، صوبائی وزیر بلدیات نے اپنی جان چھڑانے کے لئے  شہرمیں صفائی کی ابتر صورتحال کا ذمے دار سابق ایڈمنسٹریٹر کو قراردے دیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر ہفتہ صفائی مہم  کا آغاز  کر دیا گیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی اور ایڈ منسٹریٹر سمیت دیگر حکام نے  جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ اکیس دنوں پر مشتمل مہم کے دوران شہر بھر کی کچرہ کنڈی اور سیوریج لائنوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز