Tag Archives: صدر

صدر ، ٹرمپ ، مواخذے ، کارروائی ، الزامات ، فہرست ، تیار

صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے الزا...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ شام ۱۱:۱۵ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگرس کی جوڈیشل کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے الزامات کی فہرست تیار کر لی۔ جوڈیشل کمیٹی کی جانب سے صدر ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ۔ کمیٹی چیئرمن جیرڈ نیڈلر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کیخلاف ایکشن لینا ضروری ہو گیا تھا کیونکہ انہوں نے آئین اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔ امریکی صدر سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں مواخذے کے حوالے سے آئندہ ہفتے ووٹنگ متوقع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نینسی پیلوسی ، ایوان ، صدر ، ڈونلڈ ٹرمپ ، مواخذے ، مسودہ ، تیار

نینسی پیلوسی نے ایوان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ک...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ شام ۱۱:۳۱ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایوان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کرنے کا کہہ دیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی شکایت پر جاری کارروائی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایون نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے اپنے نشریاتی خطاب میں ایوان نمائندگان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں مواخذے کے آرٹیکل مرتب کرنا شروع کر دیں ۔ با الفاظ دیگر وہ الزامات کئے جائیں کہ جن کے تحت صدر کا مواخذہ کیا جانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی وزیر ، شفقت محمود ، یونیسکو ایجوکیشن کمیشن ، صدر ، منتخب

وفاقی وزیر شفقت محمود یونیسکو ایجوکیشن ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ دن ۸:۲۳ دن

 پیرس (92 نیوز) وفاقی وزیر شفقت محمود یونیسکو ایجوکیشن کمیشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کومتفقہ طور پر یونیسکو ایجوکیشن کمیشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی کارروائی پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ انتخاب کے بعد شفقت محمود نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور صدر ایجوکیشن کمیشن میرا انتخاب پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور یہ یونیسکو کی جانب سے تعلیم کے میدان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر، وزیراعظم، ملت اسلامیہ، اہلیان وطن، عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد، اسلام آباد، 92 نیوز

صدر اور وزیراعظم کی ملت اسلامیہ اور اہلیا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۷ شام ۱:۴۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) دعا ہے ایسے دن ہماری زندگی میں بار بار آتے رہیں، صدرمملکت اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملت اسلامیہ اور اہلیان وطن کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے کہا کہ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی، اللہ ہمیں سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ آپﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا، تبلیغ اسلام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر ، ٹرمپ ، مواخذے ، کارروائی ، الزامات ، فہرست ، تیار

خیراتی ادارے پر صدارتی مہم میں فائدہ پہنچ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۱ دن ۸:۲۱ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) خیراتی ادارے پر صدارتی مہم میں فائدہ پہنچانے کے الزام میں امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ہرجانے میں دینے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سپریم کورٹ کے جج صالیان سکارپُلا نے صدر ٹرمپ کو کہا کہ اپنے سابقہ خیراتی ادارے کو سیاسی اور معاشی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی پاداش میں مختلف خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ادا کریں۔ ٹرمپ کے خیراتی ادارے کیخلاف سول مقدمہ ریاست کے اٹارنی جنرل لیٹیٹا جیمز نے دائر کیا تھا جس میں خیراتی ادارے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر ، یورپین ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، ایک بلین ڈالر ، اضافی سرمایہ کاری ، وعدہ ، حفیظ شیخ

صدر یورپین ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ایک بلی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۱ دن ۹:۰۱ دن

 لندن (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا صدر یورپین ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ایک بلین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ مشیر برائے وزارت خزانہ عبدالحفیظ شیخ لندن ہیتھرو سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے۔ پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا آئی ایم ایف مشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ماضی میں لئے گئے قرضوں کے باعث معاشی مسائل ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ مشیر برائے وزارت بولے میرے امریکہ دورہ کے تین مقاصد تھے ۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر ‏ عارف علوی ‏ جاپان ‏ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز بادشاہ ناوہیٹو ‏ تاج پوشی ‏

صدر عارف علوی چار روزہ دورے پر جاپان پہنچ ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ شام ۱۱:۱۳ شام

ٹوکیو (92 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورہ پر جاپان پہنچ گئے ، صدر مملکت بادشاہ ناوہیٹو کی تاج پوشی تقریب میں شریک ہونگے۔ ٹوکیو پہنچنے پر جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، دورہ کے دوران صدر مملکت جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ صدر مملکت جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔

تازہ ترین ویڈیوز

صدر مملکت عارف علوی 5 روزہ دورے پر جاپان ر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ دن ۱۰:۰۲ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی 5 روزہ دورے پر جاپان روانہ ہو گئے۔ صدر عارف علوی 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ چیرمین سینٹ 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دینگے۔ صدر مملکت عارف علوی جاپان کا دورہ جاپانی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، عمران خان ، روزہ ، دورے ، ایران

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۲ شام ۲:۰۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔ عمران خان کی جواد ظریف سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم امہ بالخصوص سعودی عرب اور ایران میں امن و امان اور کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاکستان ثالثی کے روپ میں سامنے آگیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان ایک روزہ دورہ کے دوران ایران قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی اور ایرانی صدر حسن روحانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، عمران خان ، ترک ، صدر ، طیب اردوان ، ٹیلی فون، شام ، صورتحال ، تبادلہ خیال

وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۸ شام ۷:۵۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان دہشتگردی سے متعلق ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت رواں ماہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہبا زشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۶ دن ۱۱:۴۶ دن

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں  قائد حزب  اختلاف  شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں  پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال ، پرویز رشید ، مریم اورنگزیب  ، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما موجود ہیں ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن  کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ  میں شرکت سے متعلق غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جیل سے پیغام بھجوا چکےہیں کہ مسلم لیگ ن  نے مولانا فضل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس ، دارو خان ، وزیراعظم ، مشیر ، عبدالرزاق داؤد ، عہدے ، ہٹانے ، مطالبہ

دارو خان کا وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

 کراچی (92 نیوز) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس دارو خان نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ ایف پی سی سی آئی نے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود پر ذاتی مفادات کے لئے کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ صنتکاروں کا کہنا ہے کہ رزاق داود رجسٹرڈ تنظیموں کے بجائے من پسند افراد کو نواز رہے ہیں۔ ایف  پی سی سی آئی  کے صدر  دارو خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلی سہ ماہی میں 110 ارب روپے کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی کانگریس ‏ دورہ آزاد کشمیر صدر وزیر اعظم مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز

امریکی کانگریس کے وفد کا دورہ آزاد کشمیر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۲ شام ۵:۵۲ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) امریکی کانگریس کے وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا جہاں صدر  سردار مسعود اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی گئی ۔  مقبوضہ کشمیر کی صورت حال  اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بریفنگ بھی دی گئی امریکی کانگریس ارکان اور سینٹ کے وفد نے مظفرآباد کا دورہ کیا ہے ، وفد میں سینٹر کرس وان ہولن, میگی حسن اور امریکی ناظم الامور پاول جونز سمیت دیگر حکام شامل تھے، امریکی وفد کے دورے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے غاصبانہ اقدام کے تناظر میں آزاد کشمیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر، وزیراعلیٰ سندھ، سری لنکن ٹیم، اظہار تشکر، کراچی، 92 نیوز

صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کا سری لنکن ٹیم سے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۳ دن ۳:۱۳ دن

کراچی (92نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان آنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ اب ہم ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بھی تیار ہیں۔ سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنیڈو اورصدر سری لنکن بورڈ شامی ڈسلوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں ہمیں بہت عزت ملی ہے۔ سری لنکن حکام کہتے ہیں کھلاڑیوں نے حامی بھری تو پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، ایشیاءکپ پاکستان میں کرانے کےلئے پاکستان کی مدد کریں گے۔ کھلاڑیوں نے حامی بھری تو دسمبر میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصر ، صدر ، عبدالفتح السیسی ، کیخلاف ، سیکڑوں ، افراد ، مظاہرہ

مصر میں صدر عبدالفتح السیسی کیخلاف سیکڑو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ شام ۲:۳۱ شام

 قاہرہ (92 نیوز) مصر میں صدر عبدالفتح السیسی کیخلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گو سیسی گو کے نعرے لگائے۔ مصر میں جاری معاشی بدحالی اور صدرعبدال فتح السیسی کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ قاہرہ کا تحریر اسکوائر ایک بار پھر حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔ سیسی آوٹ اور لوگ اس حکومت کو گرانا چایتے ہیں۔ مصر بھر میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا رہا۔ حکومتی پابندیوں کے باوجود لوگ تحریر اسکوائر پر پہنچ گئے۔ مصری پولیس کی جانب سے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس بھی استعمال کی گئی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز