Tag Archives: صادق آباد

نئے پاکستان ‏ نئی طرز کی آمریت ‏ بلاول بھٹو ‏ صادق آباد ‏ ‏92 نیوز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ‏

نئے پاکستان کے نام پر نئی طرز کی آمریت ہے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ شام ۱۰:۱۰ شام

صادق آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر نئی طرز کی آمریت ہے،ان کٹھ پتلیوں کو فارغ کرکے شفاف الیکشن کےذریعے عوامی حکومت بناکررہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صادق آباد میں  ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایک سال میں پتا چل گیا عمران خان کا ہروعدہ اور نعرہ جھوٹا ہے،بجٹ میں ٹیکسوں کا طوفان ہے،امیروں کو این آر او مل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے یوٹرن لیا، آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکادیا، کٹھ پتلیوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صادق آباد ٹرین حادثے ملبہ ڈرائیور اسسٹنٹ ڈرائیور

صادق آباد میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ دن ۹:۴۲ دن

 صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد میں ٹرین حادثے کاملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور پر ڈال دیا گیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق حادثہ اووراسپینڈنگ اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا۔ صادق آباد کے ولہار ریلوے اسٹیشن پر حادثے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سگنل انجینئرنگ، سول اور مکینیکل برانچز نے تیار کی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیو پر ڈال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مال گاڑی کو صبح چار بجکر پندرہ منٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صادق آباد ٹرین حادثہ فضا سوگوار لاشیں اشکبار

صادق آباد ٹرین حادثہ پر فضا سوگوار ، لاش...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ شام ۱۲:۴۳ شام

صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد ٹرین حادثے پر فضا سوگوار ہے۔ لاشیں آبائی علاقے پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ شاہ کوٹ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔   تھوڑی سی غفلت  کئی گھر اجاڑ گئی۔ صادق آباد میں ٹرین حادثے کے بعد جاری امدادی کارروائیوں کے دوران ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہو گئی جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ المناک حادثے کا شکار ہونے والی اکبر ایکسپریس سات گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی۔ مسافروں کو لینے کیلئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ٹرین حادثے وزیر ریلوے اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز صادق آباد ‏ قومی اسمبلی ‏ قائد حزب اختلاف ‏ شہباز شریف ‏ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ‏ بلاول بھٹو ‏

اپوزیشن رہنماؤں کا ٹرین حادثے پر اظہار اف...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ شام ۱۲:۳۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن رہنماؤں نے صادق آباد کے قریب ٹرین حادثے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کر ڈالا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے ٹرین حادثے پر افسوس  اور  زخمی و جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صادق آباد ‏ اکبر ایکسپریس ‏11افراد جاں بحق ‏92 نیوز

صادق آباد ، اکبر ایکسپریس ٹریک پر کھڑی م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ شام ۱۲:۲۰ شام

صادق آباد ( 92 نیوز) صادق آباد کے قریب المناک ٹرین حادثے میں 21  افراد جاں بحق جب کہ 104 سے زخمی ہو گئے ۔ صادق آباد میں ولہار اسٹیشن کے قریب اکبر ایکسپریس  کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ  104 سے زائد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ،فوجی جوان بھی امدادی کارروائیوں میں  مصروف ہیں۔ بدقسمت ٹرین لاہور سے کوئٹہ جا رہی تھی ، ٹکر کے بعد اکبر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں ،انجن اور پانچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صادق آباد ‏ نور حسن ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ چیف آف آرمی اسٹاف ‏

صادق آباد کے نور حسن کا لاہور کے اسپتال م...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۳۶ شام ۴:۳۶ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے اسپتال میں داخل صادق آباد  کے رہائشی چھپن سالہ  نورحسن کا طبی معائنہ جاری  ہے ، ڈاکٹرز کی جانب سے نورحسن  کے شوگر اور جگر کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے مزید ٹیسٹ پھر تجویز کردیے گئے ،نورحسن کے لئے خصوصی ویل چیئربھی تیارکی گئی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر صادق آباد سے لاہور منتقل کیےگئے موٹاپے کےشکارنورحسن کا طبی معائنہ جاری ہے، لاہور کے مقامی اسپتال میں نورحسن کا وزن کم کرنے کے لئے علاج کیا جارہا ہے،تین سوبیس کلوگرام وزنی نورحسن کےلئے ویل چیئرتیارکرلی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کاکہنا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکا، 10 ملازم زخمی

صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکا ، 19 افرا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ شام ۸:۱۱ شام

 صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکا ہوا جس میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی۔  صادق آباد کے نجی بینک میں خوفناک دھماکے میں 6 شدید زخمیوں کو شیخ زاید اسپتال ریفر کردیا گیا۔ دھماکے سے بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے  واقعے پر نو ٹس  لے لیا۔     صادق آباد کے نجی بینک میں خوفناک دھماکے  کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بینک کی عمارت مکمل طور تباہ ہو گئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، گوادرمیں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد  ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے  رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر  میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سندھ کے علاقے نوابشاہ  ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز