Tag Archives: شین واٹسن ‏

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن ۱۱:۵۳ دن

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شہر قائد پہنچ گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی  آج شام پنجہ آزما ہونگے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی گزشتہ رات کراچی پہنچے ، ٹیم کے مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی ٹیم کے ہمراہ شہر قائد پہنچے ،اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن کی 14 سال بعد پاکستان آمد ہوئی ۔ پی ایس ایل فور میں  غیرملکی کھلاڑیوں میں ڈیون اسمتھ، فواد احمد، رئیل روسوو ، ڈی جے براوو اور بیری گرنی بھی شامل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

معین خان شین واٹسن گلیڈی ایٹرز عمر اکمل سرفراز

شین واٹسن کے آنے سے گلیڈی ایٹرز کی جیت کے ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۱۲ شام ۶:۱۲ شام

 کراچی (92 نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا شین واٹسن کے آنے سے گلیڈی ایٹرز کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ کوچ معین خان کہتے ہیں عمر اکمل بہترین کھلاڑی ہے، وہ قومی ٹیم کا حصہ بھی بنا۔ یہ کوچ کا کام ہوتا ہے کہ خامی کو تلاش کر کے اسے دور کرے۔ انہوں نے کہا سرفراز آسٹریلیا کے خلاف ریسٹ کر رہے ہیں۔ سرفراز کھیلیں یا نہ کھیلیں، ٹیم کے ساتھ رہنا ضروری ہے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی کراچی میں کھیلتے رہے ہیں، پوری ٹیم پر جوش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شین واٹسن

شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے آمادہ

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

کراچی ( 92 نیوز)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے آمادہ ہو گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینجر اعظم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن نے  ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام میچز میں شرکت کی حامی بھری ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتوار 10 مارچ کو کراچی میں کراچی کنگز کے مقابل ہو گی جس میں شین واٹسن صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ پاکستانی کھلاڑی آج شام جبکہ  غیر ملکی کھلاڑی ہفتے روز پاکستان پہنچیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور ہیٹ ٹرک

پی ایس ایل فور ، وکٹوں کی ایک ، چوکوں کی دو...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ شام ۹:۲۶ شام

لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل فور کا رنگا رنگ ایونٹ دبئی کے صحراؤں سے ہوتا ہوا شارجہ  میں جاری ہے  جہاں چوکوں ، چھکوں  کی برسات ہو رہی ہے اور وکٹیں اڑ رہی ہیں ۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں اب تک  وکٹوں کی ایک ، چوکوں کی دو اور چھکوں کی تین ہیٹ ٹرک ہو چکی ہیں ۔ پی ایس ایل فور کے ساتویں میچ میں عمر امین نے ولجوئن کو تسلسل سے تین گیندوں پر تین چوکے  مار کر  ایونٹ کی پہلی  ہیٹ ٹرک کی ۔   پی ایس ایل فور میں چوکوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ دن ۱۲:۳۰ دن

شارجہ ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کا ایونٹ دبئی کے صحراؤں سے شارجہ میں منتقل ہو گیا ۔ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل فور کے  چوتھے ایونٹ میں سرفراز الیون نے  کامیابیوں کی ہیٹرک کر لی ، فاتح ٹیم کےریلی روسو 67 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی  ، ملتان کی ٹیم  نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ۔ اوپنر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز