Tag Archives: شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی عرب اور یو اے ای کی مسئلہ کشمیر پر م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ شام ۸:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب اور یو اے ای نے مسئلہ کشمیر پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان عالمی منظر نامے میں اہم امور کا مرکز بن گیا۔ برادر ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا۔ پُرجوش معانقے اور مصافحے  نے تعلقات کو مزید گہرا کر دیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجیبر اور یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید ایک ہی طیارے سے اسلام آباد پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمعزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم کا شہزادہ محمد بن سلمان سے رابط...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام ۱۲:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  مسلسل عالمی رہنماؤں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، ادویات اور خوراک کی قلت سمیت وادی کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں جاری  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے بھی بتایا۔ سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق عمران خان سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عازمین حج ‏10لاکھ سم کارڈز مفت انٹرنیٹ مکہ مکرمہ ویب ڈیسک ‏ سعودی فرماں روا ‏ شاہ سلمان ‏ ولی عہد ‏ شہزادہ محمد بن سلمان ‏ جدہ ‏ شاہ عبدالعزیز

عازمین حج کیلئے 10لاکھ سم کارڈز ،مفت انٹرن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ دن ۱۱:۰۳ دن

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں اس مرتبہ جدہ کے شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے عازمین حج میں دس لاکھ سم کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں اور انھیں انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ سعودی حکام کے مطابق حج سیزن کے دوران فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کریں گی۔پاکستان اور دوسرے ممالک سے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ پر پہنچنے والے عازمینِ حج کو سعودی حکومت کے اس پروگرام کے تحت سمیں مہیا نہیں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محمد بن سلمان ‏

شہزادہ محمد بن سلمان کے چین کیساتھ 28ارب ڈ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۵۷ شام ۵:۵۷ شام

بیجنگ ( ویب ڈیسک) ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے مابین  28 ارب ڈالرز کے 12 باہمی  تجارتی معاہدے طے پا گئے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایشیائی ممالک کے دورے پر چین پہنچے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران  28 اربڈالر کے  12 معاشی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ تجارت، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں ہونے والے ان معاشی معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ دونوں ممالک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۰۹ شام ۳:۰۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم امور زیر غور ہیں ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت  دیگر سروسز کے چیفس ، سکیورٹی حکام  ، وزیر خزانہ ، دفاع ، خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ شریک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کلبھوشن یادو کیس سے متعلق غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کے حکام کلبھوشن یادو کیس پر بریفنگ دیں گے  جبکہ پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی  صورتحال پر  بھی غور کیا جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۱۷ شام ۷:۱۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بڑے اعلان پر سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔ ولی عہد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر دو ہزار ایک سو سات قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے کوخصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ریاض سفارتخانہ اور جدہ قونصل خانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی  فوری فہرستیں مرتب کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی ولی عہد نائنٹی ٹو نیوز عربی اسکرین، جدید ایچ ڈی پلس ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد کے دورے پر نائنٹی ٹو نیوز نے...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ شام ۱۰:۱۹ شام

 لاہور (92 نیوز) سعودی ولی عہد کے تاریخی دورے پر نائنٹی ٹو نیوز نے عربی میں کوریج کرکے نئی جہت متعارف کرا دی۔ سب سے منفرد اور خوبصورت اسکرین، جدید ایچ ڈی پلس ٹیکنالوجی کا استعمال، نامور تجزیہ کاروں ،اینکرز کی ٹیم  کے ساتھ شاہی مہمان  کےتاریخی  دورہ کی میراتھن ٹرانسمیشن نائنٹی ٹونیوز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نےسعودی ولی عہد کے دورے کے شیڈول کے اعلان سے لے کر پاک سرزمین پر قدم رکھنے اور اسلام آباد میں سرگرمیوں سے اپنے ناظرین کو پل پل باخبر رکھا۔ شہزادہ محمد بن سلمان  کے دورہ کے موقع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہزادہ محمد بن سلمان سعودی جیلوں قید غمزدہ خاندانوں وزیراعظم عمران خان

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۲۷ شام ۹:۲۷ شام

 ملتان (92 نیوز) شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے اعلان سے غمزدہ خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اپنوں سے ملنے کی آس پھر جاگ اٹھی۔ سعودی ولی عہد کے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان نے جیتے جی مر جانے والے خاندانوں میں زندگی کی لہر دوڑا دی۔ اپنے پیاروں سے ملنے کی امید سے ہر ایک جی اٹھا۔ غمزدہ خاندانوں کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کو ڈھیرؤں دعائیں۔ ملتان کے علاقے بستی کھوکھراں کا مرید عباس سہانے سپنے لیے محنت مزدوری کے لیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانی قیدیوں عمران خان افرادی قوت دوطرفہ معاہدے

پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۳۷ شام ۶:۳۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ دورے کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نور خان ایئربیس پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی افرادی قوت کیلئے آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ عمران خان نے کہا آپ کی طرف سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ آپ جب بھی پاکستان آئیں گے اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سکیورٹی جے ایف 17 تھنڈر فواد چودھری

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج پاکستان ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۳ دن ۸:۰۳ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اہم دورہ پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ پوری قوم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کھلے بازوؤں سے خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے جبکہ حکومت نے بھی شہزادے کی راہوں میں پلکیں بچھانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال کے لئے اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بھی سجادی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ کے ارکان کے ہمراہ استقبال کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سکیورٹی جے ایف 17 تھنڈر فواد چودھری

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا فقی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام ۱۲:۲۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد کی کل اسلام آباد آمد پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بنیں گے پاکستان کے سرکاری مہمان۔ مرکزی شاہراہوں پر خیر مقدمی بینرز اور بورڈ آویزاں کر دئیے گئے۔ وزیراعظم ہاوس میں گاڑڈ آف آنر بھی پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس لایا جائیگا جہاں وزیراعظم سے ملاقات ہو گی۔ شہزادے کو ایوان صدر میں عشائیہ دینے کا پروگرام تبدیل ہو گیا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ دن ۹:۱۱ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاکستان ایئر فورس کے طیارے سکیورٹی حصار میں لیں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شایان شان طریقے سے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، پاک فضائیہ شہزادہ  محمد بن سلمان کے طیارے کو سکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ فضائیہ کا شیر دل اسکورڈن سلامی دے گا ۔ اور جے ایف 17تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے ۔ سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز