Tag Archives: شہر قائد

کراچی ‏ دبئی ‏ علی زیدی ‏ ‏92 نیوز صفائی مہم صوبائی حکومت تنقید کے نشتر ‏ ایف ڈبلیو او ‏ پاک فوج ‏ میئر کراچی وزیر اعلیٰ سندھ ‏ تعاون کی اپیل وسیم اختر نالوں کی صفائی شہر قائد کے پی ٹی ‏ رجسٹریشن ‏ رضاکارانہ

کراچی کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے ، علی زیدی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۳ شام ۸:۵۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی کا پیسہ دبئی چلاجاتا ہے ، دبئی میں کچھ پیسے کم بھیج کر  شہر پر لگا دیں تو صاف ہو جائے گا۔ کراچی میں صفائی مہم سے متعلق وفاقی وزیر علی زیدی نے صوبائی حکومت پر خوب تنقید کے نشتر برسائے ۔ ایف ڈبلیو او کی تعیناتی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد کی صفائی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش ‏ سپریم کورٹ رجسٹری ‏ کراچی ‏ بجلی سے محروم ‏ ‏92 نیوز شہر قائد ‏ مون سون ‏ کے الیکٹرک ‏ ایمرجنسی جنریٹر ‏ کورٹ ‏ ایمرجنسی لائٹس

بارش برستے ہی سپریم کورٹ رجسٹری کراچی بجل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۱ شام ۳:۳۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش برستے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا جس سے سپریم کورٹ رجسٹری بھی اندھیرے میں ڈوب گئی جب کہ ایمرجنسی کے لئے  پڑا جنریٹر بھی ایمرجنسی میں کام نہ آسکا  ،  کے الیکٹرک حکام کو سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو 6 گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی ۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل  جاری ہے ، صبح سے جاری بارش نے کے الیکٹرک کے نظام کاپول کھول دیا ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صبح 8 بجے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی موٹرسائیکل ‏ جنون ‏ نوجوان ماں کی ممتا ممتا سے محروم کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ شہر قائد

نئی موٹرسائیکل کا جنون نوجوان کو ماں کی م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۸ دن ۹:۴۸ دن

کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد میں نئی موٹر سائیکل کا جنون  نوجوان کو ماں کی ممتا محروم کر گیا،موٹر سائیکل کے لئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی ماری جو اس کے جسم سے پار کر ماں کی زندگی کا خاتمہ کر گئی۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نئی موٹرسائیکل کے جنون میں مبتلا نوجوان  ماں کی  ممتاسے محروم ہوگیا۔ بائیس سالہ نوشاد نے باپ سے نئی موٹرسائیکل کامطالبہ کیا، پیسے نہ ملے تو نوجوان نے خودکوگولی ماری جو اس کے جسم سے پارہوکرنوجوان کی ماں کے سینے میں جالگی۔ نوشاد کے والد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب ‏ طوفانی بارشیں خیبرپختونخوا ابر کرم لاہور ‏ ‏92 نیوز شیخوپورہ ‏ گوجرانوالہ ‏ ابرکرم ‏ شہر قائد ‏ بادلوں کی انٹری ‏ ملیر ‏ گرمی ‏ حبس

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں ، ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام ۱۲:۱۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی ابرکرم برس پڑا، شہر قائد میں بادلوں کی انٹری ہوئی  جب کہ ملیر سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برس پڑے، برکھا رت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تیز ہوائیں چلنے سے حبس  میں بھی کمی ہوئی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے جل تھل ایک ہوگیا ، باغوں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہر قائد پانی نایاب کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ پانی زندگی ہے ‏ دھابیجی ‏ فراہمی آب ‏ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ‏ واٹر بورڈ ‏

شہر قائد کے مکینوں کیلئے پانی نایاب ہونے ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ دن ۱۱:۱۱ دن

کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد کے باسیوں کے لیے پانی نایاب ہوتا جارہا ہے ، فراہمی آب کے لیےسسٹم بوسیدہ جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ پانی زندگی ہے اور یہ زندگی کراچی والوں چھنتی چلی جارہی ہے ،  دھابیجی فراہمی آب کا مرکز ہے جہاں کا پانی فراہمی کا سسٹم چالیس سال سے بھی پرانا ہے ، دس ماہ کے دوران دس بار لائن پھٹ چکی ہے  ، ہر مرتبہ اہلیان شہر کو پانی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے ۔ ایک طرف شہرکو پانی کی فراہمی بند  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ ‏92 نیوز پولیس اہلکار‏ ٹارگٹ کلنگ ‏ دہشت گرد سلیپر سیلز ‏ شہر قائد ‏ پولیس ‏

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بڑھنے لگی

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن ۱۰:۵۷ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بڑھنے لگی  ہے ، دہشت گردوں کے سلیپر سیلز حرکت میں آنا شروع ہوگئے  ، چھ ماہ میں دہشت گردی کے 9 واقعات میں 10 پولیس اہلکار قتل ہوچکے ہیں۔ شہر قائد میں چھ ماہ  کے دوران  پولیس  کے 10 اہلکار  دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ، مگر پولیس اور تحقیقاتی  اداروں کے ہاتھ صرف 3 اہلکاروں کے قاتلوں  تک ہی پہنچ سکے۔ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ  اقدامات نہ کرنے کے باعث دہشتگردوں نے رواں ماہ ایک بار پھر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ کچرے کے ڈھیر ‏ شہر قائد ‏ گجر نالہ ‏

بارشوں کا موسم آن پہنچا ، کراچی میں  نال...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۰۴ شام ۱:۰۴ شام

کراچی ( 92 نیوز )  بارشوں کا موسم آن پہنچا ، کراچی میں  نالوں کی صفائی ہو سکی نہ ہی  کوئی اقدامات اٹھائے گئے ۔ نالوں میں کہیں کچرے کے ڈھیر ہیں تو کہیں جھاڑیاں اگ گئی ہیں،  شہر قائد کے منتخب نمائندے بھی وسائل کی کمی کی شکایات کر رہے ہیں۔ کراچی کا بڑا اور اہم گجر نالہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر سے اٹا پڑا ہے ،  اب تو جا بجا جنگلی پودوں اور جھاڑیوں کے مناظر بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ صر ف گجر نالہ ہی نہیں  کراچی  کے بیشتر نالوں کی  صورتحال یہی ہےایسے میں بارش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم گرم اور خشک اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پنجاب ‏ سندھ ‏ بلوچستان ‏ خیبرپختونخوا ‏ شہر لاہور ‏ ‏36 ڈگری ‏ مالاکنڈ ہزارہ ‏ کشمیر ‏ بارش برسنے کی پیشگوئی ‏ شدید گرمی ‏ پارہ 45 ڈگری ‏ تربت ‏ درجہ حرارت 49 ڈگری ‏ سکھر ‏ ملتان ‏ پشاور ‏ شہر قائد ‏ پارہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ‏ محکمہ موسمیات ‏ ہوا کی رفتار مردان ‏ کوہاٹ ‏ بارش کی پیش گوئی ‏ سرگودھا راولپنڈی گوجرانوالہ گلگت بلتستان ‏ بادل برسنے کا امکان ‏

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم ا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ دن ۱۰:۵۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک  رہے گا۔  پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم  رہنے کا امکان ہے ۔ شہر  لاہور میں پارہ آج صبح ہی 36 ڈگری سے اوپر چلا گیا ،  کراچی میں بھی گرمی اور حبس کا زور برقرار  ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ادھر مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ جون میں سورج پورے جوبن پر  آگیا ، ملک کے میدانی علاقوں میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم گرم اور خشک اسلام آباد‏ ‏92 نیوز سورج شہر قائد ‏ لاہور ‏ جیکب آباد

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ شام ۱۰:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سورج کا غصہ نہ تھما ، شہر قائد اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہا، جیکب آباد میں پارہ پچاس ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ نہ سکا، شہری آج بھی سورج کے رحم و کرم پر رہے، شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب ساٹھ فیصد تک رہا۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سورج مسلسل آنکھیں دکھا رہا ہے، درجہ حرارت آج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہر قائد میں گاڑیوں سے سامان نکالنا ملزموں کا آسان ہدف بن گیا

شہر قائد میں گاڑیوں سے سامان نکالنا ملزمو...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۵ شام ۱۲:۴۵ شام

کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد میں گاڑیوں سے سامان نکالنا ملزموں کا آسان ہدف بن گیا ۔ بڑے شہر کے بڑےمسائل ، وارداتوں کے بھی نت نئے اسٹائل ، چھینا جھپٹی ہوئی پرانی، اب  ہے قیمتی گاڑیوں کے پرزے اڑانے کی نئی کہانی ۔   کراچی کے پوش علاقوں میں گاڑیوں سے سامان نکالنا ملزمان کا آسان ہدف بن گیا۔جرائم پیشہ افراد گاڑیوں کے پینل، سائیڈ شیشے،دیگر اشیا چوری کرنے لگے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے زیادہ تر گروپس افغان باشندوں پر مشتمل ہیں۔ شہر قائد  میں  گھر کے باہر کھڑی گاڑیاں ملزمان کا آسان ہدف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۷:۲۳ شام ۷:۲۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر گرمی کا اثر برقرار رہا جبکہ  کراچی والوں کیلئے اچھی خبر ہے  کہ  موسم مزید  چند روز خوشگوار رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ شہر قائد کا موسم آج بھی معتدل رہا، سمندری ہواؤں نے  درجہ حرارت کو زیادہ بڑھنے نہیں دیا۔ ملک کے بیشتر مقامات پر گرمی کا اثر رہا، سکرنڈ میں سورج نے تیور دکھائے تو  پارہ 43 ڈگری تک  چڑھ گیا،بھکر،مٹھی ،نوابشاہ میں  بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ،سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ‏

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ،سرکاری اسپتالو...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۳:۲۸ شام ۳:۲۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ سر پر آن پہنچا،سرکاری اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ،لیکن نرسز مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی سڑکوں پر رہیں اور سندھ اسمبلی کے  باہر دھرنا دے دیا۔ شہر قائد کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ  ہے جبکہ  شدید گرمی کے باعث شہری بلبلااٹھے، سمندر کنارے واقع شہر سے سمندری ہوائیں روٹھ گئیں ۔ کراچی کے 13 اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔ یکم مئی سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا جس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن ۱۱:۵۳ دن

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شہر قائد پہنچ گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی  آج شام پنجہ آزما ہونگے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی گزشتہ رات کراچی پہنچے ، ٹیم کے مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی ٹیم کے ہمراہ شہر قائد پہنچے ،اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن کی 14 سال بعد پاکستان آمد ہوئی ۔ پی ایس ایل فور میں  غیرملکی کھلاڑیوں میں ڈیون اسمتھ، فواد احمد، رئیل روسوو ، ڈی جے براوو اور بیری گرنی بھی شامل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سج گیا ، سہر س...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ دن ۱۰:۰۶ دن

کراچی ( 92 نیوز) کرکٹ کا جاندار میلہ کراچی پہنچنے پر شہر قائد کے زندہ دلان نے تیاریاں بھی شاندارانداز میں کیں ، شائقین کرکٹ چوکوں چھکوں کی برسات دیکھنے کو بے تاب ہیں ۔ تھا جس کا انتظار ،وہ  شاہکار آگیا ، شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پر رنگوں کی بہار آگئی ، پوسٹرز، بینرز اور کھلاڑیوں کی تصاویر کیساتھ رنگ برنگی لائٹس نے سماں باندھ دیا۔ دو تلوار پر بھی شاندار سجاوٹ، جہاں بھی نظر گھمائیں، پی ایس ایل کے رنگ نظر آئیں گے۔ ٹیموں کے انتخاب پر سب کا اپنا نقطہ نظر مگر  سپورٹ کے معاملے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور کی آمد، شہر قائد میں کھانو...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور  کی شہر قائد آمد پر  بوٹ بیسن  فوڈ اسٹریٹ دکانداروں نے کھانوں پر ڈسکاؤنٹ آفرز متعارف کروادی۔ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا جنون اپنے جوبن پر پہنچ گیا ، بڑے  شہر میں بڑا ایونٹ منعقد ہونے پر جہاں شہری خوش ہیں وہیں  بوٹ بیسن  فوڈ اسٹریٹ کے دکانداروں نے بھی پی ایس ایل کی خوشی میں ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کرادی ۔ کم قیمت میں مزیدار کھانوں کی آفر ملنے پر شہری بھی خوش ہیں کہتے ہیں لذیذ  کھانے بھی کھائیں گے اور پی ایس ایل  کا لطف بھی اٹھائیں گے۔ دکاندار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز