Tag Archives: شمالی کوریا

شمالی کوریا، جاپانی وزیراعظم، بے چین، سیاسی بونا، قرار، پیانگ یانگ، 92 نیوز

شمالی کوریا نے جاپانی وزیراعظم کو بے چین،...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۵ شام ۲:۲۵ شام

پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا نے جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کو میزائل تجربہ پرتنقید کرنے پر بے چین اور سیاسی بونا قرار دے دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جاپانی وزیراعظم کو اس بیان کے جواب میں نشانہ بنایا جس میں انہوں نے پیانگ یانگ کی جانب سے کیے گئے حالیہ میزائل تجربہ کو بلاسٹک میزائل کا تجربہ قرار دیا تھا۔ سرکاری میڈیا نے شینزو ایبے کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں جلد ہی اصل بلاسٹک میزائل بھی دیکھ لے گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

متنازعہ ایٹمی پروگرام، امریکا، شمالی کوریا، مذاکرات، بے نتیجہ ختم، واشنگٹن، 92 نیوز

متنازعہ ایٹمی پروگرام، امریکا اور شمالی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۶ دن ۹:۰۶ دن

واشنگٹن (92 نیوز) متنازعہ ایٹمی پروگرام پرامریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ شمالی کورین مذاکرات کار کے مطابق امریکی حکام سے بات چیت میں توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ شمالی کوریا کے جوہری میزائل پروگرام ختم کرنے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا، امریکی اورشمالی کورین وفد کے درمیان رواں سال جنوری میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز

شمالی کوریا، میزائل تجربہ ،جاپانی میڈیا ، ٹوکیو، 92 نیوز

شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربہ کر لیا

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۲ دن ۷:۰۲ دن

ٹوکیو (92 نیوز) شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر لیا، میزائل جاپان کے علاقے شیما میں جاگرا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ایک اورمیزائل تجربہ کیا گیا اور یہ میزائل جاپان کے علاقے شیما میں آکر گرا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میزائل کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، متنازعہ جوہری پروگرام پر شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 5 اکتوبر کو ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ، شمالی کوریا ، 3 ہیکنگ گروپس، پابندی، واشنگٹن،ویب ڈیسک

امریکا نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکا نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی۔ تینوں گروپس وائرس کے ذریعے بین الاقوامی بینکوں اور ان کے صارفین کے اکائونٹس سے آن لائن تاوان وصول کررہے تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والے تینوں گروپس بیلو نوروف، اینڈرائل اور لازارز شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی آر جی بی کے زیر سرپرستی کام کر رہے تھے جو پہلے ہی امریکا اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا شکار ہے۔ اب امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے بعدمذکورہ گروپس سے کسی بھی قسم کا لین دین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میزائل تجربہ امریکا جنوبی کوریا شمالی کوریا پیانگ یانگ ویب ڈیسک ‏ کم جونگ ان ‏ ایرانی پاسداران انقلاب ‏ حسین سلامی ‏ ایران ‏ عسکری مقابلے ‏

میزائل تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کیلئ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ شام ۱۲:۱۳ شام

پیانگ یانگ( ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کیلئے وارننگ ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں کم جونگ ان نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ایک مناسب وارننگ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کے خلاف واضح اشتعال انگیزی ہے اور یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شمالی کوریا ‏ میزائل تجربات ‏ سیئول ‏ ‏92 نیوز عالمی دباؤ ‏ جاپانی وزیراعظم ‏ پیانگ یانگ ‏ شینزو ایبے

شمالی کوریا نے مزید دو میزائل تجربات کر ڈ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۱ شام ۱۲:۵۱ شام

پیانگ یانگ ( 92 نیوز) عالمی دباؤ نظرانداز کرتے ہوئے ، شمالی کوریا نے میزائل آزمانے کا سلسلہ بند نہ کیا  اور مزید دو تجربات کرڈالے۔ جاپانی وزیراعظم نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نئے تجربات سے ان کے ملک کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی وزیرخارجہ نے پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔ عالمی دباؤ کام آیا نہ پابندیوں نے کوئی رنگ دکھایا، شمالی کوریا اسلحے کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں مزید دو میزائلوں کے تجربے کرڈالے۔ شمالی کوریا نے نئے تجربات ساحلی شہر وونسان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ڈین کوٹس عہدہ سے مستعفی واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ٹرمپ انتظامیہ ‏ ‏15اگست ‏ صدر ٹرمپ ‏ امریکی انتخابات ‏ روسی مداخلت ‏ شمالی کوریا ‏ میزائل پروگرام ‏ شدید اختلافات ‏ سبکدوشی کا اعلان

امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ڈین ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۱۰ شام ۱:۱۰ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز)ٹرمپ انتظامیہ میں ایک اور تبدیلی ،  امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ڈین کوٹس 15اگست تک عہدہ چھوڑدیں گے ، کوٹس کے صدر ٹرمپ سے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت اور شمالی کوریا کے میزائل پروگرام بارے مؤقف پر شدید اختلافات تھے۔ امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ڈین کوٹس کی سبکدوشی کا اعلان  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ڈین کوٹس نے ملک کیلئے شاندار خدمات سر انجام دیں جس پر اُن کے شکرگزار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاوئنٹ سے نئے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈونلڈ ٹرمپ ‏ شمالی کوریا ‏ امریکی صدر ‏ سیول کِم جونگ ‏

ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۰ شام ۲:۳۰ شام

سیول ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایک بار پھر اپنے ناقدین کو حیران کردیا ، شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ۔ شمالی کورین رہنما کِم جونگ اُن سے تاریخی مصافحہ میڈیا کی زینت بن گیا۔ امریکا اور شمالی کوریا میں برسوں سے جاری سرد جنگ ختم ہونے لگی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت توڑ ڈالی، شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی رہنما بن گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سال میں شمالی کورین رہنما سے تیسری ملاقات ہے جس کیلئے شمالی اور جنوبی کوریا کے غیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شمالی کوریا نے امریکہ کو انتہائی اقدام سے خبردار کردیا

شمالی کوریا نے امریکہ کو انتہائی اقدام سے...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ دن ۱۰:۰۵ دن

سیئول ( 92 نیوز) شمالی کوریا نے امریکا کو خبردارکیاہے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز آجائے جس سے عالمی امن کو خطرہ ہو۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق شمالی کوریا نے  اپنے بحری جہازاوراس پر سوار افراد کے زیر حراست ہونے پر شدید تنقید کی ہے۔ شمالی کوریا نےامریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ایسااقدام نہ اْٹھائےجس سے عالمی امن خطرے میں پڑجائےاور دونوں ممالک کےدرمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔ امریکا نے شمالی کوریا کا کوئلے سے لدا بحری جہاز قبضے میں لےکر جہاز کے عملے کے 24 ارکان کو حراست میں لے رکھاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

شمالی کوریا کم جونگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویت نام نیوکلئیر اینوائے کم یونگ شول، فارن منسٹر ری یونگ حو

شمالی کوریا کے رہنما امریکی صدر سے ویت نا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ویت نام میں ملاقات کیلئے روانہ ہو گئے۔ انکی ٹرین چین میں داخل ہوتے دیکھی گئی۔ شمالی کوریا خبرایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کورین حکام نے کم کی ٹرمپ سے ملاقات کی پہلی دفعہ تصدیق کی۔ شمالی کوریا کے رہنما کے ہمراہ نیوکلئیر اینوائے کم یونگ شول، فارن منسٹر ری یونگ حو اور اسکی بہن کم یو جونگ بھی ویت نام جا رہے ہیں۔ کم جنگ ان اور امریکی صدر کے مابین ملاقات 27-28 فروری کو طے ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز