Tag Archives: شرکاء ‏

آزادی مارچ شرکاء موسم سرد پرجوش اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ پشاور موڑ ‏ جلسہ گاہ ‏ منی اولمپکس ‏

آزادی مارچ کے شرکاء موسم سرد ہونے کے باو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ شام ۱۲:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ  کے شرکاء اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں ، موسم سرد ہونے کے باوجود شرکاء پرجوش ہیں ، کارکنوں نے ناشتہ کیا، گراؤنڈ کی صفائی بھی کی ۔ پشاور  موڑ جلسہ گاہ نے منی اولمپکس کا روپ دھار لیا  ۔ کرکٹ ، فٹبال ، بیڈ منٹن کے ساتھ ساتھ کبڈی ، کوکلا چی پاکی سمیت دیگر ثقافتی کھیل کھیلے جا رہے ہیں ۔ اگر دو کارکن ہیں تو بیڈ منٹن کھیلتے ہیں ، ٹیم بن گئی تو کرکٹ اور فٹبال کا  میچ لگ جاتا ہے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ شرکاء شوقین

آزادی مارچ کے شرکاء کھیل کود کے بھی شوقی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۶ شام ۳:۳۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کے شرکا کھیل کود کے بھی شوقین نکلے، اسلام آباد کا پشاور موڑ جے یوآئی ف کے کارکنوں کےلیے کھیل کا میدان بن گیا  ، کسی نے جرابوں کی گیند بنا کر والی بال کھیلی تو کسی نے خوب بلے بازی کی،کوئی زورآزمائی کرتارہا۔ جے یو آئی ف کا آزادی مارچ پنڈال کھیل کا میدان بن گیا ، رات کو جلسے میں قائدین کی تقریروں پر جوش وولولہ ، صبح ناشتے کے بعد کھیل کود اورسیروتفریح شب و روز گزارنے کا  حیلہ بن گئی ۔ جے یو آئی ف کے کارکن بلے باز بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ ، شرکاء ، جلسہ گاہ ، سولر ، بستی ، بدل

آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کو سولر بس...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۵ شام ۱۲:۲۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کا پشاور موڑ دھرنا جتنا پُرامن ہے اتنا ہی ایڈوانس بھی ہے۔ شرکا نے جلسہ گاہ کو سولر بستی میں بدل ڈالا۔ سولر سے موبائل چارجنگ کی جانے لگی۔ آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کے اطراف چار کلومیٹر کی حدود میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کا حل ڈھونڈ نکالا۔ سوشل میڈیا پر کوریج اپ لوڈ کرنے کیلئے چار کلو میٹر واک کرنے لگے۔ موبائل چارجنگ کیلئے اپنے ساتھ سولر پینل بھی اٹھا لائے۔ آزادی مارچ والے کہتے ہیں حکومت کتنی بھی پابندیاں لگا لے، انہیں کیا پرواہ ؟سوشل میڈیا تو ان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ ‏ شرکاء ‏ سیر سپاٹے تفریحی مقامات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جمعیت علماء اسلام

آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے کے بعد تفریح ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۲ شام ۶:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے کے فوری بعد اسلام آباد کے تفریحی مقامات  کی سیر کو نکل گئے ، کسی نے چڑیا گھر کا رخ کیا تو کوئی فیصل مسجد  چلا گیا۔ آزادی مارچ کے شرکاء صبح سویرے اٹھے ، ناشتہ کیا اور شہر اقتدار کی تفریح کیلئے نکل گئے ، کئی چڑیا گھر گئے جب کہ بہت سے فیصل مسجد پہنچے  جہاں سیلفیوں کا دور بھی چلا اور  حسین لمحات کو  کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ جھولے جھولتے ، ہنستے کھیلتے ، نعرے بازی کرتے اور گھومتے پھرتے  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایم سی آئی ‏ آزادی مارچ شرکاء اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز شتر مرغ ‏ فنڈز ‏ فقدان ‏ ٹینکرز مافیا ‏ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ‏ وابستگی ‏ طفیل ‏ مئیر اسلام آباد ‏ شیخ انصر عزیز ‏ ڈائریکٹر واٹر سپلائی ‏ شاہد اقبال ‏ دھرنا منتظمین

ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۱ شام ۶:۴۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کے ساتھ ہی  ایم سی آئی کے شتر مرغ نے سر ریت سے باہر نکال لیا ، شہربے مثال  کے کئی مسئلوں سے بے نیاز اور فنڈز کے فقدان کا رونا روتا ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پر جت گیا۔ شہر بے مثال گونا گوں مسائل کا شکار ہیں ، جابجا بکھرے کوڑے کے ڈھیر  ہیں ، جی سکیٹرز میں پانی کو ترستے عوام ٹینکرز مافیا کے  رحم و کرم پر ہیں لیکن میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام منظر عام سے غائب ہیں ۔ آزادی مارچ نے اسلام آباد میں دھرنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت داخلہ ‏ اہم اجلاس ‏ آزادی مارچ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ مولانا فضل الرحمان ‏ سیکرٹری داخلہ ‏ کنٹینرز شرکاء

وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ،مولانا فضل الر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے  سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ انتظامیہ اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر سیکرٹری داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو طلب کرلیا۔ سیکٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اپریشنز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور راولپنڈی   انتظامیہ شریک ہوئی  ، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے ہیں اسلام آباد کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر می...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، جہلم ، شیخوپورہ سمیت شہر شہر عوام سڑکوں پر  آ گئی۔ مظفرآباد، میرپور، نوابشاہ ، حیدرآباد، کشمور، تھرپارکر، لاڑکانہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ گوادر، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد سمیت بلوچستان میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء نے عزم کیا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گوجرانوالہ میں گوندانوالہ چوک پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں کی تعداد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

او آئی سی

پاکستان میں بھارتی جارحیت کی او آئی سی ن...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۴۵ دن ۷:۴۵ دن

جدہ  ( 92 نیوز)پاکستان میں بھارت کی جانب سے در اندازی کی کوشش اور جارحیت کی او آئی سی نے بھی مذمت کر دی ۔ سعودی عرب کے شہرجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا۔جس میں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس کےشرکاء کا کہناتھاکہ بھارت نےلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل امب حمید کےزیر صدارت ہونیوالےپاکستان کی نمائندگی  سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔اعلامیے کےمطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےشرکا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز