Tag Archives: شروع

آزادی مارچ ، روکنے ، حکومت ، ان ایکشن ، پرویز خٹک ، اپوزیشن ، رابطے شروع

آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت ان ایکشن ، پ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت ان ایکشن ہو گئی۔ پرویز خٹک نے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیاسی شخصیت کے ذریعے پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن کو پیغام پہنچایا ہے تاہم مولانا فضل الرحمن نے تازہ حکومتی پیشکش کا جواب نہیں دیا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا امید ہے دو چار دن تک مذاکرات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنوبی ایشیا ، عظیم ، روحانی ، پیشوا ، حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی ؒ، 780 ویں ، عرس ، تقریبات ، شروع

عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۱ شام ۲:۲۱ شام

ملتان (92 نیوز) جنوبی ایشیا کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 780 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار مبارک کو غسل دیکر باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ عرس کے پہلے روز قومی کانفرنس کی پہلی نشست بھی منعقد کی گئی جس میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ قومی کانفرنس کی پہلی نشست کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خیبرپختونخوا اسمبلی ، اجلاس ، شروع ، ہنگامہ آرائی ، نذر

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلٰی کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے اپوزیشن رکن میاں نثار گل کو بولنے کی اجازت نہ دی ۔ اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ نگہت اورکزئی اور دیگر اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف اے ٹی ایف ‏ پاکستانی اقدامات اظہار اطمینان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز کالعدم تنظیم بینکاری خدمات ‏ گرے لسٹ ‏ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس ‏ ڈومور ‏ بے نامی اکاؤنٹس ‏ غیر قانونی ترسیلات ‏ مشکوک اکاونٹس ‏ اسٹیٹ بینک ‏ وزارت خزانہ ‏ نان بینکنگ سیکٹر مضاربہ کمپنی اسٹاک مارکیٹ ‏ انشورنس سیکٹر ‏ غیر قانونی سرمایہ ‏ پاکستان پوسٹ ‏ بچت اسکیم لانڈرنگ ‏ ٹیررازم فنانسنگ ‏ سپروائزری رول ‏ رئل اسٹیٹ سیکٹر ‏ کالا دھن ‏ فنانشل انٹیلی جنس یونٹ ‏ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ‏ مشکوک ٹرانزیکشن ‏

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۱ شام ۶:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات رواں ماہ پیرس میں ہونگے۔ اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مذاکرات سے قبل پاکستان  نے ٹیکنیکل ٹیم  چین اور ملائشیا بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستانی ٹیم ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کے حصول کیلئے ان ممالک سے جامع تبادلہ خیال کریگی۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک یا ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرینگے۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ ارسال کردی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قصور ، سیف سٹی پراجیکٹ ، شروع ، وزیراعلیٰ پنجاب ، عثمان بزدار

پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے ج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ شام ۹:۵۸ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا قصور میں بڑی کوشش کے بعد ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس سمیت تمام ٹیموں نے محنت کی۔ شہریوں کا ڈی این اے کرانے پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ عثمان بزدار نے کہا پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اب خود نگرانی کریں گے تاکہ دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو سکے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیاض الحسن چوہان ، بیٹے ، امتحانی نتیجہ ، روکنے ، معاملہ، راولپنڈی بورڈ ، انکوائری ، شروع

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا امتحانی نتیجہ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ شام ۹:۴۷ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا امتحانی نتیجہ روکنے کے معاملے پر راولپنڈی بورڈ نے انکوائری شروع کر دی۔ فہد حسن کے فزکس پریکٹیکل کے نمبروں میں ہیر پھیر کا شبہ پایا گیا۔ روزنامہ 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی بورڈ نے انکوائری شروع کر دی۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے بیٹے کو قانون کے مطابق نمبر ملے۔ چیئرمین بورڈ کو انہوں نے تعینات نہیں کرایا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا راولپنڈی بورڈ میں موجود  مافیا   معاملے کو اچھال رہا ہے۔ چیئرمین راولپنڈی بورڈ   کی جانب سے افسران سختی  کی جارہی ہے۔ چیئرمین  بورڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیلولر کمپنیوں نے حکومت کو براہ راست ادائ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ شام ۱۱:۲۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے سیلولر کمپنیوں نے حکومت کو براہ راست ادائیگیاں شروع کر دیں۔ پچھلے ایک دو روز میں 70 ارب روپے ادا کیے۔ حفیظ شیخ نے معاشی ٹیم سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا معاشی ٹیم ملک کی اقتصادی حالت کی بہتری کیلیے کوشش کر رہی ہے ۔ پاکستان پر 30 ہزار ارب کا قرضہ چڑھا ہوا تھا ۔ درآمدات میں کمی کرنٹ اکاونٹ خسارہ بہتر کیا گیا ۔ ‏آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے پروگرام کو سراہا گیا۔ نجی سیکٹر کو بجلی گیس اور قرضوں میں سبسڈی دی گئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف با...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۴۱ دن ۸:۴۱ دن

 سکھر (92 نیوز) نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر دادو کو خورشید شاہ اور اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے خط ارسال کر دیا گیا۔ خط میں خورشید شاہ ، ان کی دونوں بیویاں ، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائیداد کی تفصیلات پانچ روز میں طلب کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب  نیب نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ اور ان کے بیٹے جنید قادر کی جائیداد کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

دوحہ میں امریکی حکام اور طالبان کے درمیان...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

 دوحہ (92 نیوز) دوحہ میں امریکی حکام اور طالبان کے درمیان ایک دن کے وقفے کے بعد امن مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے دوحہ میں ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ  دونوں پارٹیوں نے جمعہ کے روز ہونے والے مذاکرات دوسری مصروفیات کی بنا پر ملتوی کیے تھے۔ طالبان ترجمان نے کہا  کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اب تکنیکی پوائنٹس اور عملدرآمد کے میکنزم پر بات چیت ہو رہی ہے۔ سہیل شاہین نے مزید کہا کہ ان پوائنٹس پر اتفاق کے بعد معاہدہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل ، امریکی حکام اور طالبان کا ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۱ شام ۲:۰۱ شام

 دوحہ (92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے امریکی حکام اور طالبان کا قطر میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا۔ امریکی اور طالبان ترجمانوں نے مذاکرات کے شروع ہونے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اور طالبان ترجمانوں نے کہا کہ افغانستان میں 18 سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے  دوحا میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا ہے۔ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور طالبان راہنما ملا عبدالغنی برداد کے مابین ون آن ون میٹنگ بھی ہوئی۔ ایک امریکی آفیسر کے مطابق زلمے خلیل زاد افغان حکومت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی ٹیم آل راؤنڈر عماد وسیم زندگی اننگز شروع تیار

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ شام ۹:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کو تیار ہیں۔ آل راؤنڈر عماد وسیم برطانوی نژاد ثانیہ اشفاق کو دلہن بنائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سیزن کے دوران شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں۔ عماد وسیم 26 اگست  کو پاکستا نی نژاد برطانوی دوشیزہ ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازداوج میں منسلک ہوجائیں گے۔ شادی کی تقریب 26 اگست کواسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ عماد وسیم ان دنوں ناٹنگھم شائر کی جانب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا خطرناک قیدیوں سزائے موت عمل درآمد شروع اعلان

امریکا کا خطرناک قیدیوں کو سزائے موت پر ع...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام ۶:۳۶ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں 16 سال کے وقفے کے بعد خطرناک قیدیوں کو سزائے موت پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر قتل اور زیادتی کے پانچ مجرموں کو سزائے موت دی جائے گی۔ امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے کہا کہ انہوں نے بیورو آف پریژنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ابتدائی طور پر سزائے موت کے منتظر پانچ قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد کی تیاریاں کرے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پانچ قیدی بچوں سے جنسی زیادتی، خواتین اور معمر افراد کے قتل کے جرم میں سزائے موت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی برقرار تحریک عدم اعتماد

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس شرو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ شام ۴:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس آج ہوا اور شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا سینیٹ کا اجلاس چند منٹوں میں ہی ختم ہو گیا۔ اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ستارہ ایاز، احمد خان ، آغا شاہ زیب درانی پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔ اس کے بعد میر صادق سنجرانی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کی اجازت دی۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے بحث کو ضابطے کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ایجنڈے میں قرارداد کو شامل نہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایم ایف ، پاکستان ، ٹیکس ، محصولات ، جمع ، تعریف ، شبر زیدی

شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ شام ۸:۳۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر میں انتظامی مسائل نے سر اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے الگ کرنے کی سازشیں شروع ہو گئیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی صورتحال کو جون کا توں چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔ ایف بی آر کے اندر اور وفاقی حکومت کی جانب سے شبر زیدی پر عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2018-19 کے محصولات میں خسارے کے بعد فوری اصلاحی پروگرام پر عمل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حج پاکستان آپریشن شروع حج پرواز 214 عازمین لاہور ایئرپورٹ روانہ

پاکستان سے حج آپریشن شروع ، پہلی حج پروا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 لاہور (92 نیوز) پاکستان سے حج آپریشن شروع ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز دو سو چودہ عازمین کو لے کر لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ نجی ایئرلائن کی پرواز عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ وزیر مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے عازمین کو رخصت کیا۔ عازمین کو الوداع کہنے سے پہلے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے کہا کہ پاکستان اور سعودی حکومت کا بہترین اقدامات پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ عازمین کوالوداع کہنے آنا ان کی خوش قسمتی ہے۔ عازمین سے گزارش ہے کہ پاکستان کے بہتر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز