Tag Archives: شروع

کراچی ، عباسی شہید اسپتال ، ڈاکٹروں ، پارکننگ ، مریضوں ، معائنہ ، شروع

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں نے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پارکننگ میں مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا۔ مسیحاؤں نے پارکنگ میں کرسیاں اور ٹیبل لگا کر بچوں، خواتین اور مردوں کا چیک اپ کیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے تنخواہ کے بغیر کے ایم سی کیلئے کام نہیں کر سکتے ۔ میئر کراچی نے سارا ملبہ سندھ سرکار پر ڈال دیا اور کہا پہلے ہی 8 کروڑ روپے کمی برداشت کر رہے ہیں ۔ او پی ڈی کی بندش کے باعث مارے مارے پھرنے والے مریضوں نے بھی سُکھ کا سانس لیا ۔ عباسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شریف خاندان ‏ ضمانتی بانڈ ‏ فیصلے پر ڈٹ گئے ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز نواز شریف ‏ ای سی ایل ‏ خاندانی ذرائع ‏

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

 لاہور (92 نیوز) شورٹی بانڈ کی حکومتی شرط پر نوازشریف کا نام ای سی ایل سے غیرمشروط نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کچھ دیر بعد شروع ہو گی۔ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ہے۔ ادھر جاتی امرا میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات شروع ہو گئے۔ عدالت سے فیصلہ حق میں آتے ہی فوری بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ قطر میں ایئرایمبولینس انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔ انہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جے یو آئی ف ، پلان بی ، عملدرآمد ، شروع ، شہروں ، شاہراہیں ، بند

مولانا کے کارکنوں کا پلان بی پر عملدرآمد...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا کے کارکنوں نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ جے یوآئی نے اسلام آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں شاہراہیں بند کر دیں۔  مانسہرہ ، بنوں اور راولپنڈی میں بھی احتجاج جاری ہے۔ جیکب آباد اور مالاکنڈ میں بھی شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔  ادھر کوئٹہ چمن شاہراہ اور جیک آباد میں شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ شاہراہ کی بندش سےٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی، بڑی تعداد میں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے۔ دوسری طرف حکومت نے بھی مولانا کے پلان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا فضل الرحمٰن ، دھرنا ، ختم ، اعلان، شرکا ، گھروں ، واپسی ، شروع

مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ختم کرنے کا ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۳ شام ۸:۰۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد آزادی مارچ کے شرکا کی قافلوں کی صورت میں گھروں کو واپسی شروع ہو گئی۔ آخر کار مولانا فضل الرحمن نے بھی اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام سے دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا صاحب نے پلان بی کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن اس دھرنے سے انہیں وہ مقصد حاصل نہیں ہوا جس کے لئے وہ آئے تھے۔ ماضی کے تینوں دھرنوں کا نیتجہ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائیکورٹ ینگ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس ہڑتال لاہور ‏ ‏92 نیوز

ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۹ شام ۶:۱۹ شام

 لاہور (92 نیوز) ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کو ہڑتال پر جانا مہنگا پڑ گیا۔ ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر قاسم علی کو نوکری سے فارغ کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ متعدد ڈاکٹروں اور نرسوں کو پیڈا ایکٹ کے تحت شو کاز نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹر رانا عارف، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ڈاکٹر جاوید اقبال آہیر اور محمد مزمل اسلم کھٹاریہ کونوٹس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترک صدر کا دورہ پاکستان کیلئے مختلف تاریخ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ شام ۸:۳۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ترک صدر کے دورہ پاکستان کیلئے مختلف تاریخوں پر غور شروع کر دیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان رواں برس ہی پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ترک صدر کے دورہ پاکستان کیلئے 17 اور 18 نومبر کی تاریخ زیر غور ہیں۔ رجب طیب اردوان کے دورہ کیلئے دسمبر کے اوائل یا وسط کی تاریخوں کی بھی تجویز دی جا رہی ہے۔ ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان آنا تھا تاہم شام کے بحران کے باعث دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔ ترک صدر نے وزیراعظم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تحریک انصاف ، دور ، تقرریوں ، انکوائری ، شروع

تحریک انصاف کے دورمیں تقرریوں کی انکوائر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۰ شام ۶:۳۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے دور میں تقرریوں کی انکوائری شروع ہو گئی۔ اوجی ڈی سی ایل میں اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرریوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے بعد اب حکمران جماعت پی ٹی آئی کے دور میں خلاف ورزیوں کے مرتکب افسران کی باری آ گئی۔ اہم ادارے میں بڑے عہدوں پر خلاف ضابطہ تقرریوں کا کیس کھل گیا۔ نیب نے پی ٹی آئی کے دورمیں تقرریوں کی انکوائری بھی شروع کر دی۔ اوجی ڈی سی ایل میں اعلی ترین عہدوں پر تقرریوں پر نیب نے ایم ڈی اوجی ڈی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف پلیٹ لیٹس لاہور ‏ ‏92 نیوز میگا کٹ

نواز شریف کی عبوری ضمانت منگل تک منظور، ر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۴ شام ۶:۴۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے  العزیزیہ اسٹیل ملز  میں سزا یافتہ نواز شریف کی عبوری ضمانت منگل تک منظور کر لی ۔نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی ، عدالت نے بیس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض منگل تک ضمانت منظور کر لی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ  اگر وفاقی حکومت مطمئن ہے کہ منگل تک نواز شریف کو کچھ نہیں ہو گا تو ہم درخواست مسترد کر دیتے ہیں  ، اس دوران ملزم کو کچھ ہوا تو حکومت اور نیب ذمہ دار ہوں گے  ۔ سیکرٹری داخلہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف ، علاج ، باہر ، رضا مند ، طریقہ کار ، غور ، شروع

نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۴ شام ۳:۲۴ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے علاج کے حوالے سے بڑی خبر آ گئ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ نوازشریف کو مکمل طبی سہولیات دیکر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ نوازشریف کو چوبیس اور پچیس اکتوبر کی درمیانی شب انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے ایک معروف ڈاکٹر بھی علاج کے  کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔ نوازشریف کی ضمانت کی صورت میں انہیں فوری طور پر کس اسپتال میں منتقل کیا جائے گا اس پر بھی غور شروع کر دیا گیا۔ شریف خاندان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فضل الرحمٰن ، زیر قیادت ، آزادی مارچ ، 27 اکتوبر ، صبح ، 10بجے ، کراچی ، شروع

فضل الرحمٰن کی زیر قیادت آزادی مارچ 27 اک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۷ شام ۶:۳۷ شام

 سکھر (92 نیوز) فضل الرحمٰن کی زیر قیادت آزادی مارچ 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے کراچی سے شروع ہوگا۔ سکھر میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دو ماہ تک بھی اسلام آباد میں رہنا پڑا تو رہیں گے۔ مزدور سے چھابڑی والے تک  سب مارچ میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ اس الیکشن کو نہیں مانتے ۔ مذاکراتی کمیٹی کو چاہئے کہ وہ عمران خان کا استعفیٰ ساتھ لائے۔ فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا۔ 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میڈیکل بورڈ ، طبی معائنے ، نوازشریف ، صحت ، بہتر ، قرار

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گرنا شروع

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ شام ۱۰:۲۱ شام

 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گرنا شروع ہو گئے۔ میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق آج پلیٹ لیٹس 25 ہزار سے گر کر 7 ہزار تک رہ گئے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کو پلیٹ لٹس بڑھانے والی ادویات شروع کروا دی گئیں ۔ نواز شریف کو 5 میگا یونٹ لگ چکے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے 6 ویں یونٹ تیار کروانا شروع کر دیا۔ 5 میگا یونٹ لگنے کے بعد ان کے پلیٹ لٹس بڑھنے چاہیے تھے۔ :پلیٹ لٹس لگانے کے باوجود بھی ان کی تعداد کم ہو رہی ہے ۔ کوئی انفکیشن پلیٹلٹس کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

داتا دربارکمپلیکس ہوٹلز کی سکریننگ لاہور روزنامہ 92 نیوز ‏ زائرین

حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کا 976 واں عر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ شام ۱۱:۳۰ شام

 لاہور (92 نیوز) حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کا 976 واں عرس مبارک آج شروع ہو گا۔ عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی۔ داتا دربار میں چراغ روشن کر دیے گئے۔ سہ روزہ عالمی کانفرنس کے پہلے سیشن کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے کی۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں تیرہ مقررین  نے مقالات جات پیش کئے۔ غروب آفتاب کے ساتھ ہی داتا دربار کے احاطے میں چراغ روشن کردیئے گئے۔ زائرین تلاوت کلام پاک اور نعت کے ہدیئے پیش کر رہے ہیں، دعائیں مانگ رہے ہیں۔ دربار پر حاضری دینے والے کہتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ ، روکنے ، حکومت ، ان ایکشن ، پرویز خٹک ، اپوزیشن ، رابطے شروع

آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت ان ایکشن ، پ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت ان ایکشن ہو گئی۔ پرویز خٹک نے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیاسی شخصیت کے ذریعے پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن کو پیغام پہنچایا ہے تاہم مولانا فضل الرحمن نے تازہ حکومتی پیشکش کا جواب نہیں دیا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا امید ہے دو چار دن تک مذاکرات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنوبی ایشیا ، عظیم ، روحانی ، پیشوا ، حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی ؒ، 780 ویں ، عرس ، تقریبات ، شروع

عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۱ شام ۲:۲۱ شام

ملتان (92 نیوز) جنوبی ایشیا کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 780 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار مبارک کو غسل دیکر باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ عرس کے پہلے روز قومی کانفرنس کی پہلی نشست بھی منعقد کی گئی جس میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ قومی کانفرنس کی پہلی نشست کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خیبرپختونخوا اسمبلی ، اجلاس ، شروع ، ہنگامہ آرائی ، نذر

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلٰی کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے اپوزیشن رکن میاں نثار گل کو بولنے کی اجازت نہ دی ۔ اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ نگہت اورکزئی اور دیگر اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز