Tag Archives: شدید زخمی ‏

کیون ہارٹ ‏ شدید زخمی ‏ لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز

کیون ہارٹ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۵ شام ۴:۴۵ شام

لاس اینجلس ( 92 نیوز) معروف امریکی اداکار اور کامیڈین کیون ہارٹ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا جہاں اداکار کیون ہارٹ کی گاڑی بے قابو ہوکر دس فٹ گڑھے میں جاگری  ، 1 حادثے میں گاڑی کی چھت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی  کیون  کا دوست چلارہا تھا، رپورٹس کے مطابق  دونوں کی کمر میں شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے کیون ہارٹ  کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز