Tag Archives: شاپنگ مال

گجرات شاپنگ مال آگ لگ گئی ‏92 نیوز

گجرات کے شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۶ شام ۶:۰۶ شام

 گجرات (92 نیوز) گجرات کے شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ پر آٹھ گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ گجرات میں بھمبر روڈ پر واقع شہر کے سب سے بڑے شاپنگ  مال میں صبح آٹھ بجے پراسرار طور پر آگ لگ گئی ، بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  مجموعی طور پر   40 دکانیں، 60 فلیٹس، 20 سے زائد کاریں آگ کی  لپیٹ میں آ ئیں جس سے کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فائر بریگیڈ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گجرات شاپنگ مال آگ لگ گئی ‏92 نیوز

گجرات کے شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ، خاتون ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

گجرات ( 92 نیوز ) گجرات میں نجی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ، آتشزدگی سے جھلس کر ایک خاتون جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔ شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے  دیکھتے ہی دیکھتے  عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،  ریسکوی اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ اب تک 90 افراد کو شاپنگ مال سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ریاست ٹیکساس شاپنگ مال فائرنگ بیس افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے واقع شاپنگ مال میں...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ دن ۱۱:۳۴ دن

 ٹیکساس (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے  بیس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیم خودکار رائفل سے لیس حملہ آور نے شاپنگ مال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی،  لوگ جان بچانے کیلئے چھُپنے کی جگہ ڈھونڈتے رہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے شاپنگ مال کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں تین میکسیکن شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے عمارت کا محاصرہ کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز