Tag Archives: شام

شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک ص...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

انقرہ (92 نیوز) شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں کردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کیا ۔ ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کرنا تھا ۔  ذرائع کے مطابق ترک صدر کے حالیہ دورہ کے پروگرام کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دی گئی ۔ ترک صدر طیب رجب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ملاقات کے دوران دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شام، ترک فوج، کرد قافلے، بمباری، 14 افراد ہلاک، دمشق، 92 نیوز

شام، ترک فوج کی بمباری، 5 شہریوں سمیت 14 اف...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ دن ۳:۵۰ دن

دمشق (92 نیوز) شام کے شمال مشرقی حصے میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے، راس العین میں کرد قافلے پر فضائی بمباری سے 5 عام شہریوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ شام کے شمال مشرقی حصے میں ترکی کا فوجی آپریشن بہارِ امن جاری ہے۔ ترکی فورسز نے اہم سرحدی علاقے تل ابیاد پر قبضہ کرلیا۔ ترک فضائیہ کی جانب سے راس العین میں کرد جنگجوؤں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 عام شہریوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب شام میں روسی ایئر بیس پر شامی حکومت اور کرد میلیشیا سیرئن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شام، ترک فوج، آپریشن جاری، 14 دیہات، کنٹرول سنبھال لیا، دمشق، 92 نیوز

شام میں ترک فوج کا آپریشن جاری، 14 دیہات ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۱ دن ۳:۱۱ دن

دمشق(92 نیوز) شام میں ترکی کا کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے سرحدی علاقے راس العین  سمیت 14 دیہات کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ بدھ سے جاری آپریشن میں 399 کرد جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ عرب لیگ نے ترک آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اِسے عرب سرزمین پر حملہ قرار دے دیا۔ ترکی کا شام کے شمال مشرقی حصے میں آپریشن بہارِ امن جاری ہے۔ ترک حمایت یافتہ باغیوں نے اہم سرحدی علاقے راس العین سے  کرد جنگجوؤں کا قبضہ چھڑالیا۔ فورسز نے چودہ دیہاتوں پر بھی قبضہ کرلیا۔۔ترک وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ آٹھ گھنٹوں میں  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترکی ، شام ، آپریشن بہارِ امن ، تیسرے روز ، جاری ، ترک حکومت ، 342 کرد جنگجوؤں ، ہلاک ، دعویٰ

شام میں آپریشن بہارِ امن جاری ، ترک حکومت ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ دن ۹:۴۷ دن

 دمشق (92 نیوز) ترکی کا شام میں آپریشن  بہارِ امن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ترک حکومت نے 342 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ترکی کی شام میں کرد علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، لڑائی نے شدت اختیار کر لی۔ اقوام متحدہ کے مطابق ترک افواج کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد شام کے شمالی علاقوں سے  ایک لاکھ کے قریب  افراد نقل مکانی کرکے محفوظ  علاقوں میں جا چکے ہیں۔ ترک فوج نے سرحدی قصبوں راس العین اور تل ابیض کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ کرد جنگجوؤں کی جانب سے بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، عمران خان ، ترک ، صدر ، طیب اردوان ، ٹیلی فون، شام ، صورتحال ، تبادلہ خیال

وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۸ شام ۷:۵۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان دہشتگردی سے متعلق ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت رواں ماہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شام ، ترک فوجی آپریشن ، 6 شہری جاں بحق، 109 دہشتگرد ہلاک ، دمشق ، 92 نیوز

شام میں ترک فوجی آپریشن، 6 شہری جاں بحق، 174...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۹ دن ۳:۰۹ دن

دمشق (92 نیوز) شام میں ترکی کا ”آپریشن پیس سپرنگ “جار ی ہے، فورسزنے 174 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ کرد جنگجوئوں نے ترک سرحدی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شیر خوار بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عالمی برادری نے فوجی کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کر دیا۔ ترک صدر طیب اردوان کاکہنا ہے کہ کرد جنگجوئوں کےخلاف ”آپریشن پیس سپرنگ“ کا مقصد سرحدی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے، انہوں نے یورپی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپریشن کو قبضہ قراردیا گیا تو 36 لاکھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترکی ‏ شام ‏ انقرہ ‏ ‏92 نیوز مشرق وسطی جنگ کےشعلے ‏

ترکی نے شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کا ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ دن ۱۰:۳۴ دن

انقرہ ( 92 نیوز) مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کےشعلے بھڑک اٹھے ، ترکی نے شام  کے شمال مشرقی حصے میں کردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ۔ کارروائی میں 8کرد باغیوں سمیت 15افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے امریکا نے ترکی کو حملہ کرنے کی منظوری نہیں دی۔ عالمی برادری نے بھی آپریشن کی شدید مذمت کر دی ۔ شام کے باسیوں کے لیے امن ایک خواب بن کر رہ گیا ، خانہ جنگی سے برباد ملک میں ترکی نے کرد جنگجوؤں کے خلاف بہارِامن کے نام سے فوجی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترکی نے شام ،عراق سرحد پر کردوں کیخلاف فض...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

دمشق ( 92 نیوز) شام میں ایک اور محاذ کھل گیا، ترکی نے شام عراق سرحد پر کُردوں کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی  کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ شام میں حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کی تو معیشت تباہ کر دوں گا۔ مشرق وسطیٰ کے باسیوں کے لیے امن خواب بن گیا، خانہ جنگی اور عالمی طاقتوں کی کشمکش کا نشانہ بنے شام میں نئی جنگ کا آغاز ہو گیا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فوجیوں کے انخلاء کے کچھ ہی دیر بعد ترکی نے شمال مشرقی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرد امریکا کرد اتحادیوں کو امریکا دھوکا دے گیا مشق ‏ دمشق ‏ ‏92 نیوز ‏ مشرق وسطیٰ جنگی محاذ ‏ شام

کرد اتحادیوں کو امریکا پھر دھوکا دے گیا

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۹ شام ۵:۳۹ شام

مشق ( 92 نیوز ) مشرق وسطیٰ میں نیا جنگی محاذ گرم  ، امریکا نے شام میں اپنے کرد اتحادیوں کو دھوکا دے دیا ، ترکی نے بھی کرد  مخالف کارروائی میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان  کر دیا ،شمال مشرقی علاقوں میں امریکی فوجیوں نے پوسٹیں خالی کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کردوں کے خلاف ترکی کے آپریشن کا راستہ ہموار کر دیا ، امریکی اور ترک صدر کے درمیان ایک کال کے بعد وائٹ ہاوس نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق  امریکا کی فوجیں اس عسکری کارروائی کا نہ تو ساتھ دیں گی اور نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹرمپ ، اردوان، ٹیلیفونک رابطہ، شام، دوطرفہ امور، تبادلہ خیال،انقرہ،92نیوز

ٹرمپ اور اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، شام سم...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۱ دن ۶:۳۱ دن

انقرہ (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردوان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شام کے شمال مشرقی حصے میں سیف زون کے قیام سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر اردوان نے سیف زون کے قیام سے متعلق امریکا کے نامناسب اقدامات پرمایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سیف زون کا قیام ضروری ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ٹرمپ کی جانب سے دورہ امریکا کی دعوت قبول کرلی ۔ طیب اردوان نومبر میں امریکا کا دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترکی، شام، کرد باغیوں، فوجی آپریشن، اعلان، استنبول، 92 نیوز

ترکی کا شام میں کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۵ دن ۸:۲۵ دن

استنبول (92 نیوز) ترکی نے شام کے شمال مشرقی حصے میں امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ فضائی اور زمینی آپریشن آج یا کل شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، استحکام چاہتے ہیں لیکن کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ کرد باغی گروپ وائی پی جے ترکی نے امریکا پر کرد باغیوں کو اس کی سرحد سے ہٹانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی فورسز شام شمال مغربی علاقے ‏40افراد ہلاک

امریکی فورسز کا شام کے شمال مغربی علاقے م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۹ شام ۷:۲۹ شام

دمشق ( 92 نیوز) امریکی فورسز  کے شام کے شمال مغربی علاقے میں حملے میں 40  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کی امریکی فورسز  نے  شام کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹریننگ سنٹر پر میزائل داغے ۔ میزائلوں  کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ،  حملےکے وقت  دہشت گرد تنظیموں حُراس الدین، انصارالتوحید اور دوسرے گروپوں کے رہنما ٹریننگ کیمپ میں میٹنگ میں مصروف تھے۔ امریکی فورسز نے حملہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سال 2018 ‏ بچے ہلاک نیو یارک ‏ ‏92 نیوز مسلح تنازعات ‏ ‏ عالمی برادری ‏ ‏ اقوام متحدہ ‏ سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس ‏ سکیورٹی کونسل ‏ سالانہ رپورٹ ‏ افغانستان شام یمن ‏ فلسطین ‏ جنسی تشدد اغواء

سال 2018 میں دنیا بھر میں جنگوں میں 12ہزار سے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۵ شام ۲:۱۵ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) سال 2018 میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے باعث 12 ہزار سے زائد بچے ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سال 2018  ننھے فرشتوں پر قہر بن کر برسا، عالمی برادری کی منافقت اور دنیا میں بڑھتے تنازعات نے بچوں پر زمین  تنگ کر دی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کی سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق حکومتوں اور بین الاقوامی فورسز کی جانب سے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بچوں کی اموات میں افغانستان، شام، یمن اور فلسطین سر فہرست ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شام شمال مغربی شہر مارکیٹ پر فضائی حملے ‏50افراد ہلاک دمشق ‏ ‏92 نیوز

شام کے شمال مغربی شہر کی مارکیٹ پر فضائی ح...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

دمشق ( 92 نیوز) شام کے شمال مغربی شہر میں مارکیٹ پرفضائی حملے میں 50 افراد ہلاک اور  100 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فورسز نےادلب صوبے میں مارت النعمان قصبے میں سبزی منڈی پر حملہ کیا جس میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم نے حملے کا الزام روس پر لگایا جبکہ روس کی ایئر فورس نےکہا کہ وہ حملے میں ملوث نہیں ہے۔ ادلب میں اپریل سے شروع ہونے والی کشیدگی میں تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3لاکھ 30 ہزار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جرمنی شام فوجی امریکی درخواست مسترد برلن ‏ ‏92 نیوز حکومتی ترجمان ‏ واضح پالیسی ‏ امریکی نمائندہ خصوصی ‏ جیمزجیفری ‏ ڈونلڈ ٹرمپ ‏

جرمنی نے شام میں فوجی بھیجنے کی امریکی در...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن ۱۱:۱۸ دن

برلن ( 92 نیوز) جرمنی نے شام میں فوجی بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کر دی،حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا جرمنی کی ‘‘واضح پالیسی ’’ کی خلاف ورزی ہو گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی جیمزجیفری نے جرمنی سےشام میں فوجی بھیجنےکی درخواست کی تھی ،جسے جرمن حکومت نےمسترد کردیا ، واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےشام سےنکل جانےکےاعلان کے بعد سے امریکی سفارتکار ہم خیال ممالک سےمسلسل رابطوں میں ہیں۔ امریکی سفارتکار انہیں اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کررہےہیں کہ وہ امریکی انخلا سے  پیدا ہونے والے خلا کو پُر کریں ، جرمنی کے انکار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز